Baaghi TV

Tag: نوٹیفکیشن

  • اسٹیٹ بینک نےبینکوں کو آن لائن فراڈ سےمتعلق وارننگ جاری کردی

    اسٹیٹ بینک نےبینکوں کو آن لائن فراڈ سےمتعلق وارننگ جاری کردی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کومحفوظ بنایا جائےورنہ فراڈ کےشکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانےکی یاد دہانی کرائی گئی ہے-

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    نوٹیفکیشن میں بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ مائیکرو فنانس بینک کےچیف ایگزیکٹو کی منظوری سے 31 دسمبر 2023 تک نافذ عمل منصوبہ بنائیں، منصوبے پر پیشرفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔

    اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ٹائم لائن تک کنٹرول لاگو نہ ہوئے تو صارفین کو فراڈ کا معاوضہ 3 دن میں ادا کرنے کے ذمہ دار بینک ہوں گے۔

    سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی …

  • سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک  نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک چٹھی کا اعلان کر دیا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
    اس نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ بینک آف پاکستان جمعہ 1 جولائی 2022 کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہے گا جسے بینک چھٹی کے طور پر منایا جائے گا جس سے بینک اپنے اکاؤنٹس کو بند کر سکے گا۔اس لیے تمام بینک DFIS MFBS مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔تاہم، بینکوں DFIS MFBS کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے.

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اوگرا نےمنگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی یل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہےاس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

    دوسری جانب حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیاوزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

    شہباز گِل حکومت کےخلاف نفرت کی فصل بونےلگے،مرنےمارنےکی دھمکیوں پر اتر آئے

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    عوامی نمائندوں کو تمباکو کے انسداد بارے آگاہی پیدا کرنی چاہیے، یوسف رضا گیلانی

  • بجلی کی قیمت میں فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،حماد اظہر

    بجلی کی قیمت میں فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں 4 سے 5روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر، فیول لاگت کی ایڈجسٹمنٹ جو بجلی کے بلوں میں (درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے) پچھلے چند مہینوں سے 4-5 روپے فی یونٹ تک کی گئی ہیں-


    انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت کیلئے لیوی کم کر کے کی جائے گی جبکہ قیمت کو لمبے عرصے تک کم رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے گی۔

    میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض


    اس سے قبل وزارت توانائی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ نیا ہوتا ہے، جو ایندھن کی قیمت کے تناسب سے تبدیل کیا جاتا ہےعالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بجلی کی قیمت میں مستقل تبدیلی نہیں ہ۔

    وزارتِ توانائی نے کہا تھا کہ محض قیمت میں ردوبدل ہے نہ کہ مستقل اضافہ ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

    عدم اعتماد کا خوف یا کچھ اور،وزیراعظم کا اہم ترین شخصیت سے رابطہ

    قبل ازیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کا اطلاق آج رات سے 15 مارچ 2022 تک ہوگا۔

    وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم ہوگیا۔

    میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15 روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

    جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

  • جسٹس عمرعطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    جسٹس عمرعطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    وزارت قانون نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال 2 فروری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے، وہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں-

    یاد رہے کہ چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے جسٹس گلزار احمد نے 21 دسمبر 2019ء کو جسٹس ثاقب نثار کی جگہ چیف جسٹس کا منصب سنبھالا تھا-

    جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیل کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی اور پشاور میں حاصل کرنے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی امریکا سے گریجویشن کیا کیمبرج یونیورسٹی کے لنکن اِن سے بیرسٹر کی سند حاصل کی۔ 1983ء میں لاہور ہائی کورٹ اور کچھ برسوں بعد سپریم کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے درج ہوئے۔

    عمر عطا بندیال پاکستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے:صدر نے منظوری دیدی

    جسٹس عمر عطاء بندیال نے 4 دسمبر 2004ء کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اُٹھایا لیکن نومبر 2007ء میں انہوں نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکم نامے (پی سی او) کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کر دیا تھا بعدازاں وہ دو سال کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے جون 2014ء میں ان کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اپنے اعلیٰ عدالتوں میں منصب قاضی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جسٹس بندیال نے اہم مقدمات کے فیصلے دیئے-

    بریکنگ،150 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

    سپریم کورٹ کے ججز کی تکمیل مدت ملازمت 65 اورہائی کورٹ کےججوں کی عمر کی حد 62 سال ہےایسا ایک سے زائد بار ہوا ہے کہ ہائی کورٹ میں جونیئر کوئی جج عدالت عظمیٰ میں پہنچ کرسینئر ہو جاتا ہےجسٹس گلزاراحمد نے 21 دسمبر 2019ء کوجسٹس ثاقب نثار کی جگہ چیف جسٹس کا منصب سنبھالاتھاجسٹس بندیال 18 ستمبر 2023ء اپنے ریٹائرمنٹ تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس رہیں گے اس دوران پاکستان میں عام انتخابات بھی ہوں گے۔

    پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی

    جسٹس بندیال کے منصب کی میعاد مکمل ہونےپرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان کی جگہ لیں گے ان کی چیف جسٹس کے لئے میعاد 25 اکتوبر 2024ء تک ہوگی اس دوران انہیں صدر عارف علوی کی جانب سے اپنے خلاف دائر ریفرنس کا بھی سامناکرناہوگااس دوران جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم خان چیف جسٹس بنے بغیر ہی عدالت عظمیٰ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری

  • گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!

    گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!

    گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری
    ضلعی انتظامیہ نے گجر نالہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
    8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا۔ بلدیہ عظمی کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔ نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب۔ آپریشن کیلئے 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار طلب۔ کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب۔ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق آپریشن کے فوکل پرسن مقرر۔ اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات۔ کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے
    ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا