Baaghi TV

Tag: نگران وزیراعظم

  • الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں،نگران وزیراعظم

    الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں،نگران وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعات میں کسی پاکستانی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اُن لوگوں کے خلاف ہیں جو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کی سینئیر صحافی عاصمہ شیرازی کو دیئے گئے انٹرویو میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل انوسٹمنٹ فیسیلیٹشن کونسل (این آئی ایف سی) کے ذریعے ہونے والے معاشی اقدامات کے نتائج دسمبر کے آخرتک آنا شروع ہو جائیں گے-

    نگراں حکومت سے غیرمعمولی توقعات پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھی وقت ہمیں دیا گیا ہے ہم ایمانداری سے توقعات پر پورا اترنے اور اہداف پورے کرنے کی اپنی تئیں پوری کوشش کریں گے ہم نے اپنے پہلے ہی ہفتے میں اپنی ترجیحات کو درست کرلیا، ہمیں اپنے تجارتی خسارے کا اندازہ ہے اور اس کا حل بھی پتا ہے کہ ہم نے کیا کرنا ہے-

    اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے،مولانا فضل الرحمان

    انہوں نے کہا کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوا تو ہم نے کہا کہ فوراً بجلی پیدا کرنی چاہیے، یہ جانے بغیر کہ اس بجلی کی کھپت کہاں ہوگی، انڈسٹریل سیکٹر میں کیسے ہوگی ڈومیسٹک سیکٹر میں کیسے ہوگی، اس کا اکنامک ماڈل قابل عامل ہے یا نہیں، میں آئی پی پیز سے کیے معاہدوں کی طرف اشارہ کر رہا ہوں مقامی آئی پی پی پیز کے ساتھ جو معاہدات ہوچکے ہیں، ان میں بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہاں کہاں مداخلت کرکے کیپیسیٹی چارج جو ہمیں دینا پڑ رہا ہے اس کی ارینجمنٹ درست کی جاسکے اس پر کام ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایک طرف مشکل فیصلوں کیلئےدباؤ ہے تو دوسری طرف دباؤ ہے کہ آپ الیکشن کرائیں اور جائیں، ہمیں ایک بیلنس قائم کرنا ہے، ہم یہاں نہ طویل مدت کیلئے آئے ہیں نہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے، کسی کے ذہن میں اس طرح کا خیال ہے تو وہ غلط فہمی دور ہوجائے تو بہتر ہے، الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں، اگر سپریم کورٹ آف پاکستان 90 دن میں انتخابات کا فیصلہ دے گی تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔

    کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

    انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد لوگ ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے، لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، مشکل فیصلوں سےمستقبل میں بہتری آئے گی، ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن میں کمی آئے گی، اس معاملے میں جتنی ہم انسانی مداخلت کم رکھیں گے اتنی شفافیت اور کرپشن کم ہوگی، ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے ہوسکتا ہے کہ ان فیصلوں پر احتجاج آئے، لیکن عمومی طور پاکستان کے عوام ان فیصلوں سے طویل مدت تک مستفید ہوں گے-

    ہم اس نہج پر اس لیے پہنچے ہیں کہ لوگ جو اپنے حصے کا بوجھ نہیں اٹھا رہے محکمے وہ بوجھ دوسروں پر ڈال کر ان سے ریکوریز کر رہے ہیں آئی پی پیز سے معاہدے ہیں، بجلی چوری روکنا مشکل ہے۔ بجلی کے مسئلہ کے حل کیلئے مڈٹرم پلان چاہئے ہم ڈسکوز کی نجکاری کا عمل شروع کر رہے ہیں، جس کے بعد ڈسکوز بجلی چوری رکنے کے اقدامات کریں گے۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    ان کا کہنا تھا کہ قابل عمل پلان ہم دے چکے ہیں، حکومت کی مدت پوری ہونے تک کچھ بہتری آئے گی، بجلی پر ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، توانائی کی بچت کیلئے بھی صوبوں سےمشاورت جاری ہے، مغرب تک کاروباری مراکز بند کرانے پر بات ہورہی ہے، شرعی طور پر مغرب کے بعد کسی کے گھر جانا منع ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی یہ تاثر کیوں جارہا ہے کہ فوج اور نگراں حکومت الگ الگ کام کر رہے ہیں پاکستان ملٹری آئین کے تحت حکومت کا ایک جُز ہے، ہم نے جہاں جہاں فوج کو مدد کی درخواست کی ہے فوج نے فوراً اس پر عمل کیا ہے، دن میں کئی بار مختلف معاملات پر پاک فوج سے رابطہ ہوتا ہے، عسکری قیادت کی ملاقاتیں بھی اسی سلسلہ کاحصہ ہیں، پاک فوج بھی پالیسیز پرعملدرآمد کیلئے مدد کررہی ہے، میں اور وہ الگ مل رہے ہیں یہ تاثر دینا غلط ہے نگراں حکومت اور پاک فوج کا ہدف ایک ہی ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، فوج سے تعاون لیا جاتا ہے، میرٹ پر اداروں سے مدد لی جاتی ہے میں اُن کا آدمی ہوں یہ سیاست کا غیرضروری عنصر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اُن کے رہیں، ہم اُن کے ہوتے ہیں، پھر اُن سے ناراض ہوجاتے ہیں، پھر سے اُن کے ہونا چاہتے ہیں، یہ معاملہ چلتا رہتا ہے۔

