Baaghi TV

Tag: نگہبان پیکج

  • مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ

    مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ

    پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لاکھوں خاندانوں کو "نگہبان رمضان پیکج” دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز اور سفارشات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے "نگہبان رمضان پیکج” کے تحت نادار اور مستحق افراد کو رمضان کے مہینے میں خصوصی سہولت دینے کی تجویز کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکج نادار لوگوں کا حق ہے اور حکومت کا فرض بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔مریم نوازشریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ "نگہبان رمضان پیکج” کے لیے 15 فروری تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اور انہوں نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

    پیکج کی رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے، "پی ایس ای آر” (Punjab Social Protection, Education, and Empowerment Registration) پورٹل کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری گھر بیٹھے اس پورٹل کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اور اگر کسی کو آن لائن تک رسائی نہیں ہے تو وہ یونین کونسل یا بلدیہ دفاتر میں جا کر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔عوام کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 080002345 بھی قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے شہری کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کی خدمت کرنا ایک عبادت سمجھا جائے، اور تمام انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو یہ ذمہ داری فرض نہیں بلکہ عبادت کے طور پر ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکج میں شامل ہونے والے افراد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے گی کہ انہیں کوئی پریشانی یا مشکل نہ پیش آئے۔

    میں نے حملہ آور کو کمرے میں بند کر دیا تھا، سیف علی خان کا دعویٰ

    انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا

  • سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں،عظمیٰ بخاری

    سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو رمضان کا مہینہ مبارک ہو، 64 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کے لئیے رمضان پروگرام بنایا گیا ہے ،

    عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے ذریعے رمضان پیکچ فراہم کیا جا رہا ہے ، سیاسی مخالفین رمضان پیکج کے حوالے سے تکلیف کا شکار ہیں، انہوں نے کبھی ایسا فلاحی پروگرام نہیں دیا ، کہیں لائن کہیں رش نہیں بنے گا، گھروں میں راشن پہنچے گا ، جو نام پروگرام کے لئیے پہنچے ان کو ویری فائی بھی کیا گیا ، روانہ کے حساب سے ڈیش بورڈ اپڈیٹ ہو رہاہے ، آج سے پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں پروگرام شروع ہے ، پروگرام کو 20 رمضان تک مکمل کر لیا جائے گا ، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں نہ چلائی جائیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلے بار جسے مجسٹریٹ بنایا گیا اس کی ٹریننگ بھی کروائی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے ہیلپ لائین بنائی کے اور اسے خود مانیٹر کر رہی ہے ، 080002345 پر وزیر اعلی ہر قسم کی انسپکشن کر رہی ہے، تاجروں کو تین دن کا وقت دیا گیا تھا کہ اپنے سٹاک کو حکومت کے ساتھ شئیر کریں ، جو ایسا نہیں کرے گا وہ زخیرہ اندوزی میں آئے گا ،زخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر کیوں؟ صحافی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال

    راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر کیوں؟ صحافی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب بھر میں رمضان کے لئے راشن پیکج کی ترسیل کا عمل جاری ہے، رواں برس راشن بیگ گھرگھر پہنچائے جا رہے ہیں،راشن بیگ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر بھی پرنٹ کی گئی ہے، آج صحافی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اس تصویر بارے سوال پوچھ لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھی، اسی دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے، لوگ تنقید کر رہےہیں؟ صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی.

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں، ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں، رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہےجس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے، اتنا خرچہ کریں گے، سیاست کی آڑ میں ملک غیرمستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے،کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے.

    اب تک 12 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین
    دوسری جانب رمضان ریلف پیکج کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بنائی گئی وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی -صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، عظمیٰ بخاری،عاشق حسین کرمانی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-اجلاس میں رمضان پیکج پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان پیکج کے تحت عوام کو ریلیف انکی دہلیز پر دیا جا رہا ہے-اب تک 12 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 36 ماڈل اور 15رمضان بازاروں میں عوامی کو معیاری اشیاء سستے داموں ملیں گی جبکہ ماڈل اور رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر 13 اشیاء 25فیصد رعایتی نرخوں پر ملیں گی، رمضان بازار آج سے فنکشنل ہوجائیں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شوگر ملز اور دیگر ایسوسی ایشنز سے بات کی جائے گی، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کو ہر قیمت پر روکنا ہے، ریٹ لسٹوں کو دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونا چاہیے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی-صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوگوں کی دہلیز پر راشن پہنچایا جارہا ہے، راشن تقسیم کے اہداف کے حصول کے لئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے-متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اشیاء ضروریہ کی دستیابی،سپلائی، مانیٹرنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے مستحقین کا 75فیصد ڈیٹا کی تصدیق ہوچکی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنرکی ملاقات

