Baaghi TV

Tag: نیب

  • یوکرین روس کے خلاف بڑی احتیاط سے کام لے:غلطی کی گنجائش نہیں:امریکہ واتحادیوں کی نصیحت

    یوکرین روس کے خلاف بڑی احتیاط سے کام لے:غلطی کی گنجائش نہیں:امریکہ واتحادیوں کی نصیحت

    کیف:یوکرین روس کے خلاف بڑی احتیاط سے کام لے:غلطی کی گنجائش نہیں:امریکہ واتحادیوں کی نصیحت ,اطلاعات کے مطابق امریکی اور مغربی عہدیداروں اور یوکرائنی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ موجودہ یوکرائنی جوابی کارروائی کی تیاری میں واشنگٹن نےکیف پر زور دیا کہ وہ آپریشن کو اپنے مقاصد اور اس کے جغرافیہ دونوں میں محدود رکھے تاکہ متعدد محاذوں پر حد سے زیادہ توسیع اور الجھنے سے بچ سکے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان مباحثوں میں کیف کے ساتھ "جنگی کھیل” میں شامل ہونا شامل تھا – تجزیاتی مشقیں جن کامقصد یوکرائنی افواج کو یہ سمجھنےمیں مددکرنا تھا کہ مختلف منظرناموں میں کامیاب ہونے کے لیےانہیں کس طاقت کی سطح کواکٹھا کرنا ہوگا۔امریکی اوریوکرائنی حکام نے بتایا کہ یوکرینی ابتدائی طور پر ایک وسیع تر جوابی کارروائی پر غورکر رہے تھے، لیکن حالیہ ہفتوں میں، کھیرسن کےعلاقے میں، جنوب تک اپنے مشن کو محدود کر دیا۔

    سپریم کورٹ ،نیب قانون میں ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پرہوئی سماعت

     

    پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نےسی این این کو بتایا کہ "امریکہ کا یوکرین کے ساتھ متعدد سطحوں پر معمول کے مطابق ملٹری ٹو ملٹری ڈائیلاگ ہے۔ ہم ان مصروفیات کی تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔عام طورپرہم یوکرین کے باشندوں کو معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ انہیں بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے۔ وہ خطرات کا سامنا کرتے ہیں اور روسی جارحیت کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کرتے ہیں۔ بالآخر، یوکرینی اپنی کارروائیوں کے حتمی فیصلے کر رہے ہیں۔”

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اب یوکرین اور روسی فوجوں کے درمیان برابری بڑھ گئی ہے۔ لیکن مغربی حکام نوزائیدہ یوکرائنی آپریشن کو – جو پیر کو جنوبی صوبے خرسن میں شروع ہوا تھا – کو ایک حقیقی "جوابی کارروائی” کا نام دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر…

    تازہ ترین انٹیلی جنس سے واقف ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ یوکرین کے کھوئے ہوئے علاقے کو دوبارہ حاصل کرنے میں کتنا کامیاب ہونے کا امکان ہے یہ ایک کھلا سوال ہے۔ یوکرائنی حکام پہلے ہی نوٹ کر چکے ہیں کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ایک سست کارروائی ہو گی، اور سزا کے طور پر سردی کا موسم آنے والا ہے اور پھر موسم بہار کی ابتدائی کیچڑ، یہ دونوں لڑائی کو روکنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

  • شوکت ترین کی نیب کیخلاف درخواست واپس لینے کیلئے اپیل

    شوکت ترین کی نیب کیخلاف درخواست واپس لینے کیلئے اپیل

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی احتساب بیورو کے خلاف درخواست واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ شوکت ترین کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے میں پی ٹی آئی سینیٹر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ 2014ء میں نیب نے میرے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر کیا۔انہوں نے کہا کہ 30 جون 2020ء کو احتساب عدالت ریفرنس میں بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔شوکت ترین نے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے درخواست واپس لیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف رینٹل پاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

  • دوسرا نیب ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

    دوسرا نیب ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

    اسلام آباد:موجودہ حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا دوسرا ترمیمی بل باآسانی سینیٹ میں منظور کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آج سینیٹ میں بہت زیادہ گرما گرما بھی ہوئی

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سینیٹ میں‌ نیب کا دوسرا ترمیمی بل وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے پیش کیا جبکہ نیب ترمیمی بل کی منظوری گزشتہ روز قومی اسمبلی نے دی تھی۔

    اس موقع پر سینیٹ میں پی ٹی آئی نے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ قانون احتساب کے عمل کو ختم کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے، اس بل میں 50 کروڑ سے بھی کم لوگ کرپشن کے مرتکب ہوئے، انہیں بری کیا جائے۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کہ کابینہ میں بیٹھنے والوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی ربڑ سٹیمپ بن گئی ہے۔

    علاوہ ازیں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جب انہوں نے یہ بل آرڈر آف دی ڈے میں دیکھا تو صبح ترمیم پیش کر دی، اتنا اہم قانون جلد بازی میں بنانا اور اپوزیشن کی بات نہ سننا درست نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایک کرپٹ مافیا ہے جس نے پاکستان کی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔

    سینیٹر مشتاق احمد کے اظہار خیال پر حکومتی ارکان نے چور چور کے نعرے لگائے جس کے جواب میں پی ٹی آئی ارکان نے بھی چور چور کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

    نیب آرڈیننس ترمیمی بل کے حوالے سے وزیر مملکت برائے قانون شہباز اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی بل آج منظور ہونا ہے، یہ بل عوامی مفاد میں ہے، اسی لیے ترامیم لائے ہیں۔

    اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے نیب ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ ڈیسک کا گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی نے بل کی تلاوت کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا اور حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا دوسرا ترمیمی بل باآسانی سینیٹ میں منظور کرلیا۔دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد کی نیب ترمیمی بل میں تین ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

  • نیب نے وزیراعظم آفس سے بحریہ ٹاون اور این سی اے ڈیل کا ریکارڈ مانگ لیا

    نیب نے وزیراعظم آفس سے بحریہ ٹاون اور این سی اے ڈیل کا ریکارڈ مانگ لیا

    اسلام آباد:نیب نے عمران خان حکومت میں بیریسٹر شہزاد اکبر کی زیر قیادت قائم کردہ اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کیخلاف مالی فوائد کی خاطر اختیارات کے غلط استعمال اور برطانیہ سے موصول ہونے والی جرمانہ کی رقم کے معاملے میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور ریکارڈ کو غیر قانونی انداز سے سیل کرنے کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے نے باضابطہ طور پر وزیراعظم آفس سے رجوع کر لیا ہے اور شہزاد اکبر کے دفتر سے تمام متعلقہ ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

    قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش

    وزیراعظم آفس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’نوٹ ٹوُ دی پرائم منسٹر‘‘ کی نقل فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جو دسمبر 2019ء میں بھیجی گئی تھی جس میں دو پاکستانی شہریوں احمد اور مبشرا کے جرائم سے حاصل ہونے والی رقم سرنڈر کرکے برطانیہ سے پاکستان بھیجنے کی بات کی گئی تھی۔

    قائم مقام چیئرمین نیب نے مزید 5 ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کے تبادلے

    نیب کی جانب سے جو تفصیلات مانگی گئی ہیں ان میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ساتھ مذکورہ بالا دو پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کی گئی مکمل خط و کتابت، ان افراد کے غیر قانونی انداز سے کمائی گئی رقم اور اس رقم کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات شامل ہیں۔

    آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

    ‏نیب نے وزیراعظم ٓشہباز شریف کے افس سے عمران خان حکومت کا بحریہ ٹاون اورنیشنل کرائم ایجنسی ڈیل کا ریکارڈ مانگ لیا

  • نیب متحرک:میراج اے سید،گوادر پورٹ اتھارٹی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری

    نیب متحرک:میراج اے سید،گوادر پورٹ اتھارٹی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چئیرمین ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی،فرمان اللہ خان ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب کے نئے ترمیم شدہ  ایکٹ 2022قانون پر من وعن عمل در آمد کیا جائے گا،اس سلسلہ میں ڈی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں آپریشن ڈویژن کے ڈائریکٹر،پراسیکیوشن ڈویژن کے لیگل کنسلٹنٹ اور آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز کے متعلقہ ڈیسک آفیسر شامل ہوں گے۔

