Baaghi TV

Tag: نیب نوٹس

  • توشہ خانہ کیس،عمران نے مانگا وقت،نیب نے 21 جون کو بلا لیا

    توشہ خانہ کیس،عمران نے مانگا وقت،نیب نے 21 جون کو بلا لیا

    توشہ خانہ سکینڈل کی نیب انکوائری ،چیئرمین تحریک انصاف نے نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا،چیئرمین تحریک انصاف نے نیب پیش ہونے کیلئے 19 جون تک وقت مانگ لیا،

    چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ انکوائری میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا،جواب میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق 50 کروڑ روپے سے کم رقم کے کیس پر نیب کا دائرہ اختیار نہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے نیب سے پیش ہونے کیلئے 19 جون تک وقت مانگ لیا،آج پیش نہیں ہو سکتا، نیب بلائے تو 19 جون کو پیش ہو جاؤں گا، توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت کا تعین کابینہ ڈویژن کا کام ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم تحائف کی مالیت کا تعین نہیں کرایا، نیب نے چیئرمین تحریک انصاف پر تحائف کی مالیت کا تعین پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کیا تھا چیئرمین تحریک انصاف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام درست نہیں،

    قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کر لیا چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو گیارہ بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ،نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیر اعظم 108 تحائف ملے چیئرمین پی ٹی آئی نے 58 تحائف حاصل کئے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک دیا تھا

     

    توشہ خانہ کیس میں نیب کی بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوالات پوچھے ہیں تو عمران خان نے توشہ خانہ نوٹسز کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے،عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے 12 سوالات پوچھے ہیں اور تحائف کی رسیدیں بھی مانگ لی گئی ہیں، نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا،نیب کی جانب سے عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل گفٹ کتنی بار فروخت کئے، کون سی چیزیں بیچیں، کب اور کس کو تحفے فروخت کئے۔ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا ویمن شامل تھی۔ عمران خان سے کہا گیا ہے کہ تحائف کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔ نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونیوالے تحائف کی تفصیل بھی مانگ لی۔ سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم کتنے تحفے لئے۔ عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔ مزید پوچھا گیا کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کی صورت میں لی؟

  • کپڑے،شیونگ کٹ پولیس لائن رہ گئی، زمان پارک بھجوائیں،نیب نوٹس پر عمران خان کا جواب

    کپڑے،شیونگ کٹ پولیس لائن رہ گئی، زمان پارک بھجوائیں،نیب نوٹس پر عمران خان کا جواب

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیب میں آج پیش نہ ہوئے بلکہ وکیل کے زریعے جواب جمع کروایا ہے،

    برطانیہ سے 19 کروڑ پاﺅنڈ کی غیرقانونی منتقلی کے معاملے پرعمران خان نے وکلا کے ذریعے نیب نوٹس کا جواب جمع کرا دیا،عمران خان نے نیب نوٹس میں عائد کرپشن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے موجود ہوں نیب اسلام آباد پیش نہیں ہوسکتا نیب نوٹس میں عائد الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں نیب نے انکوائری میں ایک نوٹس جاری کیا جس کا مکمل جواب دیا دوران حراست نیب نے انکوائری رپورٹ دی جو پولیس لائنز میں ہی رہ گئی انکوائری رپورٹ کیساتھ کپڑے اور شیونگ کٹ بھی رہ گئی پولیس لائنز میں رہ جانیوالی انکوائری رپورٹ،کپڑے اور شیونگ کٹ زمان پارک بھجوائیں یا میں اپنے وکیل کو بھیجوں جو نیب دفتر سے انکوائری رپورٹ وصول کرلے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کے بغیرنوٹس کا جواب نہیں دے سکتا برطانیہ اور حکومت پاکستان کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ میرے پاس نہیں سرکاری دستاویزات متعلقہ سرکاری اداروں کے پاس ہوں گے

    عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کو تحریری جواب جمع کروا دیا ،عمران خان نے 5 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔عمران خان نے جواب میں کہا ہےکہ نیب کی جانب سے بنایا گیا کیس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ نیب کا کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں بدلنا سیاسی کیس ہے نیب نے جو موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مارچ میں جاری نوٹس کا جواب نہیں دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے جھوٹ پر مبنی ہے ۔عمران خان نے 2 مارچ کو دییے گئے نوٹس کا مکمل تفصیلی جواب جمع کروایا تھا۔ نیب نے توشہ خانہ کیس میں بھی جس انداز سے نوٹس جاری کیا وہ طریقہ کار اس نوٹس میں اپنایا گیا ہے۔القادر ٹرسٹ کیس کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ نیب کا یہ کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ عمران خان کو فراہم کی گئی وہ بھی آدھا سچ ہے۔نیب نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد 28 اپریل کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے باوجود مجھے تفصیل فراہم نہیں کی۔ دو مئی کو خط لکھ کر انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ملک ریاض خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والی خط و کتاب کا ریکارڈ میرے پاس نہیں۔ این سی اے کو دی جانے والی درخواست کی کاپی میرے پاس نہیں۔ این سی اے اور حکومتی اداروں کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کا تمام ریکارڈ متعلقہ حکومتی اداروں کے پاس ہے۔ القادر ٹرسٹ کا چیف فنانشل آفیسر پہلے ہی آپ کو بہت سا ریکارڈ فراہم کر چکا ہے۔ مزید کوئی نیا سمن جاری کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ چیک کر لیں۔ اسلام اباد ہائی کورٹ کی رجسٹری برانچ سے میرے اغوا میں نیب بھی اعلی کار تھا۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب ترامیم کے تحت ریلیف حاصل کر لیا، عمران خان جو نیب ترامیم کے خلاف تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے بالاآخر انہی نیب ترامیم کا سہارا لیا ، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے عمران خان کیا اب درخواست واپس لیں گے اور سپریم کورٹ کو بتائیں گے کہ انہی نیب ترامیم کے تحت فائدہ لینے والوں میں میں اور میری اہلیہ بھی شامل ہیں،

  • شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا

    شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا

    شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا،

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نیب نے 24 مئی کو طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید 24 مئی کو ساڑھے بارہ بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہوں،نیب نے شیخ رشید کو این سی اے سکینڈل میں کال اپ نوٹس جاری کیا ہے

    نیب نوٹس ملنے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نیب کا مشکور ہوں کہ مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کیساتھ فریق بنایا شکر ہے مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ کے قابل سمجھا،
    مجھے کسی چیرے بلیٹ کا مقدمے وال نہیں بنایا بلکہ عمران خان کا بنایا ہے،پولیس کئی روز سے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے گھروں میں داخل ہوتے ہوئے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں ،پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، میں نے ٹوئیٹر کا استعمال ابھی شروع کیا تھا ،مجھے نہیں معلوم تھا ٹوئیٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے ،جب تک میں گرفتار نہیں ہوتا دن میں دو مرتبہ ٹوئیٹر استعمال کرونگا، میں اپنی جنگ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتا ہوا لڑونگا، ساری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں عدلیہ جیتے گے ، انشاء اللہ 15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے ،آئین اور قانون جیتے گا عدلیہ جیتے گی پاکستان کی عوام جیتے گی انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی ، چٹان کی طرح کھڑا رہونگا، یہ بستر بند ٹیچی بیگ تیار ہے صرف مجھے بتاؤ میں کس کیس میں مطلوب ہوں،190 ملین پاؤنڈ میں شریک کرنے پر نیب کا بہت بہت شکریہ،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار