Baaghi TV

Tag: نیب لاہور

  • نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    لاہور:نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے کی رقم کا چیک سیکریٹری فنانس کے حوالے کردیا۔

    پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں پلی بارگین کے تحت 2 ارب مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کردیا۔

    نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کے بوگس چیکس کے اجراء کی تحقیقات جاری ہیں پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔

    اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ کی گئی تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دیں گے،ایرانی صدر

    ملزمان کیخلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا، نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی مذکورہ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں، نیب کی اوّلین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کیمطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔

    گورنر خیبرپختونخوا سے اپووا وفد کی ملاقات، ادبی خدمات کا اعتراف، تعریفی اسناد اور سوینئرز پیش

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

    آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور: احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت کی ایڈمن جج عظمیٰ اختر چغتائی نے درخواست پر سماعت کی۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت آج صبح دائر کی تھی جس میں عثمان بزدار نے موقف اپنایا کہ پہلے نیب نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے اور اب نوٹس بھیج دیا ہے۔

    عثمان بزدار نے استدعا کی کہ نیب نے مجھے کال اَپ نوٹس بھیج دیا ہے جس پر گرفتاری کا ڈر ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

    سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا

    عدالت نے نیب کو 27 فروری تک گرفتاری سے روکتے ہوئے عثمان بزادر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے کرپشن سمیت دیگر الزامات میں عثمان بزدار کو آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔

    سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا

  • گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی اور لاہور موٹروے سٹی کی انتظامیہ  کے فراڈ بے نقاب

    گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی اور لاہور موٹروے سٹی کی انتظامیہ کے فراڈ بے نقاب

    نیب لاہور کا اہم ملزم گرفتار

    نیب لاہور نے اعلان کیا کہ گرین ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر ملزم میاں رفاقت علی کو گرفتارکرلیا گیاہے- ملزم میاں رفاقت علی پر ذاتی مفاد کیلئے گرین ویو ہائوسنگ سوسائٹی کے رقبہ میں مبینہ خرد برد سے خطیر سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے اور اہل خانہ کے نام مجموعی طور پر 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنائے۔

    ملزم رفاقت علی اور اہل خانہ کے نام 100 سے زائد بینک اکائونٹس موجود ہونیکا انکشاف ہوا ہے جسکی تحقیقات کی جا رہی ہیں- ملزم رفاقت علی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہائوسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے نام مبینہ طور پر 5 کروڑ کی رقم خرد برد کرنے کا مرتکب ٹھہرا۔ نیب لاہور کو گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی اور لاہور موٹروے سٹی کی انتظامیہ کیخلاف دھوکہ دہی کی تاحال 70 سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ ملزم کیخلاف موصول ہونیوالی شکایات کیمطابق ملزم مبینہ طور پر سوسائٹی کے فنڈز اور زمین کی خردبرد میں ملوث ہے۔

    دوران تحقیقات ملزم رفاقت علی اپنے اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کے زرائع ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔ تحقیقات کے دوران ملزم اور اہل خانہ کے نام کم و بیش 40 کروڑ مالیت کے اثاثہ جات موجود ہونے کے شواہد حاصل ہوچکے ہیں۔ ملزم اور اہل خانہ کے نام مجموعی طور پر 1235 کنال زرعی اراضی، 48 رہائشی پلاٹ جبکہ 40 کمرشل پلاٹ موجود ہونے کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں۔ ملزم میاں رفاقت علی کی کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادوں میں لاہور گلبرگ میں 1 کنال کا پلاٹ اور لاہور موٹر وے سٹی میں 26 کنال اراضی پائی گئی ہے- ملزم پر بطور صدر گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی ترقیاتی منصوبہ جات اپنے قریبی عزیرو اقارب کو نوازنے کا بھی الزام ہے جس سے ملزم نے مبینہ خطیر رقوم کی ہیر پھیر کی گئ۔

    ملزم رفاقت علی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے- نیب حکام کی جانب سے ملزم رفاقت علی کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا جائیگا-