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    کمیٹی نیب میں جاری انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کا نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022کی روشنی میں جائزہ لے گی اور متعلقہ انکوائری /انوسٹی گیشن کو نیب کے نئے ترمیم شدہ  ایکٹ 2022کے تحت جاری رکھنے،بند کرنے یا متعلقہ محکمہ کو قانون کے مطابق بھجوانے کے سلسلے میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی جس کو مزید مشاورت اور منظوری کے لئے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ میں قانون کے مبطابق پیش کیا جائے گاجہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

     

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

     

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میراج اے سید،سابق چیف ہائیڈروگرافر،گوادر پورٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خرد بردکا الزم ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریباََ794 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مندرجہ ذیل انکوائریوں /انوسٹی گیشنز کو اب تک کی تحقیقات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

    قومی احتساب بیور و کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے افسران/اہلکاران اور دیگر،بیرسٹر شیخ عابد وحیدسابق ایم ڈی پاکستان بیت المال اور دیگر،میجر (ریٹائرڈ) سید خالد امین شاہ، چیف سیکرٹری آفیسرپشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاو اور دیگر،سلیم حسن وٹو سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاور اور دیگر،امین وینس سابق سی سی پی او،پی ایس پی لاہور اور دیگر،ذولفقار گھمن، ڈی جی سپورٹس بور ڈ پنجاب اور دیگر،محمد رمضان اعوان سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ اور دیگر،پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر اعظم حسین یوسفانی وائس چانسلر پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومین، شہید بے نظیر آباد اور دیگر اور اکبر درانی،سابق سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے خلاف ا نکوائریز جبکہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاورکے افسران/اہلکاران اور دیگر،ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے افسران /اہلکاران،ٹھیکہ داران اور دیگراورشاہد حسین اسد سابق ایڈیشنل سیکرٹری،وزارت خزانہ،اکنامک افئیرز،سٹیٹسٹکس اینڈ ریونیو اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز اب تک کی تحقیقات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوردی گئی۔

    نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ نے فیصلہ کیا ہے کہنئے ترمیم شدہ  ایکٹ 2022 پر من وعن عمل در آمد کرتے ہوئے نیب کے ایگزیکٹوبور ڈ میں منظور کردہ انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی تفصیلات شئیر نہیں کی جائیں گی۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہر شخص کی عزت و احترام پر یقین رکھتا ہے۔واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تقاضوں کوقانون کے مطابق پورا کیا جائے۔

  • پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بلانے پر نیب،اسپیشل سیکرٹری اور دیگر غیرحاضر

    پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بلانے پر نیب،اسپیشل سیکرٹری اور دیگر غیرحاضر

    اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بلانے پر نیب،اسپیشل سیکرٹری اور دیگر غیرحاضر ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا ہے کہ نیب کے افسران کو اپنےا ثاثوں کی تفصیلات تو دینا پڑیں گی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ پٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی ہے۔ جب قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی ہے تو ہمارے ملک میں کم کیوں نہیں ہوتی؟۔ جب قیمت عالمی مارکیٹ میں زیادہ ہوتی ہے اِدھر بڑھتی ہے مگر کم ہونے کے ساتھ کم نہیں ہوتی۔

     

     

    کمیٹی رکن شیخ روحیل بولے تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 روپے لیٹر کے مساوی کمی آچکی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت سے سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔پی اے سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ ایک محکمے نے کہا کل عید ہے، اس لیے نہیں آ سکتے جبکہ عید تو 10 جولائی کو ہے۔

     

     

     

    مختلف اداروں کے سربراہان کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمیٹی اراکین نے کہا کہ ایسی کوئی روایت قائم نہ کریں کہ کسی ادارے کے سربراہ کے بجائے کوئی اور آ جائے۔کمیٹی نے اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے اجلاس کو بتایا کہ اسپیشل سیکرٹری وزیراعظم شہباز شریف کے پاس میٹنگ میں ہیں۔ جس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آپ نے جو معیشت اور عوام کے ساتھ کیا ہے وہی کمیٹی کے ساتھ کر رہے ہیں۔

  • نیب میں تبادلے، ڈی جی نیب لاہور کو بھی ہٹا دیا گیا

    نیب میں تبادلے، ڈی جی نیب لاہور کو بھی ہٹا دیا گیا

    قومی احتساب بیورو (نیب)میں تقرری و تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری

    لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی اور تبادلے منسوخ کروا دیئے

    پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سےتقرری و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45ہزار جرمانہ کر دیا۔امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔ ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیااور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5جولائی کو طلب کر لیا۔

    قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،ڈي جي نيب راولپنڈي عرفان منگی کو ہٹا دیا گیا ،عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ،ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا ،ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو ہٹا دیا گیا ،مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے، مرزا سلطان محمد سلیم پہلے ڈی جی نیب سکھر تعینات تھے ،مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے ،نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا ،فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیئے گئے ہیں

    شہزاد سلیم اپریل 2017 سے دسمبر 2021 اور اپریل 2022 سے آج تک ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے اپنے دونوں دور میں شریف خاندان کے خلاف سرگرم رہے۔ لاہور ہائیکورٹ بھی شہزاد سلیم پر متعدد بار برہم ہو چکی تھی، شہزاد سلیم کے بطور ڈی جی نیب نامور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سمیت سرکاری افسران کی گرفتاریاں عمل میں آئیں تھی ہزاد سلیم کے ہی دور میں ن لیگی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا بعد میں ن لیگی رہنماؤں کو عدالتوں نے ضمانتوں پر رہا کیا ہے

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

  • عمران خان کا نیب ترامیم پربیان جھوٹ ہے،اعظم نذیر تارڑ

    عمران خان کا نیب ترامیم پربیان جھوٹ ہے،اعظم نذیر تارڑ

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران نیب سے متعلق بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والی نیب بھی ذمہ دار ہے۔

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں یہ وہ 80 فیصد ترامیم ہیں جو انہوں نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں۔ ہماری حکومت نے ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر قانون کی شکل دی ہے، ترامیم آئین اور قانون کے عین مطابق ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں لہٰذا اس معاملے پر سیاسی بیان بازی سے اجتناب کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے عین مطابق ہیں، عمران خان نے ملک کو تباہی میں دھکیل دیا تھا، ہم نے سرکاری ملازمین کو تحفظ دیا ہے تاکہ وہ نیب کی بلیک میلنگ کے بغیر ملک کی خدمت کرسکیں۔

    قبل ازیں سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کر نے جارہے ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں رکیں گی نہیں، قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اور بڑھے گا،سوپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا، صنعتوں پر ٹیکس لگنے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی صنعتیں اتنا ٹیکس نہیں دے سکتیں،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کا سب سے زیادہ اثر ملکی زراعت پر پڑنے والا ہے، انہوں نےایک لاکھ اور ایک لاکھ سے اوپر والے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی،ان اقدامات سے لوگ ٹیکس چوری پر مجبور ہوں گےہم نے اپنی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہم نے ٹیکس نہ دینے والے 4 کروڑ 30 لاکھ گھرانوں کی نشاندہی کی، اس ڈیٹا کو مرتب کرنے کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا، ہم نے ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس نہ دینے والی کئی شوگر ملز کی نشاندہی ہوئی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے 20 صنعتوں کا انتخاب ہوا، 3 پر کام شروع ہو چکا تھا،ہمارے دور میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں،نیب ترامیم صرف اس ملک کی تباہی ہے، پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ جو کرنے جا رہے ہیں وہ تباہی ہے، ان کی ترامیم میں صرف اور صرف ملک کی تباہی ہے، انہوں نے کرپٹ افراد کو چھوٹ دیدی ہے،انہوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے ہمارا انصاف کا نظام برباد کیا،انہوں نے پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال دیا ہے،جن ملکوں کے اندر غربت ہے انکی غربت کا وجہ یہ ہے کہ وہ بھی بڑے ڈاکووں کو نہیں پکڑ سکتے۔ وہاں وائٹ کالر کرائمز زیادہ ہے اسلئے وہ ملک غریب ہوگئے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں نیب نے 480ارب روپے ریکور کیے،نیب قانون پاس ہوگیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جائے گا، نیب ترمیم کے ذریعے 11 سو ارب روپیہ معاف کر دیا گیا ہے،انہوں نے خود کو بچانے کیلئے ملک کا نقصان کیا ہے، میں نے جنرل مشرف کے مارشل لا میں 8دن جیل میں گزارا یہ ڈنڈے کے زور پر لوگوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے،قوم خوف کا بت توڑ دے، یہ بت آپ کو غلام بنا دے گا،عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا کہ اگلے ہفتے بڑا چلسہ پریڈ گراونڈ اسلام اباد میں۔ باقی شہر اس رات اپنے شہروں میں احتجاج کریں۔

  • سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    بڑے بڑے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو پکڑنے والےسابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال بھی حکومت کے ریڈار پر آگئے، زرائع کے مطابق حکومت نے جاوید اقبال کے گرد بھی شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے.حکومت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کا عندیہ دے دیا

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔

    طیبہ گل نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے خط میڈیا کو بھی دے دیا۔نور عالم خان نے کہا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے دونوں فریقین کو سن کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دبائو میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں، عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے.

    انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے، اس پر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، ماضی میں بھی طیبہ گل نے ان کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دی تھی ، ایک وقت تھا جب سابق چیئرمین نیب کہا کرتے تھے کہ 14،15 لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے تو ماضی کی حکومت گر جائے گی اور ایک شخص تو ایسا ہے کہ اس کی صحت ہمیں گرفتاری کی اجازت نہیں دیتی ، اسکے بعد اسی حکومت نے اس ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو دبائو میں لایا اور پھر اپوزیشن پر انتقامی کیسوں کی بھرمار ہوگئی ۔

  • سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

    سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

    سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب قوانین اور انتخابی قوانین میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی،

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا آئینی کردار آئین پاکستان میں وضع کردہ ہے،تحریک انصاف نے انتخابی قوانین بلڈوز کروا کے کروائی گئیں،نیب کی ترامیم وہی ہیں جو تحریک انصاف نے دی تھیں،نیب ترامیم پر تحریک انصاف کا ہی بل 7 ماہ سے التوا کا شکار تھا،صدر مملکت نے بل منظوری کے باوجود واپس بھجوا دیا،صدر مملکت کو 70 فیصد ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں تھا،مشترکہ اجلاس میں ایک بار پھر بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کو اٹھایا گیا، نیب ایک آمر کا بنایا ہوا قانون ہے،یہ ترامیم بہت پہلے ہونی چاہیے تھیں،پی ٹی آئی نے یہ ترامیم نومبر 2021 میں آرڈیننس کے ذریعے کی تھیں،

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کے طریقہ کی ترمیم نہیں مانی گئی، سابق چیئرمین نیب پچھلی حکومت کو بہت پسند تھے، پی ٹی آئی اپنی حکومت کے خاتمے تک چیئرمین نیب کو ساتھ رکھنا چاہتی تھی، ہم نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ختم کرنے کی ترمیم کی،سپریم کورٹ نے کئی بار نیب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا،نیب 3،3سال کیس چلا کر پھر معذرت کر لیتا ہے، عمران خان حکومت نے اپریل 2020 میں اسلامی نظریاتی کونسل کو ایک خط لکھا،اسلامی نظریاتی کونسل نے اس خط پر تحریری رائے دی تھی ہماری ایک اور ترمیم پر انہیں اعتراض ہے، ہم نے کیس کی تحقیقات کو التوا نہ دینے کی ترمیم کی،ترمیم کے تحت نیب کو کیس کی تحقیقات کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا،پولیس کو ایک ماہ کا بھی وقت نہیں دیا جاتا،نیب بار بار ملزم کا ریمانڈ لے رہا تھا،بار بار ریمانڈ دہشت گردی کے مقدمات میں دیا جاتا ہے، سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سابق چیئرمین نیب نے 4 سال قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے،جیل میں عمران خان اورسابق چیئرمین نیب کو ہونا چاہیے دو جھنڈے رکھ کر عمران روئیں، پٹیں یا چیخیں،ان کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف