Baaghi TV

Tag: نیا پاکستان

  • ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند،الاٹیز سراپا احتجاج

    ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند،الاٹیز سراپا احتجاج

    لاہور:ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند کر دیا گیا،

    تر جمان ایل ڈی اے کے مطابق بجٹ میں فنڈز نہ مختص ہونے کے باعث فیلگ شپ منصوبہ ختم کر دیا گیا، منصوبے کے تحت 27 لاکھ روپے شہریوں کو فلیٹ مہیا کیا جانا تھا ، نیا پاکستان اپارٹمنٹس اسکیم میں 800 سے زائد درخواست گزاروں نے اپلائی کیا تھا ،منصوبے کے 800 سے زائد درخواست گزاروں کو رقم واپسی بارے فیصلہ نہیں ہو سکا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی متاثرین کو رقم ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا

    ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبہ کا ڈائریکٹوریٹ بھی عملاً بند کر دیا ہے، موضع ہلوکی میں چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام بھی روک دیا گیا ہے، اپارٹمنٹس ملیں گے یا پیسے بھی ضبط ہو جائیں گے، ایل ڈی اے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکا. ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر صرف گیارہ فیصد کام مکمل کیا تھا،ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس پر حقداروں سے 40 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کئے ہیں جنکی واپسی کا فیصلہ نہ ہو سکا

    ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس بنا ئے جانے تھے،تحریک انصاف دور حکومت میں ایل ڈی اے نے اعلان کیا تھا کہ شہریوں کو بہت جلد ان کے اپارٹمنٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا ،ایل ڈی اے حکام نے کہا تھا کہ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے تا ہم اب ایل ڈی اے نے منصوبہ بند کر دیا ہے.

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں منصوبے کا افتتاح کیا تھا، پہلے مرحلے میں 4 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جانے تھے،ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائےجانے تھے،

    دوسری جانب نئی حکومت نے پرانے کے بجائے نئے منصوبے پر توجہ مرکوز کر لی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے،نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے ضائع ہو گئے،پی سی ون کے مطابق مارچ 2022 میں اپارٹمنٹس منصوبہ مکمل کیا جانا تھا جو مکمل نہ ہو سکا بینکوں میں پیسے جمع کرانے والے ہزاروں افراد اپنی چھت کے منتظر ہی رہ گئے ،چھت نہ مل سکی.

    نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے الاٹی سرکاری ملازمین نے اپارٹمنٹس نہ ملنے کے خلاف احتجاج بھی کیا،لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد نے وزیراعلٰی مریم نواز سے اپارٹمنٹس منصوبے کی بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ملازمین کا کہنا تھا کہ رقم واپس نہیں اپنے گھر کی چھت چاہئے، ہمیں اپارٹمنٹس دیئے جائیں

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے،یہ ان کا حق ہے:اہم شخصیت کا اعلان

    نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے،یہ ان کا حق ہے:اہم شخصیت کا اعلان

    لاہور:نواز شریف اور ان کے بچوں کے لیے بھی صحت کارڈ دیں گے:اہم شخصیت کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ کے حامل مریض آرہے ہیں، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،خاندان کے سربراہ بچوں کا اندراج یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے۔

     

    یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے اس لیے لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اومی کرون کی وجہ سے انفیکشنز بڑھ رہے ہیں اور پنجاب میں اومی کرون کے 170 کیسز ہیں۔

    وزیر صحت نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد ہے، شادی اور دیگر تقریبات میں حفاظتی اقدامات مدنظر نہیں رکھے جا رہے، اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدر آمد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ بہت جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں آ جائے گا۔

     

    کل بھی ایک ایسی خوشخبری سنائی گئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا تھا کہ آج ہم ہیلتھ کارڈ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھجوا رہے ہیں۔

    لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی ہیلتھ کارڈ بھجوا رہے ہیں، ان 16 ملازمین کوبھی ہیلتھ کارڈ بھجوائیں گےجن کےاکاؤنٹ میں جعلی ٹی ٹی لگتی رہیں۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ اب علاج کیلئے کسی کو لندن نہیں جانا پڑے گا، اگلے چند دنوں میں پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا” نیا پاکستان اپارٹمنٹس “سائٹ کا دورہ

    ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا” نیا پاکستان اپارٹمنٹس “سائٹ کا دورہ

    ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا” نیا پاکستان اپارٹمنٹس “سائٹ کا دورہ

    پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس بنا ئے جائیں گے، موقع پر1128 اپارٹمنٹس پر کام جاری ہے۔احمد عزیزتارڑ

    لاہور( )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ون ایل ڈی اے اسرار سعید نے ڈائریکٹر جنرل کو اپارٹمنٹس پر جاری تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔

    ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمدعزیز تارڑ نے اس موقع پرکہا کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا خواب تھا جس کی عملی تعبیر آج ہم سب کو نظر آرہی ہے۔حکومت پنجاب نے اس منصوبے کو تعبیر دینے کے لئے عملی طور پر اہم اور تاریخ ساز قدم اٹھایاہے۔یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری محکموں اور قومی بینکوں نے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے-انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس بنا ئے جائیں گے۔ اس وقت موقع پر1128 اپارٹمنٹس پر کام جاری ہے۔ شہریوں کو بہت جلد ان کے اپارٹمنٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی لاگت بڑھنے کے باوجود عام شہریوں پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے۔ ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

    ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور یہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو عدالت نے سنائی خوشخبری

  • خود ہی نوٹوں کے بیگ دو،خود ہی ویڈیو بناﺅ اور خود ڈھنڈورا پیٹو نیا پاکستان، عظمیٰ بخاری

    خود ہی نوٹوں کے بیگ دو،خود ہی ویڈیو بناﺅ اور خود ڈھنڈورا پیٹو نیا پاکستان، عظمیٰ بخاری

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل:
    "خود ہی نوٹوں کے بیگ دو،خود ہی ویڈیو بناﺅ اور خود ڈھنڈورا پیٹو یہ نیا پاکستان.کرپشن بھی خوب کرو،حصہ بھی خوب وصول اور واویلہ بھی خود ہی کرو. عمران خان صادق و امین نہیں” ثاقب و امین“ ہیں. عمران خان اوپن بیلٹ کا آرڈیننس صرف اپنے ارکان کےلئے لائے ہیں. ان کو معلوم ہے تحریک انصاف کے لوگ پیرا شوٹرز کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دینگے. شہزاد اکبر جیسے قبضہ مافیا ،ندیم بابر ایل این جی کے ڈاکو کو پی ٹی آئی کا کوئی باضمیر رکن ووٹ نہیں دے گا. پی ٹی آئی پر آج مردہ ضمیروں اورملکی ریکارڈ یافتہ لٹیروں کا قبضہ ہے. عمران خان قومی دولت لوٹنے والے سب لیٹروں کے سرغنہ بن کرسامنے آئے ہیں.”

  • وزیراعظم فعال جبکہ وزیراعظم کا  نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ، ویب سائٹ غیرفعال ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌ ہے

    وزیراعظم فعال جبکہ وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ، ویب سائٹ غیرفعال ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌ ہے

    لاہور :وزیراعظم فعال جبکہ وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ ویب سائٹ غیرفعال ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌ ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی معلومات کہاں سے حاصل کریں شہری بھی پریشان ہونا شروع ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے بنائی گئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس غیر فعال ہوگئیں۔

    بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

    یہ بات کتنی عجیب ہے کہ ایک فعال اور ہوشیار وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی جانے والی ویب سائٹس غیر فعال ہونے سے لوگوں کو معلومات کے حصول میں مشکلات پیش آنے لگیں، متعلقہ ویب سائٹ پر کئی مہینوں سے کوئی معلومات ہی نہیں دی جارہیں۔

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

    ذرائع کے مطابق غیر فعال ویب سائٹس میں نیا پاکستان پروگرام،پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پھاٹا کے فیس بک پیج شامل ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر آخری پوسٹ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو ہوئی، پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس پر آخری پوسٹ 5 ماہ قبل 9 مئی کو ہوئی۔

    آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    یاد رہے کہ وزیراعظم کئی بار حکم دے چکے ہیں‌کہ عوام کی دسترس تک تمام عوامی منصوبے ہونے چاہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے امریکہ جاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ نیا پاکستان منصوبے کو پورے پاکستان تک فعال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

  • تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    یہ بات ہی غلط ہے کہ عمران حکومت نے یہ اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔ دو اضافی منی بجٹوں سے تحریک انصاف اس قوم کو پہلے ہی نواز چکی ہے۔جن کے ثمرات سے ہم رمضان اور عید پر استفادہ حاصل کرچکے ہیں. اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو صرف اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔

    سب سے پہلے بات کر لیتے ہیں۔ کہ جب سے عمران خان اقتدار میں آئیں ہیں انھوں نے کیا تیرچلائے ہیں اور کتنے پیسے اکٹھے کر لیے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ حکومت اقتصادی سروے کے تقریباً تمام اہداف حاصل کرنے میں مکمل فیل ہو گئی ہے۔ یہ وہ کارکردگی ہے جس کے بلند وبانگ دعوے کیے جاتے تھے ۔ اور اب بھی کیے جارہے ہیں۔ اس نئے بجٹ میں ہر چیز پر نئے ٹیکس لاگوکر دیے گئے ہیں۔ شاید ہی کوئی چیز بچی ہو جو ٹیکسوں سے مستثنی ہو۔ چلیں سگریٹ، مشروبات، سی این جی، ایل این جی، سیمنٹ اور گاڑیوں پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ توشاید یہ سوچ کر کیا گیا ہو کہ یہ سب عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں۔ اور اس ملک میں عیاشی صرف حکومت اور وزیروں کا ہی حق ہے ۔ مگرتبدیلی کے دعوے داروں نے کوکنگ آئل، گھی، چینی پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے ثابت کردیا۔ کہ تبدیلی سرکار بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح ہی عوام دشمن اور غریب دشمن ہے ۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

     

    عمران خان کی نظر میں چینی اتنی بڑی عیاشی ہے کہ اس پرعائد 8 فیصد سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصدکردیا گیا ہے۔ جس سے چینی کی فی کلو گرام قیمت میں ساڑھے 3 روپے سے زائد کا اضافہ ہونے کی نوید ہے۔ ایسا ہوناہی تھا۔اس عوام کا مقدر ہی ایسا ہے جب حکومت بنی ہی شوگرمافیا کی مدد سے ہو ۔ جب شوگرمافیانااہلی کے باوجود کابینہ اجلاسوں میں ڈھٹائی سے بیٹھتی ہو۔ تو عوامی استعمال کی اشیاء پر ہی ٹیکس لگائے جاتے ہیں مافیاز پر نہیں ۔ چکن، مٹن اور مچھلی کی سیمی پروسسڈ اور ککڈ اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ کیونکہ غریب تو کھاتا ہی دال سبزی ہے ۔ گو شت تو امیروں کے چونچنلے ہیں۔ سو اچھا ہی ہوا اس پر ٹیکس لگا دیا گیا ۔ حکومت نے دودھ، بالائی، خشک اور بغیر فلیور والے دودھ پر بھی 10 فیصد ٹیکس تجویز کیا ہے۔ یہ بھی لگثرری ایٹمز ہیں ۔غریبوں کی پہنچ سے تو یہ پہلے ہی بہت دورہیں۔

    مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

     

    حکومت نے ہزار سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیو ں پر 2.5فیصد ٹیکس عائد کرکے بھی احسن اقدام کیا ہے۔ کیونکہ گاڑی تو صرف امیر بندہ ہی رکھ سکتا ہے۔مگر متوسط طبقہ پتہ نہیں کیوں اس فیصلے پر تڑپ اُٹھا ہے۔ عام آدمی پیدل چلے ، سائیکل رکھے ، موٹرسائیکل چلائے گاڑی سے اس کا کیا لینا دینا۔ حکومت کا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔ اس ملک میں تمام حقوق صرف امیروں کے لیے ہیں ۔ اسی لیے تو مہنگی اور بڑی بڑی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر کے امیر افراد کو مزید فائدہ پہنچایاگیا ہے۔ کیونکہ امیروں کے پیسوں سے ہی تو کپتان حکومت میں آئے ہیں ۔ غریبوں اور متوسط طبقے کے ووٹ تو ہر کوئی لے لیتا ہے۔شاید نوجوانوں کے لیڈر کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ کم پاور اور نسبتاً کم قیمت گاڑیاں متوسط طبقہ استعمال کرتا ہے۔ یہ وہ گاڑیاں ہیں جنہیں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر چلا کر سفید پوشی برقرار رکھنے کی جدو جہد میں استعمال کرتے تھے جن پر اب ٹیکس لگا کر حکومت نے صرف ظلم نہیں کیا ۔ بلکہ اپنا ووٹ بینک بھی متاثر کر لیا ہے۔

    اعلی تعلیم بھی صرف امیروں کے بچوں کا حق ہے اس لیے اس بجٹ میں اعلی تعلیم کا بجٹ 57 ارب سے کم کرکے 43 ارب کردیاگیاہے۔کیونکہ تمام جاگیردار اور وڈیرے خود اسمبلیوں میں موجود ہیں اس لیے زراعت پر ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ۔ اس اسمبلی میں جتنے بیٹھے ہیں۔ یہ خود تو دور کی بات شاید ان کے ملازم بھی17500 روپوں میں اپنے گھر کا خرچہ نہ چلا سکیں ۔ ٹیکسوں کی بھرمار اور اتنی مہنگائی کے بعد سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے۔

    مزید پڑھیے: پاکستانی آٹوموبائل مافیا کو نکیل کون ڈالے گا ؟. نوید شیخ

     

    حکومت خود تو ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مکمل ناکام رہی ہے مگر جو پہلے سے ٹیکس دے رہے تھے ان کو مزید نچوڑا جا رہا ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہر چیز پر ہر کسی نے ہر حال میں ٹیکس دینا ہے ۔ پہلے صرف ان ڈائریکٹ ٹیکس دیتے تھے ۔ اب ان ڈائریکٹ ٹیکس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹ ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ جس طرح اس حکومت نےٹیکسوں کی بھرمار کی ہے۔ اب ٹیکس ادا کرنے کے لیے بھی ہر کسی کو ایک نئی نوکری کرنی پڑے گی ۔

    ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کرتحریک انصاف نے اس قوم کے ساتھ وہ کیا ہے کہ شاید یہ قوم آئندہ کبھی کسی کا اعتبار نہ کرے۔ اس بجٹ سے اندازہ ہواہے کہ اصل نیا پاکستان اب بنا ہے ۔
    شکریہ تحریک انصاف
    شکریہ عمران خان
    اگر اجازت ہو تو اب تھوڑا سا گھبرا لیں ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں

  • عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    عمران خان کو حکومت میں آئے 9 ماہ گزر چکے ہیں۔ ان 9 ماہ میں جہاں بیورو کریسی میں خوب اکھاڑ پچھاڑ کی گئی وہاں وفاقی اور صوبائی وزیر بھی نہیں بچے۔ تبدیلی ہر جگہ عملی طور پر نظر آئی۔ ویسے تو حکومت لیموں سے لے کر ڈالر تک کی قیمتیں کنڑول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مگر گراؤنڈ پر حالات اس سے بھی برے ہیں۔

    سیاست میں نعرے لگانا ، دعوے کرنے ، باتیں بنانا بھی ضروری ہے مگر کام کرنا ایک فن ہے ۔ یہ تو ثابت ہو چکا ہے تحریک انصاف میں باتیں کرنے والے زیادہ ہیں اور کام کرنے والے کم ۔ شاید اسی لیے ہر جگہ ٹیکنو کریٹس سے کام چلایا جا رہا ہے ۔ بیورو کریسی، وزراء تو دور کی بات وزیر اعلی پنجاب کی بات نہیں سنتی ۔عثمان بزدار کی نااہلی کے چرچے تو زبان زد عام ہیں مگر پھر بھی وہ کپتان کے وسیم اکرم پلس ہیں ۔

    ڈالر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھ رہی ہے کیونکہ مشرف ، زرداری اور نواز شریف دور میں منصوعی طور پر ڈالر کی قیمت کو روکے رکھا گیا تھا ۔ جبکہ حقائق یہ ہیں کہ پیپلز پارٹی دور میں ڈالر 32 روپے، نواز شریف کے دور میں ڈالر 26 روپے اور تحریک انصاف کے ان 9 مہینوں میں ڈالر 19روپے مہنگا ہوا ہے ۔ عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ابھی چار سال اور تین ماہ کا دور حکومت باقی ہے ۔

    کاروبار ختم ہو چکا ہے ۔ مارکیٹیں سنسان ہیں ۔ گاہک غائب ہیں ۔ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بند پڑا ہے ۔پرچیوں پر کاروبار ہو رہا ہے ۔ لوگ پیسہ روک کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ کسی کو حکومتی پالیسوں پر اعتماد نہیں ۔ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات 30 فیصد بے روز گاری میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ پیٹرول کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ گزشتہ دور کی حکومتیں منصوعی ٹیکس لگا کر زائد قیمتیں وصول کرتی ہیں ۔ اب شاید نئے پاکستان میں پیٹرول پر صرف ٹیکس ہی وصول کیا جا تا ہے ۔گزشتہ ادوار میں سٹاک مارکیٹ کو بھی منصوعی طور 50 ہزار سے زائد پوائنٹس پر رکھا گیا تھا جو نیا پاکستان بنتے ساتھ ہی اپنی اصل حالت میں واپس آچکی ہے ۔بجلی کے بھی منصوعی کارخانے اور منصوبے لگائے جاتے تھے ۔اسی لیے اب لوڈ شیڈنگ بالکل ختم ہو چکی ہے ۔

    موٹرویز ، میٹرو بسیں ، اورنج لائن اور سٹرکوں کے جال بھی جعلی تھے۔ مگر پشاور میں اصلی بی آر ٹی منصوبہ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ اس لیے روز اس کا ڈیزائن تبدیل ہوتا ہے ۔ لاگت ڈبل ہو چکی ہے ۔ کسی کو نہیں پتہ کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہو گا ۔ مگر عمران خان کو یہ یقین ہے کہ اس منصوبے میں کرپشن نہیں ہو ئی اس لیے یہاں نہ کسی سے حساب مانگا جا ئے گا نہ کسی کا احتساب کیا جائے گا۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن ہوئی ۔ نواز شریف سے زرداری تک ، اسفند یار ولی سے محمود اچکزئی تک ، فضل الرحمان سے شیر پاؤ تک ، سب پر کرپشن کے سینکڑوں الزامات ہیں ۔ کئی تو عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں ۔ اکثر پر نیب میں کیسسز چل رہے ہیں ۔ ان 9 ماہ میں تحریک انصاف نے شاید کرپشن نہ کی ہو ۔ مگر نا اہلی کی ایسی مثالیں قائم کیں ہیں کہ عوام کی بس ہو چکی ہے ۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے وہ ووٹر اور سپورٹر جو ان کی خاطر مرنے کو تیار رہتے تھے ۔ وہ بھی اب حکومتی کارکردگی سے مایوس دکھائی دیتے ہیں ۔ کسی کے پاس اس سوال کا جواب نہیں کہ کیوں چوروں ، ڈاکوؤں، لٹیروں کا پرانا پاکستان اس 9 ماہ کے نئے پاکستان سے بہتر تھا۔

    کپتان کا اصل امتحان عید کے بعد شروع ہو گا جب ایک جانب اپوزیشن اکٹھی ہو کر لڑنے کے لیے تیار ہو گی تو دوسری طرف بجٹ پیش کرنا ہو گا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتانوں کے کپتان عمران خان اس بجٹ میں ریلیف اپنے ووٹر اور سپورٹر کو دیتے ہیں یا پھر پرانے پاکستان کے چوروں اور لیٹروں کی طرح صرف ایک خاص طبقے کو ۔

    تحریک انصاف کے لیے پیغام ہے کہ ہنی مون گزر چکا عمران خان کو اب جلد کچھ عملی طور پر کر کے دکھانا ہو گا ۔ ان دعوؤں، وعدوں اور خوابوں سے مزید کام نہیں چلنا ۔اب عمران خان سے حساب بھی مانگا جائے گا اور حکومت کی کارکردگی کا احتساب بھی کیا جائے گا ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں