Baaghi TV

Tag: نیب

  • ایل این جی ریفرنس،عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ موخر

    ایل این جی ریفرنس،عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ موخر

    احتساب عدالت ،ایل این جی ریفرنس ،سابق وزیر اعظم شاہد عباسی کے شریک ملزمان کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا گیا،

    عدالت نے فیصلے کی 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کردی ،عدالتی عملے نے کہاکہ چار اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبد الصمد داؤد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان میں شامل ہیں

    ملزمان کی درخواست میں کہا گیا تھاکہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، شاہد خاقان عباسی اور انکے بیٹے عبداللہ شاہد نے نیب آرڈیننس نے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔

    ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔

    بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    توشہ خانہ کیس نیب انکوائری ،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی،تحریری جواب جمع کروا دیا

    تحریری جواب میں عمران خان نے کہا کہ 19 جولائی کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے تب ہی نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں،سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے میں لاہور سے اسلام آباد کم سفر کرتا ہوں،نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ موصول صرف میں کر سکتا ہوں،میرا جواب جب نیب کو موصول ہو تو انکوائری رپورٹ میرے وکیل بیرسٹر گوہر خان کو دی جائے،القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا،اس وقت بھی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان نے آپکے افسر سے موصول کی تھی توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان میرے بی ہاف پروصول کریں گے

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان کو آج نیب نے طلب کیا ہے نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے نیب کی طرف سے عمران خان کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • نیب کاعثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    نیب کاعثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے،قومی احتساب بیورو کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے ان کے اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔

    اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ …

    تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار پر پیسے لے کر تقرریوں کا بھی الزام ہے جب کہ وہ مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے عدالتوں سے ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہیں-

    عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیںتاہم عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

    9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد گزشتہ ماہ 2 جون کو عثمان بزدار نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

  • پی ٹی آئی چئیرمین اور اہلیہ ببشریٰ بی بی سمیت نیب میں طلب،گرفتاری کا امکان

    پی ٹی آئی چئیرمین اور اہلیہ ببشریٰ بی بی سمیت نیب میں طلب،گرفتاری کا امکان

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کڑے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا بشریٰ بی بی کو نیب نےکم و بیش 11 کلیدی سوالات اوردستاویزات لانےکا کہہ رکھا ہےجن میں القادر یونیورسٹی زمین کی خریداری کی تفصیلات اور پراپرٹی ٹائیکون سے تحفوں کی تفصیلات کے بارے میں سوالات بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ نوٹس پر سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آسکتی ہے۔

    سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا،عمران خان کی درخواست

    قبل ازیں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا وکیل قتل کیس میں نامزدگی کے خلاف کیس زیر التوا ہے،مقتول کے بیٹے نے درخواست گزار کے خلاف سازش کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا، درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے،سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے درخواست گزار کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا، درخواست گزار کی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مزید کاروائی روکی جائے،انصاف کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے-

    ملتان :ماں اور 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا، انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں ،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا-

    مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج …

  • عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس

    عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے 4 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں 26 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیش کے لئے 7 جون کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں،نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ جب کہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے-

    نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 7 جون، 12 جون اور 23 جون کو طلب کیا گیا لیکن آپ تفیش میں شامل نہیں ہوئیں نیب نے تحقیقات کے لئے بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا ہے-

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

    NAB
    بعد ازاں نیب نےچیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیجا 26 جون کو دن 11 بجےنیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے۔

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

  • نیب نے ملک ریاض کو طلب کر لیا

    نیب نے ملک ریاض کو طلب کر لیا

    القادر ٹرسٹ کیس ۔ نیب راولپنڈی میں ملک ریاض ریکارڈ سمیت طلب کر لئے گئے،

    نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کے لئے ملک ریاض کو آج طلب کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض القادر ٹرسٹ کے حوالہ سے تمام ریکارڈ لے کر تحقیقات کے لئے پیش ہوں، اگر آج ملک ریاض پیش نہ ہوئے تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

    نیب نوٹس کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے غیرقانونی 190 ملین پونڈ کی رقم اپنے پاس رکھی اور اس وقت کی کچھ حکومتی شخصیات نے انہیں ناجائز مالی فائدہ دیا ،نیب نے دو روز قبل ملک ریاض کو نوٹس جاری کیا تھا ‘ ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے،

    القادر ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات کر رہا ہے،عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی نیب نے طلب کیا تھا، عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں نیب میں پیش ہو چکے ہیں، اسی کیس میں عمران خان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا مگر انہیں بعد میں ضمانت ملی،

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملک کے معروف بزنس ٹائیکون نے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے جہلم میں 458کنال 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی جس کے بدلے میں مبینہ طور پر عمران خان نے بزنس ٹائیکون کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔

    گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں نیب نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ نیب دستاویزات کے مطابق 3 دسمبر 2019ء کو عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں بزنس ٹائیکون کو برطانیہ سے ملنے والی 50 ارب روپے کی رقم بالواسطہ طور پر واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ رقم این سی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ضبط کی گئی تھی۔

    عمران خان نے چار سال قبل ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کے چند ہفتوں کے اندر القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا تھا جو بعد میں یونیورسٹی کے لیے ڈونر بن گیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کی رجسٹریشن سے صرف 3 ہفتے پہلے عمران خان کی کابینہ نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ذریعے پاکستان کو ملنے والی رقم واپس ملک ریاض کو بالواسطہ طور پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    آخر یہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

  • پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور فراڈ کیس،مالک کی ضمانت منظور

    پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور فراڈ کیس،مالک کی ضمانت منظور

    سپریم کورٹ، پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سوسائٹی کے مالک سابق سینیٹر عمار احمد خان کی درخواست ضمانت پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے عمار علی خان کو ضمانت دینے پر اعتراض نہیں کیا، معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں نیب ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ نیب کی زیر نگرانی پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کا معاہدہ ہو چکا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ برا وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے، بد اعتمادی کا اظہار نہ کریں، ٹیکس ادا کرنے والے کو سزا نہیں ملنی چاہیے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے مالک پر چھ ارب روپے کے فراڈ کا الزام تھا

    پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی حکام کیجانب سے سوسائٹی کے فیز-1 میں مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ تعمیرات جاری ہونیکی شکایات ہیں ، فیز-2 میں ایل ڈی اے سے ابتدائی اجازت کے بغیر تعمیرات کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، انتظامیہ نے 150 فٹ کی مرکزی سڑک کو 100 فٹ تک محدود کردیا جبکہ50 فٹ پر مبینہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات کی بھی شکایات تھیں

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • خیبر پختونخوا نیب کا علی امین گنڈا پور کے آثا ثوں کی چھان بین کا حکم

    خیبر پختونخوا نیب کا علی امین گنڈا پور کے آثا ثوں کی چھان بین کا حکم

    نیب پشاور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا،،نیب زرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے متعدد فرنٹ مین اور خاندان کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف ملنے والی شکایات کو یکجا کرکے باقاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر نیب پشاور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیب زرائع نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ نیب ٹیم نے علی امین گنڈا پور کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں سے ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

  • ڈی ایچ کیو نو شہرہ ہسپتال میں  غیر قانونی بھر تیوں کا انکشاف

    ڈی ایچ کیو نو شہرہ ہسپتال میں غیر قانونی بھر تیوں کا انکشاف

    پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ، دستاویز کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس نے اضافی ملازمین واپس لینے کے لیے ڈی جی ہیلتھ کو خط بھیج دیا ، خط کہا گیا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں ہسپتال میں237 ملازمین کی اضافی بھرتی کی گئی ، دستاویز میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملازمین میں 44 میڈیکل آفیسرز ، 40 نرسز ، 92 وارڈ اٹنڈنٹ اور50 پیرامیڈیکس شامل ہیں ، اضافی سٹاف کو سالانہ 16 کروڑ 10 لاکھ روپے تنخواہیں دی جاتی ہیں ، زرائع کے مطابق غیرقانونی بھرتیاں سابق وزیر اعلیٰ اور وزراء کی سفارش پر کی گئی ہیں ، دستاویز میں ہسپتال کی سالانہ آمدن 80 لاکھ روپے ہے ، 2022_23 بجٹ 60 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، جس میں 53 کروڑ 44 لاکھ تنخواہوں اور 6 کروڑ 85 لاکھ روپے نان سیلری بجٹ ہے، ہسپتال کی عمارت 1953 میں تعمیرہوئی اور عمارت کا ڈھانچہ پرانا ہوچکا ہے ، لیکن مالی خسارے کے باعث اسپتال کی تزئین و آرائش نہیں کی جا سکتی ،
    نیب زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کررہی ہے،

  • نیب کی  پشاو ر ایل آر ایچ  میں خرد برد کی تحقیقات

    نیب کی پشاو ر ایل آر ایچ میں خرد برد کی تحقیقات

    خیبر پختونخواہ نیب نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیے ہے،نیب زرائع کے مطابق کرپشن کے تحقیقات ہسپتال میں دوائی اور سازوسامان کے خرید و فروخت میں سامنے آنے پر شروع کی گئی ہے نیب کے مطابق ایل آر ایچ ہسپتال پشاور میں دوائی اور دوسرے اشیاء کی خریدو فروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کے شکایات سامنے آئی ہے جس پر نیب نے ہسپتال زمہ داران سے مکمل ریکارڈ طلب کر لی ہے،نیب کے مطابق ہسپتال انتظامیے کی جانب سے نیب حکام کو دوائیوں کی خرید و فروخت اور تمام بھر تیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے،نیب زرائع کے مطابق ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہے جس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،