Baaghi TV

Tag: نچ پنجابن

  • گانا چرانے کا ایشو، ابرارالحق کے وکیل نے برطانوی کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا

    گانا چرانے کا ایشو، ابرارالحق کے وکیل نے برطانوی کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا

    لگتا ہے پاکستانی پاپ گلوکار ابرار الحق اپنا حق ملنے تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے.ابرار الحق کے وکیل نے نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز نوٹس بھیج کر دیا ہے. یہ بات ابرار نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کے زریعے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بغیر اجازت استعمال کے حوالے سے مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ میں اس حوالے سے اپنے چاہنے والوں‌ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دیتا رہوں گا. ابرارالحق پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ میں قانونی کاروائی سے کسی صورت پیچھے نہیں‌ہٹوں گا
    یاد رہے کہ کرن جوہر کی حالیہ فلم جگ جگ جیو میں نچ پنجابن شامل کیا گیا اس حوالے سے ابرار سے کاپی رائٹس پر بات نہیں‌ کی گئی، ابرار کو اس وقت پتہ چلا کہ ان کا گانا چوری کر لیا گیا ہے جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے زریعے کرن جوہر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کو ایسے کام زیب نہیں‌ دیتے. ابرار کی طرف سے ردعمل دیکھ کر کرن جوہر نے گلوکار کو یوٹیوب پر جاری ٹریلر میں‌ کریڈٹ دے دیا لیکن ابرار کے مداحوں نے ان سے کہا کہ صرف یہ کافی نہیں ہے ان کے ساتھ قانونی طور پر بات ہونی چاہیے. دو روز قبل ورون دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں‌جھوٹ سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گانے کے کاپی رائٹس ہیں.

  • ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا کیا شکریہ ادا

    ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا کیا شکریہ ادا

    اداکار ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کر دیں ابرار الحق کے گانے کی تعریفیں.بولے بہت شکریہ ابرار جی آپکا آپ نے اتنا اچھا گانا بنایا.جب ورون سے مزید سوال ہوا تو بولے اریجنل گانا جو کہ ابرار الحق نے گایا ہے وہ زیادہ اچھا ہے لیکن ہم دونوں گانوں‌ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.ورون دھون نے لیکن ایک غلط بات کر دی کہ ہمارے پاس اس گانے کے حقوق ہیں. ورون دھون کی جانب سے ابرار الحق کے گانے کی تعریف سن کر ابرابر کے پرستار ہیں بہت خوش لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ابرار الحق اس تعریف پر کیا ری ایکشن دیتے ہیں کیونکہ ابرار کرن جوہر سے کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں کرن جوہر کا یوٹیوب پر ابرار کو کریڈٹ دینے کے باوجود وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ

    ابرار کو کب انصاف ملتا ہے . یاد رہے کہ کرن جو ہر کی فلم ”جگ جگ جیو” میں‌ابرار الحق کے گائے ہوئے نوے کی دہائی کے پاپ سانگ نچ پنجابن کو بھونڈے انداز میں کاپی کیا گیا ہے، بھارت میں اس گانے کو بہت سراہا گیا لیکن جب ابرار الحق نے اپنا احتجاج سوشل میڈیا کے زریعے ریکارڈ کروایا تو تب بھارتی نوجوان نسل کو پتہ لگا کہ اس گانے کو تو چوری کیا گیا ہے.فلم جگ جگ جیو کی تمام تر پرموشن میں‌نچ پنجابن کے بارے میں بہت زیادہ بات کی گئی لوگ اس گانے سے بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں.فلم آج کے دن ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • ابرارالحق کا احتجاج کام آگیا

    ابرارالحق کا احتجاج کام آگیا

    کرن جوہر کی فلم ” جُگ جُگ جِیو‘ ‘ کا جیسے ہی بائیس مئی کو ٹریلر ریلیز ہوا تو پتہ چلا کہ انہوں نے جو” پنجابن“ گانا بنایا ہے وہ تو پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے گانے کی کاپی ہے اور انکی اجازت کے بغیر ایسا کیا گیا ہے۔ جیسے ہی اس گانے کا ٹریلر ریلیز ہوا تو فوک گلوکار ابرارالحق نے بھی سنا توانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کرن جو ہر کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنا گانا فروخت نہیں کیا میرے پاس اس گانے کے جملہ حقوق موجود ہیں اور عدالت کا رخ کیا جا تا سکتا ہے ،کرن جوہر جیسے پرڈیوسر کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا یہ میرا چھٹا گانا ہے جو کاپی کیا گیا ہے میں ہزگز اسکی اجازت نہیں دوں گا.

    ۔ابرارالحق کے اس ٹویٹ کے بعد کرن جوہر پر خاصی تنقید کی گئی ۔یوں دو تین دن لمبی بحث چلتی رہی ۔اس کے بعد کرن جوہر کی طرف سے دو چار دن کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور وہ سٹوری فلم کا پوسٹر تھا اس پوسٹر میں ابرار الحق کو گانے کا کریڈٹ دیا گیا۔