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

  • عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے،وزیراعظم

    عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے،وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیا کیساتھ بطور نگران وزیراعظم پہلی باضابطہ گفتگو ہے،

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے،آئینی طورپر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے،تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے معاشی اور مالی معاملات چلا رہے ہیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کوآگے بڑھانا اہم ترجیح ہے،کونسل کے تحت زراعت ،کان کنی اورمعدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہیں،ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے،ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے،ہم مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں ،جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں کچھ تقسیم کارکمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کان کنی اورمعدنیات میں بیرونی سرمایہ کاری لاسکیں،آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کاعمل مناسب وقت میں مکمل کرلے گا،پاکستان میں تمام رجسٹر سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے، ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندرحملے ہورہے ہیں افغانستان میں امریکا اوراتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ بڑا چیلنج ہے،اتحادیوں کا چھوڑا گیا اسلحہ علاقائی سکیورٹی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کررہا ہے،اس چیلنج سے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نمٹنا چاہتے ہیں،اتحادیوں کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے،ہماراموقف تھا کہ اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد منفی صورتحال کو ہمیں بھگتنا ہو گا، ہم اس چیلنج کےسامنے ہارنہیں مان سکتے،اپنی آبادی کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کررہے ہیں،عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

     عابد شیر علی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کے بھاری بلوں پر پھٹ پڑے ،

     پاکستان چاہے تو ہم پاکستان کو سستی بجلی، گیس اور تیل دے سکتے ہیں

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

     اپنی صنعتوں کو تالے لگا دیں گے اور چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

  • نوجوانوں کے پاکستان چھوڑنے کے بیان پر نگران وزیراعظم کی وضاحت

    نوجوانوں کے پاکستان چھوڑنے کے بیان پر نگران وزیراعظم کی وضاحت

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ میں سمجھتا ہوں باہر جانے والا نوجوان خاندان کی روزی کا سبب بنتا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکا کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نےکہا تھا کہ وہ نوجوانوں کے ملک چھوڑ کر جانےکو منفی نظر سے نہیں دیکھتے، اگر کوئی نوجوان پاکستان چھوڑ کر امریکا اور یورپ میں آباد ہونےکا فیصلہ کرتا ہے تو یہ مثبت چیز ہے، ا س رجحان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ان کے اس بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا-

    تاہم، نگراں وزیراعظم نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے مجھے سوشل میڈیا پر ایک نامکمل بیان کی وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے جس کی میں نے وضاحت کرنے کی کوشش بھی کی تھی میں سمجھتا ہوں باہر جانے والا نوجوان خاندان کی روزی کا سبب بنتا ہے اور ترسیلات زر کے ذریعے معیشت میں بھی مثبت حصہ ڈالتا ہے اچھے مواقع کی تلاش میں بیرون ملک جانا کوئی بری بات نہیں ہے، 60 اور 70 کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان باہر گئے، 30 برس بعد وہی لوگ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے۔

    کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں دریافت

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی امریکا، یورپ یا کہیں بھی جاتا ہے یہ صرف چیلنج نہیں ایک موقع بھی ہے،بہتر مواقعوں کے حصول کے لیے نوجوانوں کے دیگر ممالک جانے کو برا نہیں سمجھتا، کیا یہ پہلی بار ہےکہ نوجوان ملک سے باہر جا رہے ہیں ؟ بالکل نہیں، ہرماہ اور ہر سال لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں یہ معمول ہے، جب یہ لوگ واپس آتے ہیں تو صرف دولت ہی نہیں پیشہ وارانہ مہارت بھی لاتے ہیں، میرے لیے اہم یہ ہےکہ آپ جہاں بھی ہوں کامیاب ہوں، اگر آپ بیکار ہیں تو اپنے ملک میں ہوں یا کہیں، یہ مسئلہ ہے۔

    ریلیف نہیں چاہیے، قانون کے مطابق فیصلہ دیں،ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت اور استحکام میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہےاگر پاکستان دس سال تک روس کے خلاف نہ لڑتا تو آج 30 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ دارانہ معیشت نہ ہوتی کسی حکومت کی مدت کی عدم تکمیل غیر جمہوری نہیں، گزشتہ 15 سال میں 3 منتخب پارلیمان نے اپنی مدت مکمل کی، جمہوریت میں حکومت پارلیمنٹ اور آئین کے ذریعے ہی تبدیل ہوتی ہے۔

    واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

  • نگران وزیراعظم سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    نگران وزیراعظم سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے

    امریکی سفارتخانہ نے تصدیق کی ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی، پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا،امریکہ، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اشتراک متواتر اشتراک چاہتے ہیں،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے کے لیے امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا.ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات لیں.

    نگران وزیراعظم سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات ہوئی ہے، چیف آف ائیر سٹاف نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،
    ملاقات میں چیف آف ائیر سٹاف نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • ہم نے بچوں کو نہیں پاکستان کے مستقبل کو بچایا ہے،وزیراعظم

    ہم نے بچوں کو نہیں پاکستان کے مستقبل کو بچایا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد .بٹگرام میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام واقعے کی اطلاع جب پہنچی تو ہر پاکستانی پریشان تھا ، بار بار اپنے بیٹے کا چہرہ میرے ذہن میں آرہا تھا ، ذہن میں آرہا تھا اگر میرا بیٹا ڈولی میں ہوتا تو کیا ہوتا ،چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن میں کامیابی پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں،چیئر لفٹ میں موجود بچے میرے لئے ہیروز ہیں ،کریڈٹ فوج ، پی ڈی ایم اے ، مقامی افراد کا نہیں سب کا اجتماعی ہے،بچوں نے کہا دور سے فوجیوں کو دیکھا تو کہا اب ہم بچ جائیں گے ، یہی وہ رشتہ ہے جو فوج اور سوسائٹی کے درمیان ہونا چاہیے،ہمارے گھر کا نظام بااختیار اور باصلاحیت لوگوں کے ہاتھ میں ہے،

    قبل ازیں بٹگرام میں چیئرلفٹ والا واقعہ پیش آنے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق بٹگرام میں چیئرلفٹ کے مالک، آپریٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ چیئرلفٹ کنٹرول روم کو سیل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔چیئر لفٹ میں گزشتہ روز آٹھ افراد پھنس گئے تھے، رسی ٹوٹ گئی تھی، پاک فوج کے جوانوں نے مقامی افراد کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن کیا اور رات کو پھنسے افراد کو نکال لیا گیا تھا، آرمی ایوی ایشن کے پانچ اور پاک فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا تھا ، لفٹ میں 8 لوگ موجود تھے ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز تھے

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت

    آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا 

    بٹگرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے مقام پر رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے بیچوں بیچ بلندی پر پھنس گئی تھی ،چیئر لفٹ پر سکول کے بچے اور استاد سوار تھے،ریسکیو 1122 اور ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا، لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے واقعہ کے بعد والدین اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو آپریشن مکمل ہوا تو فضا نعرہ تکبیر کے نعروں کے ساتھ گونج اٹھی تھی، شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

  • نگران وزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ کا الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ کا الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کا فیصلہ

    کراچی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی وزیراعلیٰ ہائوس آمد ہوئی

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا ، نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں حلقہ بندیوں اور عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے بغیر کسی سیاسی اور مذہبی تفریق کے عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم کیا ,نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے بین مذہبی ہم آہنگی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، صوبے میں بین المذہبی ہم آہنگی کیلئے اجلاس اور سیمینار کرانے پر اتفاق کیا گیا،

    نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے نالوں کے متاثرین کے بحالی کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کو آگاہ کیا ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نگراں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے گھروں کی تعمیر کے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں مجموعی امن امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ،نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر نگراں وزیراعظم سے بات کی ، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کراچی میں امن امان خاص طور پر اسٹریٹ کرائم پر گفتگو کی . نگراں وزیراعظم نے کہا کراچی میں بہتریں امن امان سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نگراں وزیراعظم نے سندھ حکومت کو ہدایات دیں ، ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں نگران رہنمائوں نے ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا،

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا 

    ہم دہشتگردی کیخلاف لڑائی کسی خیرات پر نہیں لڑ رہے،نگران وزیراعظم

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شامل تھے-ملاقات میں وفد نے نگران وزیراعظم کو سندھ بلخصوص کراچی کے دیرینہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ،وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ملاقات میں نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی بھی موجود تھے۔ وفد میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ اور سعید غنی شامل تھے۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معروف فنکار ظاہر لہری کی ملاقات
    ملاقات میں ظاہر لہری نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بلوچستان میں فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ظاہر لہری کو فنکاروں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
    عام انتخابات،صدر نے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا lehri

  • نگران وزیراعظم سے صدر آزاد  کشمیر کی ملاقات

    نگران وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،صدر آزاد جموں و کشمیر نے نگران وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر آنے کی اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی ،نگران وزیراعظم نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد تب تک جاری رکھے گا جب تلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا.

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نامزد نگران وزیراعلی بلوچستان سردار علی مردان ڈومکی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعلی بلوچستان نامزد ہونے پر سردار علی مردان ڈومکی کو مبارکباد دی۔

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

  • کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی،وفاقی کابینہ سے نگران وزیراعظم کا خطاب

    کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی،وفاقی کابینہ سے نگران وزیراعظم کا خطاب

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام وزرا ءسے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی وزارتوں میں بھرپور کام کریں گے۔ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔انصاف اورقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی۔ معاشرے میں مذہبی انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں،فخر ہے میری کابینہ تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے،معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کےساتھ نہیں ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران کابینہ اجلاس میں نگران وزراء، معاونین اور مشیروں نے شرکت کی، وزارتوں کے سیکریٹریز اور حکام کو کابینہ اجلاس میں نہیں بلایا گیا، سیکریٹری کابینہ اعزاز ڈار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، سیکرٹری کابینہ نے وزراء کو کابینہ اجلاس کے رولز اینڈ پروسیجرز پر بریفنگ دی، نگران وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کا اجلاس تعارفی اجلاس ہے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران کابینہ ارکان کو استقبال کیا ،وزراء نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

  • نگران وزیرِاعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

    نگران وزیرِاعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

    نگران وزیرِاعظم انوارالحق سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں صادق سنجرانی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی شفاف انتخابات کیلئے بھرپور معاونت کرے گی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ بھی موجود تھے

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق وزیراعظم،ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کو فون کیا ہے، نگران وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چودھری شجاعت حسین سے کہا کہ کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپ کے ساتھ کی اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں قومی،عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں

    چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں

    دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ 2 مرحلوں میں مکمل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں نگران وفاقی وزرا آج حلف اٹھائینگے نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ہوگی ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نگران وفاقی وزرا سے حلف لینگے نگران وفاقی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل مرتضی سولنگی،عمر سیف،وقار مسعود،گوہر اعجاز،تابش گوہر،سرفراز بگٹی،محمد علی،مظفر انجھا اور دیگر آج حلف اٹھائینگے، حلف برداری کے لئے کتنی کرسیاں لگانی ہیں ابھی تک کرسیاں لگانے والے بے خبر ہیں

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر اور بلوچ قبائلی راہنما نواب جنگیز خان مری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نواب جنگیز خان مرّی نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے بھرپور کوششیں کرے گی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی طرف سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقے کے استحکام،جمہوریت اورمعاشی خوشحالی کے مشترکہ عزم کو اہمیت دیتی ہے

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی 

  • نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر ملنے پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر ملنے پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے

    وزیراعظم ہاؤس میں یہ ملاقات ہوئی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اور نگران وزیراعظم سے ملاقات کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،اور خادم حرمین شریفین ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لئے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا ذکر کیا اور سعودی حکومت سے درخواست کی کہ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سعودی قیادت کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کو اپنے قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر شمار کر سکتا ہے ،وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں قائم کی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) پہلے کی طرح کام کرتی رہے گی اوربالخصوص سعودی عرب سے غیرملکی سرمایہ کاری کو تیز تر کرنے کی بنیاد رکھے گی اس سلسلے میں انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور افرادی قوت کو تعاون کے ممکنہ شعبوں کے طور پر اجاگر کیا۔ سعودی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور مشترکہ مفاد کے تمام دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی تعاون ہے

    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات ہوئی ہے،سفیر نے یواے ای کی قیادت کی جانب سے نگران وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ،نگران وزیراعظم نے نیک خواہشات کےپیغام پر یواے ای حکومت کا شکریہ اداکیا ،نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں،نگران وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا،
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ یواے ای کیساتھ تجارت ،سرمایہ کاری،توانائی میں باہمی تعاون کےفروغ کے خواہاں ہیں،نگران وزیراعظم نےسال کے آخرمیں کوپ 28سمٹ میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نگران وزیراعظم نے یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پرزور دیا اور کہا کہ امید ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستانیوں سے تعاون جاری رکھے گی،

    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق سینیٹر سیف مگسی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیف مگسی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے سیف مگسی کا شکریہ ادا کیا۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی اور آغا شکیل احمد درانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگران وزیر اعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے