Baaghi TV

Tag: نگران وزیر اعلی پنجاب

  • موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او  فوری معطل

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او فوری معطل

    لاہور: نگرن وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، تھانوں کے دورے کے دوران مال خانے،محرر روم، انوسٹیگیشن روم اور دیگر شعبوں کا بھی مشاہدہ کیا تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستو ں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا-

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

    نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا اور سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیاوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: چین کے قائم قام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہورائیر پورٹ سے رخصت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیرا علیٰ چین میں بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے قائم قام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دورہ چین پنجاب کےعوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گاچین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے پائیدار نتائج سامنے آئیں-

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    صوبائی وزراءایس ایم تنویر ، عامر میر ، سید اظفر علی ناصر ، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکریٹری ، اور سیکریٹری خزانہ بھی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی ، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے،ان کا ہرعیب زمانے کو ہنر لگتا …

  • چینی بحران میں غلط بیانی ، سیکرٹری خوراک عہدے سے فارغ

    چینی بحران میں غلط بیانی ، سیکرٹری خوراک عہدے سے فارغ

    لاہور: چینی بحران میں غلط بیانی پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کا حکم دے دیا سیکرٹری آب پاشی واصف خورشید کو سیکرٹری خوراک پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ اور بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار پریس کانفرنس کے دوران نگراں وفاقی وزیر تجارت پر الزام لگایا کہ گوہر اعجاز فیڈریشن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، جو ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ گوہر اعجاز نگراں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کے ساتھ ملکر اصل کام کی بجائے سیاست کر رہے ہیں گوہر اعجاز نے ڈی جی ٹریڈ آفس سے ایک لیٹر کے ذریعے فیڈریشن کے الیکشن کو متنازعہ قرار دیا ہےاگر ان افراد کو سیاست ہی کرنی ہے تو وزارتوں سے استعفے دیں۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ڈی جی ڈی ٹی او کا لیٹر بزنس کمیونٹی کی توہین کے مترادف ہے۔ ’سابق صدر ایل سی سی آئی محمد علی میاں نے گوہر اعجاز کے استعفے کا مطالبہ کیا-

    ایف پی سی سی آئی پنجاب ریجن کے چیئرمین ندیم قریشی، سابق نائب صدر ایل سی ڈی آئی فہیم سہگل اور دیگر نے بھی ڈی جی ڈی ٹی او لیٹر کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

  • آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو پُرتشدد احتجاج کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیان میں کہا ہے کہ آرمی کا اپنا قانون ہے، ملوث افراد کومعاف نہیں کیا جائے گا۔

    9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی، شرپسندوں کےلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے شہدا اوران کی یادگاروں کی بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اورپاکستان کے عوام کے لیے الہام اور فخر کا باعث ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں منصوبہ بند اور منظم المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    آرمی چیف نے پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں نے رینک اور فائلوں کو یقین دلایا کہ 9 مئی کےیوم سیاہ پرقوم کو شرمندہ کرنے کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

  • 9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر  پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پلان کے تحت میانوالی ایئربیس پر حملہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، میانوالی بیس پر اٹیک کو پوری طرح پلان کیا گیا اور وہاں جہازوں کو جلایا گیا وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایئربیس حملے کی پوری فوٹیج ان کے پاس ہے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 6 سو کروڑسے زائد کا نقصان ہوا، صوبے میں 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، 108 گاڑیوں کو جلایا گیا، گاڑیوں کا پورا شو روم جلا دیا گیا، 2 میٹرو اسٹیشنز کو بھی جلایا گیا،واسا کی 6 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی سی ایس ڈی اسٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلا ڈالاانہوں نے عسکری ٹاور پر حملے کا پلان بنا رکھا تھا۔

    مسٹر نقوی نے کہا کہ ائیر بیس کے حملہ آور مسلح تھے اور وہ اڈے پر کھڑے تمام طیاروں کو تباہ کرنا چاہتے تھے مشتعل افراد نے میانوالی میں جی پی او آفس کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے اسی گروپ نے عسکری ٹاور پر بھی حملہ کیا۔

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن جناح ہاؤس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کرسکتا، جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس جلایا انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا، شرپسندوں کے سارے کے سارے اہداف وہ تھے جو طالبان کی ہٹ لسٹ کے ٹارگٹ تھے کچھ شرپسند عاصر پکڑے گئے ہیں اور دیگر بھی پکڑے جائیں، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا فسادیوں نے سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا جناح ہاؤس پر 3800 افراد نے حملہ کیا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں گرفتار کریں اورن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    انہوں نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹ پڑنے والے توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ہر پرتشدد عنصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان تمام واقعات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

    دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں مزید آسانیاں کی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز لاہور سےلائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

    کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    لرنر پرمٹ کے لیے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں، لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کے لیےسائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا شہرمیں 3 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 6 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے جبکہ ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کر رہے ہیں سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے لائسنس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

    اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہی لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کا نام فائنل کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ، محسن نقوی کو خاص مقاصد کے لئے تعینات کیا گیاالیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں نگراں وزیراعلیٰ کا بڑا کردار تھا، نگراں وزیراعلیٰ نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل آفس میں برطرفیاں کیں اور من پسند لاء افسر لگائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان تعیناتیوں کو کالعدم بھی تو قرار دیا ہے وکیل نے بتایا کہ ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور ایک بھی افسر اپنے عہدے پر نہیں آیا عدالت نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے عدالت کا فیصلہ تو اپنی جگہ موجود ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات

    جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیئے تھے، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ فریقین کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے کون کون سے نام دیئے گئے تھے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام دیئے گئے تھے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن سے سب کو پتا تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہوں گےعدالت نے کہا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسس اختیار کیا گیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کےلیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محسن نقوی کی تقرری پر پہلے دن سے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کو طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین کےتحت کام کرتا ہے الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کی۔ فریقین دیئے گئے وقت میں نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر نہیں کر سکے تھے الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت محسن نقوی کی تقرری کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

    دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ اگر نگراں وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …

    عدالت نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خود مختار ہے تو کوئی نگراں وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کرسکتا۔ فریقین آپس میں تجویز کردہ ناموں سے کسی ایک پر اتفاق کرلیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فریقین میں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

    بعد ازاں عدالت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم بعد ازاں دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی-

    واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محسن نقوی کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