Baaghi TV

Tag: نگران وزیر اعلی

  • نگران وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کے لئے  جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

    نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

    پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا،جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبر پختوخوا کو بھیجا جائےگا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی جس کے بعد آج نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کے لیے سی ایم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے-

    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے پی کے لیےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےتجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے۔

    میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

    پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نئےنگراں وزیراعلیٰ کو نامزدکیا، اکرم درانی اور محمود خان نے اس نام پر اتفاق کیا ہے، اور نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے نام کی سمری گورنرہاؤس موصول ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے اس نام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےسیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ آئینی فورم نہیں کہ یہ لوگ وزیراعلی کو نامزد کریں، گورنرغیر قانونی اقدامات اُٹھارہے ہیں گورنر نے کس حیثیت میں سابق وزیراعلی اوراپوزیشن لیڈر کو خط لکھا، تمام پہلوؤں کا قانونی جائزہ لینےکے بعد عدالت جائیں گے۔

  • کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے  تعزیت کا اظہار

    کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے تعزیت کا اظہار

    نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے گزشتہ روز پشاور میں قتل ہونے والے سکھ شہری من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے ورثاء اور دیگر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پرنگران صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلی نے من موہن سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیراعلیٰ نے سکھ کمیونٹی اور متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے لوگ انتہائی پرامن اور محب وطن ہیں،قومی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
    انہوں نے مذید کہا کہ نگران صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شرپسندوں کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن ان عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،
    محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر انہوں نے آئی جی پی کو سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر ان کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دینے اور سکھ کمیونٹی کے رہائشی اور کاروباری علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کئے،اور سکھ برادری کے قتل ہونے والے من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے خاندانوں میں چیک تقسیم کئے، جس پروفد نے صوبائی حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر نگران وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

  • سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں کسی بھی طرح  کا نامناسب رویہ اپنانے سے گریز کریں،  وزیر اعلی کے پی کے

    سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں کسی بھی طرح کا نامناسب رویہ اپنانے سے گریز کریں، وزیر اعلی کے پی کے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹرز کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے دو ڈاکٹرز کو معطل کردیا معطل ہونے والے ڈاکٹرز میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل ہیں مزکورہ ڈاکٹرز کے نامناسب رویے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیاتھا باغی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹ میں مریض کے معائنے سے انکار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ڈاکٹر عدنان میڈیکل آفیسر BPS-17 DHQ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،کاروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے نتیجے عمل میں لایئ گئی ہے،ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ معائنے کے لئے آیا ہوتا ہے،لیکن وہاں موجود عملے کی طرف سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ،طالب علم ہسپتال ہاتھ میں فریکچر کی شکایت لےکے آیا ہوتا ہے ،جس کو ایکسرے کروا کر طویل انتظار کے بعد رپورٹ دیا گیا،اسکےجب وہ او پی ڈی جاتا ہے تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا باغی ٹی وی کے مطابق طالب علم کو آرتھو پیڈک میں چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا تو وہ وہاں موجود ڈاکٹر اسکے معائنے سے صاف انکار کر دیتا ہے جس پر اسکے ساتھ موجود دوست اس ڈاکٹر کی ویڈیو بنا دیتا ہے جس میں ڈاکٹر اپنے ٹانگ ٹیبل پہ رکھ کے موبائل میں مصروف ہوتا ہے جبکہ مریض کے بار بار کہنے پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا،طالب علموں نے ویڈیو ہسپتال کے ایم ایس کو دکھانے کی کوشش کی لیکن اس نے دیکھنے سے انکار کر دیا،لہذا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا،جو افسران بالا تک پہنچی،جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈاکٹر اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کاروائی کے لئے کم تین افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی جس میں ڈاکٹر احسان الدین آرتھوپیڈک یونٹ، ڈاکٹر محمد بلال سینئر سرجن، اور ڈاکٹر محمد عیسیٰ ڈی ایم ایس ایڈمن شامل ہیں کمیٹی کو تین دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی تھی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ ان ڈاکٹروں کو ای اینڈ رولز کے تحت نوے دنوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ نگران وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل لائی جائے گی، نگران وزیر اعلی نے کہاکہ چند سرکاری ملازمین کے ایسے نامناسب رویے پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں،
    سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اس طرح کے نامناسب روپے اپنانے سے گریز کرے،

  • کے پی کے نگران وزیر اعلیٰ کی طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

    کے پی کے نگران وزیر اعلیٰ کی طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد اعظم خان نے صوبے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہےوزیر اعلی نےجاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا، اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے
    متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، اس حوالے سے وزیر اعلی کا چیف سیکرٹری اور متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ ہوا ہے جس میں ‌متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائیں، وزیر اعلی اعظم خان نےمتاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہیں، اور اس مقصد کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، محمد اعظم خان نے کہا ہیں کہ نگران صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، متاثرین کو ریلیف اور امداد کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی نے مزید کہا تمام اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس ہوا، لہذا صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کی محکمہ صحت کے حکام کو متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیاہیں،

  • پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

    لاہور : محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اورکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دہا گیا ہے-

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کا تعلق پولیس سروسز کے 24ویں کامن سے ہے، ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ قبل ازیں بھی سی سی پی او لاہور تعینات رہ چکے ہیں،بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں-

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ،سی پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں،حالیہ تعیناتی سے قبل بلال صدیق کمیانہ انٹیلجنس بیورو میں اہم عہدے پر فائز تھے،بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی تعینات رہے-

    دوسری جانب ‏چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