Baaghi TV

Tag: نگران وزیراعظم

  • نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی،نگران وزیراعظم

    نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں سے بہترین تعلقات ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں بیان بازی کرتی رہتی ہیں-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں مگر اس کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہیئے، نگراں حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں سے بہترین تعلقات ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں بیان بازی کرتی رہتی ہیں، نگراں حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی۔

    اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے شان مسعود کے پاس اچھا موقع ہے،بابر عظم

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے کے لیے محرومی کارڈ استعمال کیا جاتا ہے، انتخابات میں ہم اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کریں گے، حکومت شفاف انتخابات یقینی بنائے گی، پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے،کسی سیاسی جماعتوں کو جلسے اور جلوسوں سےنہیں روکا جارہا،لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی بات درست نہیں،حکومت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی،الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں کر رہا ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    سرفراز بگٹی کے بیان سے متعلق پوچھے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اُن کا بیان سنا نہیں ہے کیونکہ کسی ایک بیان کی بنیاد پر پورے نگراں سیٹ پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، سیاسی جماعتوں کی الیکشن سے متعلق جائز شکایتوں پر ضرور کارروائی ہوگی، سرفراز بگٹی نے اگر ن لیگ کی حمایت میں کوئی بیان دیا ہے تو میں ان کا ترجمان نہیں ہوں، اگلے دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں، اگلے 2 ماہ کے دوران ملک میں بھاری اور متاثرکن سرمایہ کاری ہو گی۔

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کو سوچنا ہو گا عمران خان پر سلیکٹڈ کا جو الزام لگتا تھا وہ ریاستی اداروں کی حمایت کی بنیاد پر لگتا تھا، پھر شہباز شریف اور اب ہمارے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ ریاست کی سپورٹ ہے تو میرا سوال ہے کہ کیا ادارے ہندوستان کی سپورٹ کر رہے ہیں یا پاکستان کی؟ نگراں حکومت آنے کے بعد جب اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا تو ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے جس کے نتائج بھی سامنے آئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • وفاق تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے،نگران وزیراعظم کی ہدایت

    وفاق تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے،نگران وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد:: نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے۔

    باغی ٹی وی: نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت میں خیبر پختونخوا میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کے خاندانوں کی بہبود کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں نگراں وزیرِاعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ اور دیگر نے شرکت کی، نگراں وزیرِاعظم کو بجلی چوری کے سد باب کے لیے جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، انوارالحق کاکڑ نے صوبائی انتظامیہ، واپڈا اور آپریشن میں حصہ لینے والے اداروں کے اہلکاروں کے اقدامات کو سراہا۔

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    پن بجلی کے منصوبوں کی آمدن کی خیبر پختونخوا حکومت کو ادائیگی پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے واپڈا کو معاملے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کوجلد از جلد دور کرنےکی ہدایت کردی،انوار الحق کاکڑ نےخیبر پختونخوا کو ہائیڈل منصوبوں کےحوالے سے تمام تر بقایا جات کی ادائیگی فوری یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ واپڈا ادائیگیوں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

    نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور مرکزی بجلی خرید ادارہ کے مابین تمام حل طلب معاملات کو جلد حل کیا جائے، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

    باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

    نگراں وزیرِاعظم کو ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں جاری پن بجلی کے منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا،ملک میں آبی ذخائر اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے، پاکستان کو اللہ رب العزت نے پانی کے وسیع وسائل سے نوازا ہے جن کا استعمال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں نگراں وزیرِ اعظم کو خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی انوار الحق کاکڑ نے شہدا ویلفیئر فنڈ کو فوری طور پر شہدا کے اہلِ خانہ تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے ملک کی بقا او ر دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والوں کے خاندان اس قوم کے محسن ہیں، ان کی بہبود کے لیے مختص رقم کی ادائیگی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پاکستان اور قزاخستان کے درمیان ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر …

  • ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،نگران وزیراعظم

    ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے، دو سال قبل جو مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا تھا، تو ٹی ٹی پی کے لوگ کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک تھے، اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے-

    الشفا اسپتال کے نیچے حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اسرائیلی دعوی،مغربی میڈیا …

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ٹی ٹی پی سے متعلق موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے۔

    ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید دو ایم این اے پارٹی …

  • گوادر بندرگاہ سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا،نگران وزیراعظم

    گوادر بندرگاہ سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا،نگران وزیراعظم

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرحیم ظفر، سیکٹری جنرل حمید بلوچ اور فیصل دشتی نے شرکت کی. ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو درخواست کی کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال بنانے کیلئے ابتدائی طور پر سرکاری کارگو کا کچھ حصہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان در آمد کیا جائے. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی.

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا. حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گوادر کے مقامی لوگوں کو روزگار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی سی پیک کی اس اہم بندرگاہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.

    وفد نے وزیرِ اعظم کو شپنگ کلیئرنگ اینجٹس کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے وفد کو انکے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی. وفد نے وزیرِ اعظم کو گوادر میں ماہی گیروں کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ گوادر میں فشریز کی صنعت کو جدت دی جائے. گوادر میں ماہی گیروں کو جدید مشینری، کشتیوں میں انجن و نیویگیشن آلات اور بین الاقوامی سطح پر رائج معیار کے مطابق مچھلی پکڑنے کے طریقہ کار کیلئے پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے. گوادر سے فشریز کے شعبے میں برآمدات کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا. وفد نے حکومت کے ماہی گیروں کو روزگار کی فراہمی، پیشہ ورانہ تربیت اور گوادر کے مجموعی طور پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی تعریف کی.

    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
    بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

  • نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کتنے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات سامنے آ گئیں

    نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کتنے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات سامنے آ گئیں

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن میں جمع کردہ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، جن میں 80 لاکھ روپے کی 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین بھی شامل ہے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں، نگران وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے ، ان کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں ، جبکہ اپنے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

    دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ روپے مالیت کا گھر، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے ان دونوں اراضی کو والد سے تحفہ ملنا ظاہر کیا ہے، 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں، پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں، نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ ہیں، ٹریژری بلز میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، ان کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے اور 19 لاکھ 46 ہزار روپے کی نقدی ہے جب کہ بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے موجود ہیں-

    ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر نگران وزیراعظم کا سخت نوٹس

    علاوہ ازیں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے، گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ ، ان کی اہلیہ کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31لاکھ روپے کے، ان کے SMC پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار روپے کے شئیرز ہیں، ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی ، 4 تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ، ان کی اہلیہ کے پاس 18 لاکھ روپے نقدی موجود ہے، انہوں ںے اپنے پاس 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیے ہیں، جب کہ بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار اور اہلیہ کے پاس بینک میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے موجود ہیں۔

    آج بھی عمران خان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہاہے،جاوید لطیف

  • ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر  نگران وزیراعظم کا سخت نوٹس

    ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر نگران وزیراعظم کا سخت نوٹس

    بہاولپور : نگران وزیراعظم کے دورہ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے دوران ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر سخت نوٹس لیتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی :نگران وزیراعظم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا ہے پرائم منسٹرآفس کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری کردہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہِ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے 28اکتوبر 2023 کو متعلقہ سول ایڈمنسٹریشن کو مطلع کیا گیا تھا۔

    امریکی صدر نے پاکستانی نژاد امریکی شہری عدیل منگی جج نامزد کر دیا

    مراسلے میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم نے 31 اکتوبر کو شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا تو ان کے ہیلی کاپٹر کیلئے ری فیولنگ کے وقت انکشاف ہوا کہ ری فیولنگ کیلئے استعمال ہونیوالے بیرلز پر اسٹینڈرڈ مارکنگ ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ان فیول بیرلز کو فوری ریجیکٹ کردیا گیا ان بیرلزپر نہ لاٹ نمبر،نہ ٹیسٹ رپورٹ اورنہ ہی ایکسپائری موجود تھی، ان کی غیر موجودگی میں یہ ناممکن تھا کہ اس فیول کو استعمال کیا جاسکتاجو لیب ٹیسٹ فیول کی پیش کی گئی وہ بھی فریش نہیں تھی۔

    سائفر کیس خصوصی عدالت کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری

  • محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

    محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر،، مشیراحد چیمہ،چیئرمین ایف بی آر،وفاقی سیکرٹری خزانہ اوردیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی،اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی جبکہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 جوان شہید

    اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے اسمگلنگ کے کنٹرول کے لیے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا …

  • پی ٹی آئی کے خدشات پر  صدر مملکت نے  نگراں وزیر اعظم  کو خط لکھ دیا

    پی ٹی آئی کے خدشات پر صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط ارسال کردیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے صدر کو خط بھی نگراں وزیر اعظم کو ارسال کیا ہے، جس میں سیاسی میدان کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کرنے کا کہا گیا ہے۔

