نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لئے سابق رہنماؤں کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،جس میں سابق گورنر شاہ فرمان،تیمور جھگڑا،اور کامران بنگش شامل ہے، خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان،صوبائی وزیر کامران بنگش اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے موبائیل ڈیٹا کے تفصیلات تیسری دفعہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہے،مجموعی طور پر تحر یک انصاف کے گیارہ رہنماوں اور سابق صوبائی وزراء کے تفصیلات طلب کئے گئے ہے،تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نو مئی کے واقعے کے بعد چالیس ارکان کے موبائیل بند ہے جس کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے، نو مئی کے واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے نام بھی واچ لسٹ میں ڈال دئے گئے ہے،
Tag: نو مئی

نو مئی واقعات، شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم
نو مئی واقعات، شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ، تشدد کے واقعات کے بعد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا جن کے مقدمات کی سماعت عدالت میں جاری ہے،نومئی واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیر پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صوبے بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرانے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شناخت پریڈ میں تاخیر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست گزار25 مئی سے شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہے مرجسٹرار فیصلے کی کاپی تمام سیشن ججز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں،عمران خان کی گرفتاری پر کارکنوں نے سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا
کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
دوسری جانب 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

سیاسی ٹرم میں فواد چوھدری صرف سیاسی بیوہ،خود کو سیاسی عدت میں سمجھیں،ناصر شاہ
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کہہ رہے ہیں کہ ملک کو آصف زرداری اور نواز شریف کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ملک کو فواد جیسے بہادر، عظیم دانشور اور قائد کی ضرورت ہے،
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ * ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ فواد کے عظیم کارنامے ہیں شاید کچھ حیا اور شرم کا مظاہرہ کرے گا لیکن نہیں، کیا ایسے سیاستدان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے جو پولیس سے ڈر کر ایسے بھاگا کہ عدالت پہنچتے ہی بیہوش ہو گیا، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ (فواد) سیاست کے غازی بن گئے ہیں، سیاسی ٹرم میں آپ کو صرف سیاسی بیوہ کہا جا سکتا ہے اور فی الحال خود کو سیاسی عدت میں سمجھیں ،عدت کے بعد بھی شاید ان کو کوئی پسند نہ کرے بلکہ بھاگ کر ان کو سیاسی رشتہ قائم کرنا پڑے، فواد اور اس جیسے حواری اتنی بات کریں جتنی ان کی سیاسی ساکھ اور حیثیت ہے،
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہوا ہے،عمران خان ابھی تک 9 مئی کے بدترین حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا یہ رویہ ملک کو کسی نئے سانحے سے دوچار کرےگا، 9 مئی کا دفاع کرنا ان حملوں میں حصہ دار ہونے کے مترادف ہے، عمران خان کو ان شرمناک واقعات پر ملک و قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، لیکن افسوس ہے وہ آج تک 9 مئی کا دفاع کر رہے ہیں،عمران خان 60 ارب ڈالر کے اوپن اینڈ شٹ کیس میں گرفتار ہوئے تھے، کسی فرضی مقدمے میں نہیں، انہوں نے اپنی گرفتاری کو "ریڈ لائن” کیسے قرار دے دیا؟

کپتان کے ایک اور کھلاڑی مراد راس کی بھی چھوڑنے کی باری آ گئی
سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کے ہمراہ 4:30 پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، لاہور پریس کلب کی جانب سے اس ضمن میں میڈیا نمائندوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے مبینہ طور پر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس کے بعد قانون حرکت میں آیا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و شرپسند عناصر، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ،حملوں کے بعد آڈیو بھی لیک ہوئیں جو اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، ویڈیو بھی سامنے آئیں جس میں تحریک انصاف کی خواتین اشتعال دلا رہی تھیں،اس دوران ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔
نومئی کے واقعات کی نہ صرف پاکستانی قوم نے مزمت کی بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اس کی مزمت کی اور شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہے اسکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نو مئی کو جو کچھ ہوا اس کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اپنے ہی کپتان کو چھوڑتے جا رہے ہیں، عمران خان اکیلے رہ چکے ہیں کوئی رہنما، کارکن ان سے ملنے نہیں جا رہا، پی ٹی آئی کے بڑے نام عمران خان ، تحریک انصاف سے الگ ہو چکے ہیں،اور آنیوالے دنوں میں کئی اور نام بھی الگ ہوں گے، رات عمران خان کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ بھی تحریک انصاف سے الگ ہو گئیں
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
آج اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس بھی تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد راس آج تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں ، انکے ساتھ دس افراد اور بھی تحریک انصاف چھوڑیں گے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دو اور بڑے نام بھی اس ہفتے کے آخر میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے
Murad Rass with a group of ten people will quit #PTI today. Two big names are waiting to announce their exclusion over the weekend
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) May 26, 2023
دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عباس جعفری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے
پی ٹی آئی کے دواور اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے ،بہاولنگر ضلع سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں گرگئیں پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز پارٹی کو خیرباد کہہ گئے ،،صوبائی حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممتاز احمد مہاروی 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے سابق ایم پی اے آصف منظور موہل سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منظور موہل کے بیٹے ہیں ،ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک آرمی کے شہداء کی توہین پر دلی افسوس ہے آئندہ کا لائحہ عمل اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں تشدد اشتعال انگیزی کے لئے تیار کیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے
سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں

قوم نومئی کے مجرموں کو جیلوں کے اندر دیکھنا چاہتی ہے،جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نو مئی کے سہولت کاروں کو عدالتوں سے ریلیف ملنے سے عوام میں اضطراب بڑھ رہا ہے ۔
اسلم غوری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عدالتوں میں بیٹھے کچھ جج صاحبان نیازی کمپنی کے سہولت کار بنتے جا رہے ہیں نو مئی کے واقعات کے بعد عمران نیازی نے بیان دیا تھا کہ دوبارہ گرفتار کیا گیا تو یہی کچھ ہوگا ۔عمران نیازی کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،نو جولائی واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران نیازی خود ہے ،ماسٹر مائندوں کی رہائی اور کارکنان کی گرفتاری تشویشناک ہے۔ صدر عارف علوی کا انٹرویو مگرمچھ کے آنسو بہانے کے مترادف ہے عارف علوی عمران نیازی کے سہولت کار ہیں
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قوم نو مئی کے مجرموں کو جیلوں کے اندر دیکھنا چاہتی ہے ۔حساس اداروں فوجی دفاتر اور رہائشی عمارتوں پر کبھی حملہ نہیں ہوا ۔عمران نیازی نے نوجوان نسل کے ذہنوں کو گندہ کردیا ہے ۔تحریک انصاف دہشت گرد جماعت بن چکی ہے ۔
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟




