Baaghi TV

Tag: نگران وزیر اعظم

  • گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی

    نگراں وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الوَقْت روک دیا ہے جبکہ حج پالیسی 2024 اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے. واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی تاہم ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن ایف آئی اے قائم کرے گا۔

    جبکہ اطلاعات کے مطابق نگران کابینہ کوغیرقانونی افغان شہریوں کونکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کوغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا ہے اور معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزایافتہ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کوخصوصی اختیارات دیے گئے ہیں، چاروں صوبوں میں گرفتارغیرملکیوں کو رکھنے اور بے دخل کرنے کے لیے خصوصی سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    تاہم خیال رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا اور کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت توانائی کو مزید غورکرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت  طلبی کا نوٹس

    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس

    گوجرانوالا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت میں سول جج نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالا کو طلب کر لیا جبکہ ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر سماعت سول جج محمد اویس کی عدالت میں ہوئی۔

    جبکہ درخواست 16 ستمبر کو عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور زیادتی ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے سے زائد مہنگا کر دیا گیا تھا علاوہ ازیں سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا۔ عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم واضح رہے کہ حکومت نے 16 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

  • بجلی مزید  مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

    بجلی مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

    حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4.37 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا،صارفین پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی اضافی بوجھ 721 ارب روپے ہو جائے گا۔

    قومی موقر نامے کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ اضافے کے علاوہ سرکلر ڈیٹ میں بھی 392 ارب روپے کا اضافہ ہوگا جو بجٹ سبسڈی کے ذریعے کم کیا جائے گا۔ 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ 2.31 ٹریلین روپے کی سطح پر رکھنا ہے کیونکہ پاور ڈوین کو بجلی چوری اور دیگر نقصانات روکنے میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے جس کے باعث گزشتہ مالی سال 236 ارب روپے کا اضافی نقصان ہوا تھا۔

    نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق جسے پاور ڈویعن نے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ بجلی قیمت میں مذکورہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کی ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے جو ستمبر سے دسمبر 2023 تک صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ منصوبے میں انکشاف کیا گیا کہ ملک کے گردشی قرضے میں 1.37 ٹریلین روپے کا اضافہ معمول کی کارروائی کا حصہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
    الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    یہ ایک ایسا سوراخ ہے جسے حکومت اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے 721 ارب روپے اور تقریباً 600 ارب روپے کی مالی معاونت سے بند کرنا چاہتی ہے۔ حکام نے پہلے ہی سہ ماہی اور سالانہ بنیاد پر بجلی ٹیرف میں اوسطاً 7 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، جس سے صارفین سے 600 ارب روپے کی وصولی میں مدد ملے گی۔ تاہم نئے منصوبے میں جان دکھائی دیتی ہے، کیونکہ یہ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ 286 روپے فی ڈالر اور کراچی انٹر بینک آفر 19.4 فیصد کے مفروضے پر بنایا گیا ہے۔

  • نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کل کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں کابینہ کی پہلی بیٹھک جمعہ کی صبح گیارہ بجے ہوگی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بلالیا ہے تاکہ ملکی مسائل پر کام شروع کیا جاسکے.

    اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ نگراں وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہر اعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا ہے اور نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ نگراں کابینہ میں شامل ہیں۔

  • بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،شہباز شریف

    بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی، انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، دعاگو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

    میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا امید ہے اس کا تسلسل جاری رہےگا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

    نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے تھے –

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

  • نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور

    نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور

    مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور شروع کر دیا، حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:انگریزی اخبار "دی ایکسپریس ٹریبیون” میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اقتصادی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے وسیع تر منصوبے کے تحت نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار کی نامزدگی کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا جو دو اہم اتحادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

    وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، نگران سیٹ اپ کو معاشی فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ان ترامیم سے نگران حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے ضروری فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    سیکشن 230 کے مطابق نگران حکومت صرف روزمرہ کے معاملات میں شرکت کے لیے فرائض انجام دے گی جو حکومت کے امور کو چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی اور اپنے آپ کو ان سرگرمیوں تک محدود رکھے گی جو معمول کی، غیر متنازعہ اور فوری نوعیت کی ہوں۔

    موجودہ قانون نگران حکومت کو فوری معاملات کے علاوہ بڑے پالیسی فیصلے لینے سے روکتا ہے۔ اور یہ کسی ملک یا بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ بڑے بین الاقوامی مذاکرات میں بھی شامل نہیں ہوسکتی۔ کسی بین الاقوامی بائنڈنگ انسٹرومنٹ پر دستخط یا اس کی توثیق بھی نہیں کرسکتی ۔

    دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی …

    ذرائع نے بتایا کہ تجویز سیکشن 230 کے دونوں ذیلی شقوں میں ترمیم کرنے کی تھی جو عبوری سیٹ اپ کو دیے گئے اختیار سے متعلق ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے الیکشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا-

  • ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب نگراں وزیراعلٰی کے تقرر کے لیے ن لیگ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا جبکہ قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کئے ہیں-

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ، سمری کے 48 گھنٹے پورے ہونے پر اسمبلی اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوگئی تھی اب حکومت اور اپوزیشن مل کر 7 روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا مقرر کریں گے۔

    گورنرپنجاب کا اسمبلی تحلیل کرنےسےانکار:اسمبلی پھربھی تحلیل ہوگئی

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، سمری پر دستخط نہ کرنے سے آئینی عمل میں رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین و قانون میں آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

    قبل ازیں واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔اس سے قبل انہوں نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اعتماد کے ووٹ کی قرار داد کے حق میں 186 اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