Baaghi TV

Tag: نگران سی ایم

  • امید ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی،نگران وزیر اعلی

    امید ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی،نگران وزیر اعلی

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کی آبادی سے متعلق 2023 کی مردم شماری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ حمایت اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری زبیر اصغر قریشی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، پراونشل کمشنر برائے مردم شماری، ڈائریکٹر ادارہ شماریات خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو مردم شماری 2023 کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ مردم شماری کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔ مذکورہ مردم شماری کے لئے صوبے کو 28 ہزار سے زائد بلاکس میں تقسیم کیا گیاتھا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار سے متعلق تحفظات سامنے آنے کی صورت میں معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھائے گی۔ اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ مردم شماری مستقبل کے لئے منصوبہ بندی میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار کے قومی وسائل کی تقسیم پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار حقائق پر مبنی ہوں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

  • علی گنڈاپور نے  نگران وزیراعلیٰ کے پی کو خط میں  پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی

    علی گنڈاپور نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کو خط میں پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ کر پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 191 دن بعد بھی الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے، 28 افراد کی کابینہ میں 2 یا 3 کو چھوڑ کر باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے نامزد کردہ ہیں۔
    خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر غلام علی نے انتخابات کے جمہوری عمل کو پٹری سے اتارا اور حکومتی امور کو ہائی جیک کیا، محکمہ اینٹی کرپشن کو ہمارے سابق اراکین اسمبلی پر جعلی مقدمات بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہمارے دو سابق ایم پی ایز کو پےرول پر رہا کیا گیا، آپ کی حکومت نے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا بیڑا اٹھا رکھا ہے جس پر آپ کی خاموشی معنی خیز ہے،

  • نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں  مزمت

    نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت

    نگران وزیر اعلی اعظم خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کر کے باڑہ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے،اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی،
    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی خیبر کی تحصیل باڑہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ کا شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار کیا ہے،
    محمد اعظم خان کی اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نگران وزیر اعلی اعظم خان نے کہا کہ باڑہ دھماکہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اعظم خان نے مذید کہا کہ قیام امن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،سیکیورٹی فورسز کو نشانہ دشمنوں کی بز دلی کی علامت ہے،

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز کی ملاقات

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز سے پشاور میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،نگران وزیر اعلیٰ نے آسٹر یلین ہائی کمشنر سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے صوبائی حکومت صحت، تعلیم، سیاحت، صنعت سمیت دیگر شعبہ جات میں بیرونی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے،
    نگران وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،اورمختلف شعبہ جات میں آسٹریلیا کے تعاون کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اعظم خان نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوستانہ تعلقات کو سراہ کر ہمیشہ قائم رہنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،