Baaghi TV

Tag: نوید

  • سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    کراچی :سید نوید قمر وہاں پہنچ گئے جہاں وزرا کم ہی جاتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں بہت سے معاملات کا بغور جائزہ بھی لیا

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ خالد حامد نے بریفنگ دی، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سید نوید قمر نے افسران سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل جانے

    اس حوالے سے یہ بھی بتا چلا ہے کہ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر خالد حامد کا کہنا تھا کہ امور کار کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لئے پیپر لیس ماحول پر کام شروع کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت نے این آئی سی ایل کی انتظامیہ کو ایڈہاک بنیادوں پر آڈیٹرز کی تقرری کا مشورہ دیا۔اس مشورے کو بہت سراہا گیا

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کراچی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا بھی دورہ کیا، وزیر تجارت کو اسٹیٹ لائف کی کارکردگی اور تقابلی مالی سالوں میں منافع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرتجارت کو اسٹیٹ لائف کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سےبھی آگاہ کیا گیا

    ادھر ذرائع کے مطابق چیئرمین اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے اسٹیٹ لائف کے کام اور عملے کے بارے میں بتایا، وزیر نے سرکاری انشورنس کمپنی کے منافع اور کارکردگی کو سراہا۔

  • بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش

    بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش

    لاہور:بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش،اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے عتیق الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھر لے جائے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔

    میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔

    یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

  • صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا نوید اقبال کے بھائی سے رابطہ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا نوید اقبال کے بھائی سے رابطہ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

    اسلام آباد: صدر مملکت کا سانحہ مری میں بچوں سمیت جان کی بازی ہارنے والے اے ایس آئی نوید کے بھائی سے رابطہ ہوا اور ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    صدرعارف علوی ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد پولیس کےاے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی سے اظہارِ تعزیت کیلئے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

    عارف علوی نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اقبال، اُنکے خاندان سمیت معصوم بچوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا ۔

    انہوں نے نوید اقبال کے بھائی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرین اور اُنکے لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

    ادھر سانحہ مری پر غفلت کے بعد پنجاب حکومت جاگ گئی اور اقدامات شروع کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 8 ، 8 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 8 ، 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، ایک کروڑ 76لاکھ روپے کا فنڈ منظورکر لیا گیا جبکہ جن افراد کو آٹھ ، آٹھ لاکھ دیئے جائیں گے ان میں 22 افرادشامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں مر ی کو ضلع کا درجہ دینے کا بھی پلانا بنایا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹر یفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا ۔

    اجلاس میں مر ی کے روڈ سٹرکچرکو بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مر ی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوٹے رابطہ لنک فوری بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ ہو نگے جبکہ دیگر اراکین میں علی سرفراز ، اسد گیلانی اور فاروق مظہر شامل ہیں، کمیٹی سانحہ مری کے حوالے سے سرکاری محکموں کے ذمہ داران کا تعین کرے گی ، یہ بھی تحقیق کرے گی کہ محکمہ موسمیات کی سخت وارننگ کے باوجود سرکاری اداروں کی جانب سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا تھا ؟۔

    کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ میڈیا پر مری آنے سے روکنے کے لیے کوئی وارننگ دی گئی ؟ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ؟ مری اور گلیات میں گاڑیوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسلا آباد میں کیوں نہیں روکا گیا ؟ برفانی طوفان کے بارے اطلاع کے بعد کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے یا نہیں؟۔

    دوسری جانب گزشتہ بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مر ی کا دوسرا فضائی دورہ کیا ، گلیات کلڈنہ باڑیاں ،نتھیا گلی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

    مری سے اسلام آباد واپسی سے پہلے وزیر اعلیٰ نے مر ی کا دوبارہ فضائی جائزہ لیا اورگلیات کلڈنہ باڑیاں نتھیا گلی سے ٹر یفک کنٹرول کرنے کیلئے کے پی حکومت سے ملکر حکمت عملی طے کر نے کا فیصلہ کیا ۔

    یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت مشترکہ حکمت عملی اختیار کر یگی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے مر ی آنیوالی ٹر یفک کو کنٹر ول کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

    ادھر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے عوام کو مری کی جانب سفر نہ کرنے کی تنبیہ کردی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ موسم کی کیفیت تبدیل نہیں ہوئی ہے ، سڑکوں پر جمی برف نے ڈرائیونگ کو مزید مشکل بنا دیا ہے ، مری میں داخلے کے تمام راستے بند کئے جا رہے ہیں ، اس لئے عوام ابھی مری کی طرف سفر نہ کریں ۔

  • مری:7 بہنوں کا اکلوتا بھائی روٹھ گیا:توکہیں بیٹا،بیٹیاں،بہن اکٹھے ہی سفرآخرت پرروانہ ہوگئے

    مری :مری:7 بہنوں کا اکلوتا بھائی روٹھ گیا:توکہیں بیٹا،بیٹیاں،بہن اکٹھے ہی سفرآخرت پرروانہ ہوگئے،اطلاعات کے مطابق مری میں برفانی طوفان میں جاں بحق 22 افراد میں ایک مردان کا رہائشی نوجوان اسد بھی تھا جو7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

    سانحہ مری کو جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، وقت کے اس ملبے سے کئی المناک کہانیوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، یہ واقعہ مردان کے ایک گھرانے پر بھی قیامت ڈھا گیا۔

    مری جانے والا نوجوان اسد مردان کا رہائشی اور 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔اسد کی2 سال پہلےشادی ہوئی تھی اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا جو سریے کا کاروبار کرتا تھا۔

     

    چھ ماہ قبل ہی اس کے گھر ایک نئی زندگی نے جنم لیا تھا، اس کا بیٹا تو ابھی اپنے باپ کے لمس سے صحیح طرح آشنا بھی نہ ہوا تھا کہ وہ سایہ ہی سر سے اٹھ گیا۔

    اس کے گھر والے اسد کی آمد کے منتظر تھے کہ سانحہ مری نے ان کے اس انتظار کو زندگی بھر نہ ختم ہونے والے انتظار میں تبدیل کردیا ہے۔

     

    ادھر مری میں سیرکےلیے آنے والا نوید تھانہ کوہسار کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) تھا جو چھٹی لے کر خاندان کے ہمراہ سیرو تفریح کے لیے مری گیا تھا لیکن بدتر صورتحال میں یہ تمام افراد جانبر نہ ہوسکے۔نوید اقبال اپنی تین بیٹیوں، ایک بیٹے، بہن، بھانجی اور بھتیجے کےساتھ تھے،