Baaghi TV

Tag: نوید قمر

  • آئین کو تبدیل کرنے کے لئے دو تہائی اکثریت چاہئے جو نہیں ہے، نوید قمر

    آئین کو تبدیل کرنے کے لئے دو تہائی اکثریت چاہئے جو نہیں ہے، نوید قمر

    سینئر سیاستدان سید نوید قمر نے ججز کی مدت ملازمت سے متعلق آئینی ترمیم کی باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ججز کی مدت آئین میں سیٹ ہے، 65 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائر ہونا ہے، آئین کو تبدیل کرنے کے لئے دو تہائی اکثریت چاہئے ہوتی ہے، کسی پارٹی، حکومت یا اپوزیشن کے پاس دو تہائی اکثریت ہے ہی نہیں، اس وقت ویسے ہی دل پشوری کے لئے یہ باتیں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی اگر ایک سیاسی جماعت ہے تو اس کو اپنا رویہ ایک سیاسی جماعت کی طرح رکھنا چاہئے، سیاسی جماعتیں کبھی بھی ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹتیں،پی ٹی آئی نے اپنے آپ کو اس کونے میں پھنسا کے اپنے لئے ہی نقصان کیا ہے،

    لاہور ایئر پورٹ،وزراء کا حکم "ہوا” میں ،امیگریشن کاؤنٹر نہ بڑھ سکے،مسافر پھٹ پڑے

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

  • چینی بحران،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

    چینی بحران،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

    پاکستان میں نگران حکومت چل رہی ہے، اس سے قبل پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت تھی، جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ ،جے یو آئی، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتیں شامل تھیں، پی ڈی ایم حکومت میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹے تو نگران حکومت اس سے بھی آگے نکل گئی، بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوائیں تو ساتھ ہی پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دیں، آٹا دس کلو 15 سو کا کر دیا تو وہیں گھی کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، چینی کی قیمت بھی دو سو سے اوپر فی کلو چلی گئی،کئی علاقوں میں چینی کی فروخت روک دی گئی ہے، چھوٹے دکانداروں کے پاس چینی مل ہی نہیں رہی، اگر کسی کے پاس ہے تو وہ منہ مانگے داموں پر فروخت کر رہا ہے

    چینی اتنی مہنگی کیوں ہوئی؟ چینی بحران کا ذمہ دار کون ہے، اس حوالہ سے ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری سابق وزارت تجارت پر ڈال دی، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی

    احسن اقبال کے بیان کے بعد سابق وزیر تجارت نوید قمر بھی خاموش نہ رہ سکے، نوید قمر کا کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کی اجازت صرف ایک وزارت نہیں دیتی تمام معاشی فیصلے ن لیگ نے کیے ہیں برآمد کی اجازت پر ای سی سی میں بات کی گئی ہمارے پاس اضافی چینی موجود تھی اس لیے برآمد کی اجازت دی گئی اب ہمیں میرٹ پر دیکھنا چاہیے کہ چینی برآمد کا فیصلہ درست تھا کہ نہیں ،ملک میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک کو چینی کے بحران کا سامنا کر پڑ رہا ہے ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبائی حکومت کو حرکت میں آنا چایئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے چینی بحران پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر نوید قمر نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی تھی سابق وزیر رانا ثناء اللہ نے ایک اعشاریہ چار ملین ٹن چینی سمگل کر کے ڈالر کمائے ،

    چینی کی قیمت کئی شہروں میں 230 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے، بلوچستان کے شہر چمن میں چینی 230 روپے فی کلو مل رہی ہے، کوئٹہ میں چینی 220 روپے فی کلو مل رہی ہے، کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں چینی 230 روپے فروخت کی جا رہی ہے،چار دنوں میں کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی اوپن مارکیٹ میں 175 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے،لاہور کی کئی مارکیٹوں میں چینی غائب ہو چکی ہے، گلی محلوں میں چینی دو سو روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے،چینی کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود ذخیرہ اندوز سرگرم ہیں،شوگر ملز مالکان نے چینی ایکسپورٹ کرکے مصنوعی قلت پیدا کردی

    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    چینی کی قیمت 300 تک پہنچنے کا خدشہ

    چینی کی برآمد پر پابندی عائد

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پنجاب میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

    چینی کی قیمت 200روپے کی تاریخی بلندیوں پر پہنچنے سے مزدور طبقہ پریشانی کا شکار ہیں،اشرف چوہدری
    پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے ملک میں چینی بحران شدید ہونے اور چینی کی قیمت200روپے فی کلو تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی، پٹرول،ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان بدتمیز برپا ہے۔چینی کی قیمت 200روپے کی تاریخی بلندیوں پر پہنچنے سے مزدورطبقہ اور سفید پوش عوام پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے اور چینی90روپے کلو دستیاب تھی لیکن حکومت نے چینی مافیا کے دباؤ پر ملک کی چینی بیرون ملک درآمد کرنے کی اجازت دے دی جس سے ملکی چینی کے ذخائر بیرون میں بھیج کر چینی مافیانے کروڑوں ڈالر کما لیے اب پھر چینی بیرون ملک سے منگوانے کی اجازت حاصل کرکے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں لیبرونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف چوہدر ی نے کہا کہ ملک سے چینی کی سمگلنگ کی روک تھا م کی جائے اور بارڈر پر 70کروڑ روپے کی ہزاروں بوریاں جو ضبط کی گئی ہیں انہیں حکومت اوپن مارکیٹ میں رعایتی نرخوں پر عوام کو سپلائی کرے تاکہ چینی بحران اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور بجلی، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ مزدور طبقہ پر مہنگائی کا کم از کم اثر پڑے۔

  • آج مہنگائی اور مشکل حالات ہیں تو استحکام بھی آئے گا،نوید قمر

    آج مہنگائی اور مشکل حالات ہیں تو استحکام بھی آئے گا،نوید قمر

    رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے ،

    رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں کرنے والے خود ٹیکنوکریٹ ہیں،پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی میں توڑ جوڑ کے حق میں نہیں ،پولیٹکل انجینئرنگ نہیں ہونی چاہیے ،اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرناچاہیے ،پیچھے سے اگر یہ کہا جائے کہ بل میں یہ کرنا ہے یہ نہیں تو یہ مناسب نہیں ،جوڈیشری سمیت تمام اداروں کو اپنا کام کرنا چاہیے ،سلیکٹڈ والا طریقہ پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہوگا،تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پارلیمنٹ ملک کا پالیسی ساز ادارہ ہے، چیلنجز بہت ہیں ،سب کو مل بیٹھ کر معیشت کے لیے کردار ادا کرناچاہیے عمران خان نے جانے سے پہلے دوسری حکومت کے لیے مشکلات پیدا کیں ہم دوسری حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کریں گے، اگر آج مہنگائی اور مشکل حالات ہیں تو استحکام بھی آئے گا ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں ،امید ہے حالات بہتر ہوجائیں گے،

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے امید کرتا ہوں پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا میئر لانے میں کامیاب ہوگی 15جنوری کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول پر کام کا جائزہ لیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے گہما گہمی ماند پڑ گئی تھی ہر یوسی میں انتخابی مہم کے حوالے سے پروگرامز ہو رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے حالیہ دنوں میں بڑے جلسے کیے، کراچی میں الیکشن کے لیے ماحول سازگار ہے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے وہ احتجاج کرے،

  • ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:سید نوید قمر

    ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:سید نوید قمر

    اسلام آباد :ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات ان دنوں ٹھیک نہیں ہیں ، مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت آئندہ ماہ بہتربجٹ پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں، مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گاْ،اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے۔

     

     

    سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان جعلی خط لے کر گھوم رہے ہیں ہر اداروں نے تصدیق کر دی کی ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اپنی ذات کے لئے ملک کو داؤ پر لگانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اپنی اہلیہ کی دوست کو بچانے کے لئے منظر عام پر آکر بولیں۔ان کا کہنا ہے کہ گورنر کا آرمی چیف کو خط لکھنا یہ غیر آئینی بات ہے لیکن کچھ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے آئین شکنی کرنی ہے۔

    وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی کو ووٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں چھین سکتا لیکن اصل مسلئہ یہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ لایا جائے گاْ جبکہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔

     

     

    ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر تحریکیں چلائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم لانگ مارچ کو ویلکم کریں گے۔ چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔

     

     

    اگلے بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے۔