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

  • قوم سے جو وعدے کئے اُن کی تکمیل شروع ہو چکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    قوم سے جو وعدے کئے اُن کی تکمیل شروع ہو چکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سے جو وعدے کئے اُن کی تکمیل شروع ہو چکی ہے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھبیس تاریخ کو وزیر اعلی پنجاب کا الیکشن ہوا،مین نے قوم کے ساتھ وعدے کیے تھے،آج نو دن ہوئے ہیں حلف لیئے ہوئے ایک اچھا رمضان پیکج دیا ہے،چھتہر سال میں ایک نیا کام کرنے جارہے ہیں،نوازشریف کا بھی ایجنڈا یہ تھا اس طرح کی مشق پہلے کسی حکومت نے نہیں کی،رمضان المبارک میں جب انسان روزے سے ہوتا ہے گھنٹوں لوگوں کو انتظار کرنا پڑتا تھا قطاروں میں،میں پنجاب حکومت کے افسران کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی ہوں ،افسران نے میری اور نواز شریف کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے بہترین کام کیا،پنجاب کے افسران نے قلیل مدت میں اس کام کیا ،اس پیکج کا نام رمضان نگہبان پیکج رکھا ہے،اس پیکج کی تعداد ساڑھے چھ ملین ہے،سوا تین کروڑ پنجاب کی عوام کو ان کا حق ان کو ملے گا انشاء اللہ،پورے پنجاب میں بھی بی آئی ایس پی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا، گورنمنٹ نے کسی بھی سیکٹر کو ریلیف دینا ہے تو ان کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہے،سوا تین لوگوں کا ڈسٹرکٹ وائز گراؤنڈ لیول پر ڈور ناکنگ کی گئی ،ایک بہت بڑی ایکسر سائز تھی جس کو انھوں نے چند دنوں میں کنفرم کیا،80 ہزار پیکج اب تک ڈیلیور کر چکے ہیں، 5 لاکھ کے قریب انفرادی حیثیت میں لوگ ہیں جو مستحق ہیں، 10 کلو آٹا, 2 کلو چینی, 2 کلو گھی ,2 کلو بیسن سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں،سب سے بیسٹ کوالٹی کا پیکج دیا ہے, کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام کا سروے ہوگا جو حق دار ہوگا اسے ملے گا ،کون کتنی تنخواہ لیتا ہے کیا کاروبار کرتا یہ ڈیٹا تین سے چار ماہ میں ہم اکٹھا کر لیں گے،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نگہبان پیکج میں اے کیٹگری کا سامان ہے، آٹے کی ملوں‌میں کوالٹی کنٹرول چیک کی جا رہی ہے، جو سیمپل پاس ہوئے ہیں وہی پیکج میں شامل کئے گئے ہیں،ہم نے بہت سارے سیمپل کو مسترد کیا ہے، چار ملز کو سیل کیا ہے ،اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو کہا ہے کہ پیکنگ ہو رہی ہے چیک کریں کہ چیزیں پوری ہیں یا نہیں اور کوالٹی کیا ہے، ہوم ڈلیوری یہ بھی پہلی بار ہو رہی ہے، میں نے اس ڈلیوری میکنزم کو پی آئی ٹی بی کی مدد سے شروع کیا،ڈیلیوری کا میکنزم ڈیجٹلائزڈ ہے، ڈلیوری ٹیم کے لئے ایک ایپ بنائی گئی ہے،ڈلیوری ٹیم کو پولیس کی سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے، ایپ پر شناختی کارڈ سکین کیا جاتا ہے،پھر اسکا کیو آر کوڈ سکین ہو گا، ہر پیکج پر کیو آر کوڈ ہے، اس سکین میں پتہ چل جائے گا کہ یہ پیکج کس لوکیشن پر اور کس کو ،کس وقت ملا،اسی وقت وصول کرنے والے کی تصویر بھی لی جا رہی ہے تا کہ ہمارے پاس ریکارڈ رہے اور دوبارہ کوئی یہ نہ حاصل کر سکے،

    عوام کے منہ میں جانے والا نوالہ کسی اور کے منہ میں گیا یہ میں ہونے نہیں دونگی،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع میں رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں، پرائس کنٹرول پر میری پوری توجہ ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کوئی ایک محکمہ موجود نہیں اس کام کے لیے، پوری ضلعی انتظامیہ کو واضح پیغام دیا گیا ہے پرائس کنٹرول کا،دنیا میں رمضان المبارک کے ماہ میں ریلیف ملتی ہے،یہاں سیزن سمجھ کر مہنگائی کر دی جاتی ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو جرمانے اور گرفتار کیا جائے گا، پنجاب میں جہاں جہاں لوگوں کے گودام ہیں انہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، سیاست کی آڑ میں عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،تنقید برائے تنقید کرنے والے ہارے ہوئے لوگ ہیں،عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا، عوام کے منہ میں جانے والا نوالہ کسی اور کے منہ میں گیا یہ میں ہونے نہیں دونگی،

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