    خط میں صدر مملکت نے لکھا کہ نگراں حکومت کا غیر جانبدار اکائی کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بے حد اہم ہے، آئندہ انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی نگراں حکومت کی پالیسی پر آپ کے حالیہ بیانات باعثِ اطمینان ہیں اور پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

    صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ کے طور پر جمہوریہ کے اتحاد کی علامت ہیں، آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت، وزیر اعظم اور تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں اسی وجہ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے الزامات پر مشتمل خط آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔

    یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والا تمباکو نہیں خرید سکے گا

    صدر مملکت نے لکھا کہ سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کی جبریوں گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر میڈیا میں بھی بحث ہوئی، لوگوں کی سیاسی وابستگیاں اور وفاداریاں بدل جانے پر ایسے واقعات تشویش کا باعث بنتے ہیں، خواتین سیاسی ورکرز کی طویل نظر بندی یا عدالت کی جانب سے ریلیف کے بعد بار بار دوبارہ گرفتاریاں معاملے کو مزید حساس بنا دیتی ہیں، آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعت کی رکنیت یا تنظیم سازی کرنا ہر شہری کا حق ہے، آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہارِ رائے کے ساتھ آزاد پریس کا حق دیتا ہے لہٰذا نگراں وزیر اعظم، حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے ان معاملات پر غور کریں۔

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

  • پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے،نگران وزیراعظم

    پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت آنے کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا واضح ذکر کیا گیا ہے،دہشتگردوں کی فہرست بھی افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی، پاکستان نے اب داخلی معاملات کو اپنی مدد آپ کے تحت درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے کا زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے، تمام غیر ملکی خاندانوں کو عزت کے ساتھ واپس جانے کے مواقع فراہم کیے ہیں،ہم توقع کرتے ہیں افغان حکومت بھی واپس جانے والوں کیلئے احسن اقدامات کرے گی،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ دونوں ریاستیں خود مختار ہیں،
    الزام تراشی نے پاکستانی غیور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے ملک سے بھی غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے،ہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھیں گے،اب تک واپس جانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار کے قریب ہے، رضاکارانہ طور پر ڈھائی لاکھ افراد کا واپس جانا معمولی بات نہیں،
    اُمید ہے ان اقدامات کے بعد ہمارے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،پاکستانی پشتونوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجابی، بلوچی، سندھیوں کا ہے، پاکستان کے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہیں یہ ذہن سے نکال دیں کہ امریکا یا کسی اور ملک کا پاکستان پر دباؤ ہے، پاکستان نہ کسی کا دباؤ لیتا ہے نہ لے گا، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی تاہم گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ 2 سال میں سرحد پار دہشت گردی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے،پاکستان سے وزیر دفاع کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر وفد افغان حکومت سے ملاقات کے لئے گیا جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے جب کہ اس سے قبل بھی رسمی اور غیر رسمی طریقے سے مختلف وفود بھی افغانستان جا چکے ہیں، اگر اس کے باوجود وہاں سے مثبت اشارے یا اقدامات نہ آئیں تو پاکستان بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرے گا،ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی دونوں ممالک کے حق میں ہے،

  • حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

    حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم ا نوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی،چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلئے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، پولنگ اسٹیشنز، پولنگ اسٹاف کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں؛چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے؛ جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی، الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد، انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دے گا۔

    نگران وزیراعظم نے کہا حکومت الیکشن کمیشن کوصاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،آزادانہ اورصاف شفاف الیکشن کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے،الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد کردیا ہے، جس کے بعد اب ووٹرز کا اندراج یا اخراج نہیں ہوگا بلکہ الیکشن کمیشن رواں ماہ کی 25 تاریخ تک ووٹر لسٹوں کو فائنل کردے گا، اور 25 نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔

    ڈی جی خان :ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس،36کیسز کی سماعت کی گئی

    قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں تاہم نگران حکومت کو چیک کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے اٹارنی جنرل بھی الیکشن کمیشن کے خاندان کا حصہ ہیں سی ڈی اے اراکین کا جھگڑا بنا لیکن میں کسی کو نہیں جانتا اور ہم نے 2 اراکین سی ڈی اے کے تبدیل کیے جو سب سے دیکھا، ہم نے خیبرپختونخوا کی کابینہ تبدیل کروائی اور الیکشن کمیشن نے وفاقی کابینہ پر بھی نوٹسز لیے جبکہ ہم نے تمام فیصلے مشاورت سے کیے۔

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں کھیت سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد