Baaghi TV

Tag: نوٹس

  • چیف الیکشن کمشنر نے لیا نوٹس شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا

    چیف الیکشن کمشنر نے لیا نوٹس شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی الیکشن کمشنر تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔

    قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اگر اپنی ذمے داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔ نائب چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کا ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے لیے بڑی آزمائش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 20 ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھو دی تو عام انتخابات کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔شاہ محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر اپنی ذمے داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا جبکہ اس سے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کی ساکھ کو متاثر کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو کہا گیا ہے کہ مستقبل رزلٹ سے جڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو ایف بی آر سے ڈرا کر ساتھ مانگا جارہا ہے۔ وزارتِ اعلیٰ بچانے کے لیے حمزہ شہباز کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ ملتان میں جہاں انتخابی مہم کے لیے جائیں اسپیشل برانچ کا اہلکار ساتھ رہتا ہے۔حمزہ سے پوچھ رہا ہوں حمزہ فاروق کو سرکاری گاڑی پر لاہور بلایا، کس چیز کا وعدہ کیا؟ یو سی لیول کے لوگوں کو اٹھا کر حمزہ سے ملاقات کروائی جا رہی ہے۔نائب چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضمنی الیکشن حمزہ شہباز کے مستقبل کا الیکشن ہے۔

  • عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر کی عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ خان صاحب آپ نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ پاکستان دشمن طاقتوں کے نمائندے ہیں،عمران خان نے اپنی زبان سے زہر اگلا ہے، پاکستان کے خلاف ایسی زبان کاٹ دینی چاہیے،ایسی آنکھ کو بھی نکال دینا چاہئے جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے.

    ذوالفقار علی بدرکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ اور ورکرز نے پاکستان کے لئے ہمیشہ قربانی دی اور آگے بھی دریغ نہیں کریں گے، اس ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا اور ہم اس کے محافظ ہیں، ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی باتیں ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہیں،ہم نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے خلاف جنگ کی کبھی اداروں کو متنازع نہیں کیا،ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا.

    علاوہ ازیں عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیر سنجیدہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرائی گئی ہے ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیرسنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے،عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، افواج پاکستان کی ملک میں قیام امن کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے.

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان قوم میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن پاکستان کے بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،قرارداد مین سپریم کورت سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کے فوج مخالف بیان کا نوٹس لیا جائے.

  • عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

    عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے ٹی وی پروگرام میں کردار کشی پر عون چودھری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عون چودھری نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

    کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

    بھیجے گئے نوٹس میں عثمان بزدار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عون چودھری الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا اور معافی نہ مانگنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

    واضح رہے کہ عون چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھاجاتا تھا اوربیگ لاہور پہنچ جاتا تھا،اس معاملےمیں خاور مانیکا اوران کے بیٹےسمیت سارا گینگ ملوث تھا میں نے خود وزیراعظم کو آکر بتایا کہ آپ نے یہ بہت بڑا بلینڈر کر دیا ہے آپ نے کیا کر دیا ہے اس نااہل کو آدھا پاکستان پنجاب حوالے کر دیا ہے اور اس کا صلہ یہ ملا کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر مجھے پنجاب کی کابینہ سے علیحدہ کر دیا گیا ۔

    میں نے انہیں کہا اس لیے ہم نے یہ جدوجہد نہیں کی تھی یہ کون لوگ ہیں جن لوگوں کی جتنی تقرریاں ہو رہی ہیں جتنی پنجاب میں بیورو کریسی چینج ہو رہی ہے وہاں منڈی بازار لگا وہ کس لیے لگامیں نے عمران خان کو بتایا تھا پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں۔
    عون چوہدری نے کہا تھا کہ 2018 سے پہلے دین کہاں تھا ہم تو چاہتے تھے ہم سے دین کی باتیں کریں لیکن یہ مذہب کی بات کو بیچ میں اسلام کو بیچ میں لانا میں اس کا قائل نہیں ہوں یہ ان کا ایجنڈا ہے آپ نے کرنی سیاست ہے ہم جب حق اور سچ کی بات کرتے ہیں تو آپ وہ سنتے نہیں بات وہاں کہاں جاتا ہے انصاف ۔

    ہم سچ بات کرتے ہیں کہ ایک چور، نااہل اور کرپٹ کو پنجاب کا سی ایم لگا دیا وہاں امربالمعروف وہاں فیصلہ کہاں جاتا ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ کرپٹ بھی ہیں اور کرپشن کی ایسی ایسی داستانیں ہیں کہ آپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے ،آپ کو آگے نظر آجائے گا کیسے کیسے انکشاف ہوں گے آپ کے سامنے آجائیں گے، میں بھی سادہ آدمی ہوں۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

  • ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینکر عمران ریاض خان کو ایف بی آر کی جانب سے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا عمران ریاض خان ایف بی آر میں پیش نہیں ہوئے’

    ایف بی آر کی جانب سے اینکر عمران ریاض خان کو دو نوٹس بھجوائے گئے تھے جس میں ایک پر ایف بی آر کی پیشی کی آخری تاریخ 15 مئی تھی اور دوسرے پر 20 مئی، ایک کی تاریخ گزر چکی ہے تا ہم ایف بی آر میں عمران ریاض خان پیش نہیں ہوئے، ایف بی آر نے عمران ریاض خان سے آمدن اور اثاثہ جات کا حساب مانگا تھا، عمران ریاض خان نے باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ابھی تک ایف بی آر کا نوٹس نہیں ملا حالانکہ ایف بی آر کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس باغی ٹی وی نے اپنی خبر میں شائع کیا تھا.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف مظہر چودھری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مہلت ختم، لیکن عمران ریاض نے اپنے اربوں پہ محیط اثاثوں بارے جواب جمع نہیں کروایا اور یہی عمران ریاض روزانہ کی بنیاد پر لوگوں سے انکے اثاثوں کے متعلق سوال کرتا ہے گوگی زدہ حکمران اور صحافی قانونی شکنجہ سے بالاتر ہیں

    واضح رہے کہ ایڈیشنل کمشنر کی جانب سے عمران ریاض خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں انکی پراپرٹی زرعی زمین سمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے نوٹس میں ماڈل ٹاون لاہور کے پتے پر بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو انکم ٹیکس جمع کروایا گیا ہے وہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا انکم ٹیکس کم جمع کروایا گیا ہے۔ سال 2020 میں ایک کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 858 روپے آمدن ظاہر کی گئی ۔ اثاثوں میں پلاٹ نمبر 76 ملت ٹریکٹر امپلاییز سوسائٹی ظاہر کیا گیا جس کی قیمت تین کروڑ 65 لاکھ اور تین کنال کا بتایا گیا تاہم 2021 میں ظاہر کیا کہ پلاٹ نمبر 65 اور 66 یعنی ایک سال بعد کے اثاثہ جات میں دو پلاٹ ظاہر کیے اور دونوں کی قیمت تین کروڑ 25 لاکھ ظاہر کی گئی سال 2020 اور 2021 کے اثاثہ جات میں ان پلاٹ کی قیمتوں کا فرق ہے ایک پلاٹ 2020 میں تین کروڑ کا اور 2021 میں دو پلاٹ اور ان دونوں کی قیمت ایک پلاٹ سے بھی کم ظاہر کی گئی حالانکہ پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    شو کاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے جاری کیا جھوٹے الزامات اور پارٹی کیخلاف بیان بازی پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ 24جنوری تک الزامات کے ثبوت فراہم کریں 24جنوری سے قبل جواب نہ دیا تو فیصلہ دے دینگے،نور عالم خان اپنے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کریں نور عالم خان نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے،جو میڈیا پرنشر اور شائع ہوئے،نور عالم خان اپنا وضاحتی جواب 24 جنوری تک جمع کروائیں

    قبل ازیں رکن قومی اسمبلی نور الم خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے پر کیوں پریشان ہیں آٹے، گھی چینی، پٹرول بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اورعوام کی مصیبتوں کیلئے انہی اہم افراد کا احتساب ہونا چاہئیے۔ چاہے کچھ بھی ہو پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

    قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک مجھےکس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے، پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ،مجھے بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہے تو میں نےکی ہے اورکرتا رہوں گا پھر مجھے ایک نہیں سو بار شوکاز جاری کیے جائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں منتخب نمائندہ ہوں،عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • کرپٹو کرنسی اسکینڈل: فراڈ میں ملوث ایک کمپنی کو نوٹس جاری

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: فراڈ میں ملوث ایک کمپنی کو نوٹس جاری

    کراچی: پاکستانی عوام سے کرپٹو کرنسی کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ پر ایف آئی اے نے ایک کمپنی کو نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی نے ہفتے کو ایف آئی اے سائبر کرائم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں ایف آئی اے سندھ زون عامر فاروقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کے علاوہ دیگر افسران شریک ہوئے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کی شکایات پر ایف آئی اے نے کام تیز کردیا ہے، تمام بینکوں کو منع کردیا ہے کہ ورچوئل کرنسی میں لین دین نہ کریں، اسٹیٹ بینک کے اعلی افسران سے بھی ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹ کہاں سے آپریٹ ہورہی ہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، دنیا بھر میں 16 ہزار ویب سائٹ سے ورچوئل کرنسی کے ذریعے کام کیا جاتا ہے،دہشت گری کے لیے رقم کی لین دین بھی ورچوئل کرنسی کو استعمال کیا جاتا ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ 8 ماہ قبل کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم ڈاکٹر ظفر گرفتار بھی ہوچکا ہے، ورچول کرنسی میں فراڈ کے حوالے لوگوں نے درخواستیں دی تھیں جس کی تفتیش چل رہی ہے، منگل کو اس معاملے پر اسٹیٹ بینک میں بریفنگ دی جائے گی، ہم اس اسکینڈل کو حتمی نتیجے تک پہنچائیں گے۔

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایف آئی اے نے ایک آن لائن فراڈ کی نشان دہی کی جس میں کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والی کئی کمپنیاں ہزاروں پاکستانی افراد کے پیسے ہڑپ کر گئیں-

    حیران کن بات یہ ہے کہ سٹیٹ بینک کے 2018 کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے لین دین سے منع کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار کا رجحان گزشتہ سالوں میں تیزی سے بڑھا ہے لین دین کے اس رجحان کے ساتھ ہی آن لائن دھوکہ دہی میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں ہزاروں افراد جھانسے میں آ کر کرپٹو کرنسی کے ذریعے جلد اور با آسانی پیسے کمانے کے لالچ میں آ جاتے ہیں۔

    پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید

    ڈیجیٹل کرنسی بنیادی طور پر الیکٹرانک سطح پر ادائیگی کا طریقہ کار ہے اس سے آپ خریداری کر سکتے ہیں لیکن اب تک یہ مخصوص مقامات پر ہی خرچ کی جا سکتی ہے اس کے ذریعے آپ ویڈیو گیمز یا سوشل نیٹ ورکس پر ادائیگی کر سکتے ہیں اس وقت دنیا میں 4000 سے زائد کرپٹو کرنسیز استعمال ہو رہی ہیں جن میں بِٹ کوائن سرفہرست ہے۔ سنہ 2009 میں متعارف کروائے جانے کے بعد سے بِٹ کوائن کی قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

    بی بی سی کے مطابق بائنینس دنیا میں کرپٹو کرنسی کے لین دین کی سب سے بڑی ایکسچینج ہے جو 2017 میں قائم ہوئی اور کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ ہے۔ ایسی ایکسچینج کے ذریعے لوگ کرپٹو کرنسی خریدتے ہیں اور اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے لین دین کے ذریعے منافع کماتے ہیں۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    عام طور پر کرپٹو کرنسی میں سرمایہ لگانے والوں کے لیے یہ ایکسچینج ایک پلیٹ فارم ہوتا ہے جہاں وہ اپنا اکاوئنٹ کھول کر لین دین کر سکتے ہیں۔ لیکن کئی لوگ اس لین دین کے لیے موبائل فون ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس بھی استعمال کرتے ہیں جس میں براہ راست سرمایہ کاری کے بجائے کسی اور کے ذریعے سرمایہ لگایا جاتا ہے۔ اس فراڈ میں بھی ایسا ہی ہوا۔

    ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہریار احمد خان کا کہنا تھا کہ بائنینس کے کراچی میں نمائندے حمزہ خان کو بھی طلب کیا گیا اور بائنینس کے مرکزی دفتر کو بھی ان تحقیقات کا حصہ بنایا گیا۔

    ایف آئی اے کے سندھ سائبر کرائم کے سربراہ عمران ریاض کے مطابق عالمی کرپٹو ایکسچینج بائنینس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطے کے بعد کرپٹو کرنسی کے دو ماہر جو امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم رہ چکے ہیں نامزد کیے ہیں۔

    ان کے مطابق بائنینس کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بائنینس بلاک چین ایڈریس استعمال کرتے ہوئے 11 ایپس کے فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرے گی اور اُنھیں امید ہے کہ مجرموں کی شناخت کی جا سکے گی۔

    خیبر پختونخوا حکومت کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان

    کرپٹو کرنسی کے لین دین کا کام کرنے والی کمپنی کرپٹو برادرز کے سید عون کا کہنا تھا کہ اس آن لائن فراڈ میں ان لوگوں کو زیادہ نقصان ہوا جو کرپٹو کرنسی کو سمجھے بغیر لاکھوں اور کروڑوں روپے کمانا چاہتے تھے کرپٹو کرنسی کے لین دین سے لوگوں نے اس طرح پیسے ضرور کمائے لیکن یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے اس کو سمجھا اور خود لین دین کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس فراڈ میں چند لوگوں نے موبائل فون ایپلیکیشنز بنائیں جو کرپٹو کرنسی کی ایکسچینج نہیں تھی۔ ’لوگوں نے ان کو پیسے بھیجے جو بائنینس میں لگائے گئے لیکن پھر اُنھوں نے وہاں سے پیسے نکلوا لیے یا ٹرانسفر کروا لیے اگر پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کیا ہوتا تو یہ فراڈ ہونا مشکل تھا۔ ’اگر پاکستان میں قانون ہوتا تو پھر پاکستان کی جانب سے بائنینس کو اپنی شرائط دی جاتیں کہ اگر پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کھولے جائیں تو کن شرائط پر کھولے جائیں اور کیا معلومات لی جائیں جو حکومت کو بھی مہیا کی جائیں۔‘

    عون کا کہنا تھا کہ جب یہ گروپ پاکستان کے کروڑ ڈالر یا 18 ارب روپے بائنینس کے والٹ میں ڈال رہا تھا تو ان کے کان کھڑے ہوتے اور وہ پاکستان کے ایف آئی اے کو بتاتے کہ آپ کے ملک سے فلاں شہری جو یہ کام کرتے ہیں اور جنھوں نے اتنی آمدنی بتائی ہوئی ہے وہ یکدم اتنے پیسے جمع کروا رہے ہیں۔ تب گارنٹیز ہوتیں اور ایسے فراڈ نہیں ہوتے۔

    سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کرپٹو کرنسی کا کاروبار غیر قانونی ہے۔ حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ میں وقار ذکا کی جانب سے درخواست کی گئی کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کو قانونی بنایا جائے انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے لین دین سے پاکستان کا قرضہ اتارا جا سکتا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے اس ضمن میں سٹیٹ بینک سمیت وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھاجس کےبعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، وفاقی وزارت خزانہ اور فائنینشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے نمائندوں پر مشتمل کرپٹو کرنسی کمیٹی قائم ہوئی جس کی رپورٹ بدھ کے دن سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی جس میں سفارش دی گئی ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے کیونکہ ملک میں اس وقت لوگوں کو کم مدت میں زیادہ منافع کمانے کی ترغیب دے کر پھانسا جا رہا ہے۔

    کمیٹی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح ملک سے ناجائز پیسہ بھی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے یعنی منی لانڈرنگ ہو سکتی ہے۔ اس سفارش کی ایک اور وجہ زرِ مبادلہ ذخائر کی ممکنہ طور پر بیرون ملک منتقلی بھی بتائی گئی ہے پاکستان میں بلااجازت کام کرنے والی بائنینس جیسی کرپٹو ایکسچینج کمپنیز کو فی الفور بند کردینا چاہیے اور ان پر جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

    کمیٹی کی رپورٹ میں حال ہی میں سامنے آنے والے کرپٹو کرنسی فراڈ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لین دین میں رسک پاکستان کے لیے فوائد سے کہیں زیادہ ہے بین الاقوامی سطح پر کئی ممالک کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کر چکے ہیں جن میں چین، بنگلہ دیش، مصر، مراکش، ترکی، نائجیریا، ویت نام، سعودی عرب، بولیویا اور کولمبیا شامل ہیں۔

    ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس پیپرز لیک ہونے کا معاملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا نوٹس۔
    وزیر اعلی نے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
    وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے پراونشل انسپکشن ٹیم کو مراسلہ جاری۔ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے سات دنوں میں واضح سفارشات پیش کرے گی۔
    پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعانت کے لئے محکمہ تعلیم، داخلہ ، اسپیشل برانچ اور آئی ٹی کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو ٹیم میں بطور ممبر شامل کر سکتی ہے۔
    بقول محمود خان، میرٹ کی بالادستی اور شفافیت صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، ,معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی ،اس واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو بھی اس معاملے ملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا صوبہ بھر میں ٹیسٹس کے نتائج روک دئے گئے ہیں، امیدوار اطمینان رکھیں کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے.

  • تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی دو ملزمان حوالات سے فرار، ایس ایچ او سمیت پانچ افراد معطل

    تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی دو ملزمان حوالات سے فرار، ایس ایچ او سمیت پانچ افراد معطل

    اوکاڑہ(علی حسین) تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی کیوجہ سے دو ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگئے۔ فرار ہونیوالے ملزمان میں نثار اور اظہر شامل ہیں جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونیکی وجہ سے گرفتار ہوئے لیکن گزشتہ رات موقع پاکر حوالات سے فرار ہوگئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوگیرہ کے قائم مقام ایس ایچ او ملک ارشد، انویسٹی گیشن انچارج، محرر و نائب محرر اور دو پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

  • بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    اوکاڑہ(علی حسین)چیئرمین پیٹی اینڈ ٹرنک ایسوسی ایشن بصیرپور میاں قیصر بھٹہ نے بصیرپور میں صفائی کے ناقص انتظامات، پانی والے ٹینکر کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کے بارے میں سی۔او خورشید رحمانی کو آگاہ کیا تھا۔جس نے معاملات کے حل کے لیے ساجد علی کی ڈیوٹی لگائی تھی۔اسی رنج کی پاداش میں سب انجینئر ساجد علی نےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔شہریوں کے مطابق سب انجینئر ساجد علی نے بلدیہ بصیرپور میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ اس کا شیوا ہے۔میری ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری طور ڈی سی اوکاڑہ سے ملیں گے اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اور اس کے ناروا سلوک کے خلاف ہر فورم پر قانونی کاروائی کیجائیگی ۔ دوسری طرف سب انجینئر ساجد علی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب

    لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت پہلے ہی بہت اقدامات کرچکی ہے اور اگر اس کے باوجود بھی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو پھر اس سے حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے دعوے ایک کاغذ کا ٹکڑاہی ثابت ہوسکتے ہیں.
    ٭٭٭٭