Baaghi TV

Tag: نیدر لینڈ

  • زمبابوے کی نیدر لینڈز سے شکست، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    زمبابوے کی نیدر لینڈز سے شکست، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے 22 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : زمبابوے اگر آج کے میچ میں فتح حاصل کرلیتا تو اس کے سیمی فائنل میں رہنے کے امکانات روشن تھے پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا 40 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر ویسلی مدھویرے 1، کپتان کریگ ارون 3، ریگیس چکابوا 5، شان ولیمز 28، ملٹن شمبا 2، ریان برل 2، لیوک جونگوے 6 اور رچرڈ نگروا 9 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    نیدر لینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 3، برینڈن گلوور، لوگن وین بیک اور بس ڈی لیڈز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
    118 رنز کا ہدف نیدرلینڈز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔

    اوپنر اسٹیفن مائیبرگ ابتدا میں 8 کے انفرادی اسکور پر جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر دوسری وکٹ پر 73 رنز کی شراکت داری بنائی، کوپر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    دیگر کھلاڑیوں میں کولن ایکرمین 1، بس ڈی لیڈے 8 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 رنز بناکر نمایاں رہے، میکس او ڈاؤڈ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی، نیدر لینڈز نے 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    بنگلادیش اگر آج بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

  • آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ:پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی

    آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ:پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی

    پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے-

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 17 میچ کھیل کر 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس درجہ بندی میں انگلینڈ اور بنگلا دیش بالترتیب 18،18 میچ کھیل کر 125 اور 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    رینکنگ میں افغانستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، بھارت چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، آئرلینڈ نویں، سری لنکا دسویں، جنوبی افریقہ 11ویں، زمبابوے 12ویں اور نیدر لینڈز 13ویں نمبر پر موجود ہے۔

    بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فخر زمان نے…

    واضح رہےکہ پاکستان نےنیدر لینڈ کو ون ڈے سیریز میں پہلےاوردوسرے میچ میں شکست دےکر 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بابر اعظم، محمد رضوان اورآغا سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    قبل ازیں پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا تھا جو نیدر لینڈ کی ٹیم پورا نہ کرسکی اور پچاس اوور کے اختتام پر8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پرصرف 298 رنز بناسکی-

    دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

  • دوسرا ون ڈے : نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ون ڈے : نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    روٹرڈیم :پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔


    پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت ایکشن میں ہوگی-

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

    قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کپتان بابر اعظم ،نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا،خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔


    آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کا باقی ایک میچ 21 اگست کو میچز ہیزل ویگ سٹیڈیم روٹرڈیم میں ہی کھیلا جائے گا-

    واضح رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔

    نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فخر زمان نے وجہ بتادی

    اس سے پہلے پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاقومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے –

    ان کے علاوہ کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈ کے بولر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

    ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

    بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

  • بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فخر زمان نے وجہ بتادی

    بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فخر زمان نے وجہ بتادی

    پاکستان کے بیٹر فخر زمان نے نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ اور وکٹ کی کنڈیشن کے حوالے سے کہا کہ ٹاس سے پہلے ہی ہمیں پتہ تھا کہ وکٹ مشکل ہے اور اس پر نمی بھی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں فخر زمان کا کہنا ہے ٹاس سے پہلے ہی ہمیں پتہ تھا کہ وکٹ مشکل ہے اور اس پر نمی بھی ہے لیکن یہی پلان ہوا اور بابر اعظم نے بھی یہی بات کی اگر اس کنڈیشن میں بھی ہم چانس نہیں لیں گے اور کنڈیشن کے خلاف نہیں کھیلیں گے تو پھر کہاں کھیلیں گے۔

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

    فخر زمان نے کہا کہ ہمیں پتہ بھی تھا کہ بہت زیادہ مشکل وکٹ ہے لیکن بابر نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کریں گے کہ ہمیں ٹف صورتحال ملے کیونکہ ہمیں مستقبل میں کہیں پر بھی مشکل وکٹ اور اس قسم کی کنڈیشن مل سکتی ہے، ورنہ میرے خیال میں کوئی بھی ٹیم اس طرح کی وکٹ پر ٹاس جیت کر بیٹنگ نہیں کرے گی۔


    قومی کرکٹر نے کہا کہ آہستہ اس لیے کھیلے کیونکہ وکٹ پر نمی بہت زیادہ تھی اور کنڈیشن ایسی تھی کہ پورا دن وکٹ پر سورج لگا ہی نہیں تھا، شروع میں جب وکٹ پر گئے اور وکٹ کو دیکھا تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ اس وکٹ پر رن نہیں بنیں گے، میری اور بابر کی یہی بات ہوئی کہ اگر 25 اوور تک وکٹ نہ گری تو ہم 300 تک جا سکتے ہیں اور ہمارا یہی پلان کام کر گیا۔

    فخر زمان نے کہا کہ ایسی مشکل صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے لیکن میں خوش قسمت بھی تھا کہ میرا کیچ بھی چھوٹا، سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میرے 100 کی وجہ سے ٹیم میچ جیت گئی لیکن نیدرلینڈ کے بولرز نے اپنی کنڈیشن کو بہت اچھا استعمال کیا اور میرے خیال میں اس میچ کا سب سے زیادہ کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔

    گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے

    فخر زمان نے کہا کہ ابھی ہمیں کنڈیشن کا اندازہ بھی ہو گیا ہے اور ہالینڈ کی جس طرح کی ٹیم ہے انہیں ہمیں بڑے مارجن سے ہرانا چاہیے، اگلے دو میچز میں ہم مخالف ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    فخر زمان نے کہا کہ اس میچ میں ہمارے لیے بہت سی اچھی چیزیں بھی سامنے آئیں، دو کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا سلمان علی آغا تجربہ کار کھلاڑی ہے اس نے بہت اچھا پرفارم کیا جس سے ہمیں اپنی اسٹرینتھ کا بھی پتا چلا، جبکہ نسیم شاہ سپر ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، یقین ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کا سپر اسٹار بنے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔

    انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا:وسیم خان

    نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے پہلے پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاقومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے –

    ان کے علاوہ کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈ کے بولر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

  • سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم

    سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو نہ لےکر جائے تو تب بھی تنقید ہوتی ہے، جب نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

    کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ

    شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا میں نے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے،نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہےاس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے-

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈاکٹرز کی موجودگی میں ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے، ون ڈے سیریز عرصے بعد آئی ہے، کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ نوجوانوں کو موقع دینا ہے کہ نہیں، ابھی ایشیا کپ کا نہیں سوچ رہے، ابھی تمام فوکس نیدر لینڈز سیریز پر ہے ، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے فاسٹ باؤلر حسن علی ٹیم مین ہے، اس کے پاس موقع ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتا ہے اور واپس ٹیم میں آئے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    شاہنواز دھانی،حارث روف اورمحمد وسیم جونئیر جیسے باولر موجود ہیں، شاداب خان کو اوپر کھلانے کا چانس دیں گے ، پاکستان بھارت میچ کا دباو نہیں ہے، کوشش ہے دباو میں آئے بغیر اچھی کرکٹ کھیلیں، فٹنس کا کوئی مسلہ نہیں ہے، سارے کھلاڑی فٹ ہیں۔

    عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    ٹیم میں ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات نیدرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے روانہ ہو گی۔

    پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف نے نیدرلینڈ کے سفیر کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کے تعاون کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

  • حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیرکی ملاقات،زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

    حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیرکی ملاقات،زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیراعلیٰ آفس میں نیدر لینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ (Mr. Wouter Plomp) نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ماحولیاتی تغیرات و موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور جی ایس پی پلس کے کنونشنز پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں زراعت، فوڈ سکیورٹی، فوڈ پروسیسنگ، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

     

    بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کابینہ نے مسترد کی،وفاقی وزیر

     

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او رنیدرلینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجو د ہیں۔جی ایس پی پلس کے لئے سپورٹ پرنیدر لینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پنجاب میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، فوڈسکیورٹی، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ کو زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبو ں میں خاص مہارت حاصل ہے۔پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے-فوڈ سکیورٹی اور زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے کیلئے نیدر لینڈ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    فیری سروس سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا،صدر عارف علوی

    انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں نیدر لینڈ کی تکینکی معاونت سے فائدہ پنجاب کے کاشتکاروں کو پہنچے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کے لئے بہت بڑا چیلنج ہیں۔پاکستان کو بھی ماحولیاتی تغیرات کا سامنا ہے۔اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو تیزی سے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    نیدر لینڈ کے سفیر نے کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبے میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں – پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتے ہیں -نیدر لینڈ کے اکنامک قونصلر پال ایڈرر (Mr. Paul Ederer)، لاہور میں نیدرلینڈ کی اعزازی قونصل عاصمہ حامد، لیگل ایڈوائزر علی رضا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام انتظامی مشینری کو 24/7 الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کمشنرز اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے تناظر میں تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔دریاؤں کے بیڈکے اندر آبادیوں کا بروقت انخلاء پہلی ترجیح ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے بیڈکے اندر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور دریاؤں کے بیڈکے اندر آبادیوں کے بروقت انخلاء یقینی بنانے کے لئے عوامی نمائندوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔موسم کی صورتحال انتہائی غیر متوقع ہے اور غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر آپ کی تیاریوں کا لیول بھی غیر معمولی اقدامات کا متقاضی ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کے پلان تیار ہیں، اصل چیلنج پلان پر عملدرآمد ہوتا ہے۔آپ کی تیاریاں زمین پر نظر آنی چاہئیں اور جہاں بھی کمی کوتاہی ہے، فی الفور دور کی جائے۔ مخلوق خدا کو تکلیف ہوئی تو سخت ایکشن لوں گا۔تمام متعلقہ صوبائی اور وفاقی ادارے مربوط اور بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کمشنرز کو دریاؤں کے بند کی انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر مستند معلومات اور ڈیٹا کیلئے تمام انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔تھرڈ پارٹی آڈٹ کا کام پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کرایا جائے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کا ادارہ جاتی میکنزم تشکیل دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات خصوصاً سانپ کے کاٹے کے علاج کیلئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں۔ واساز سے متعلقہ ایشوز کو جلد حل کیا جائے۔ بارشوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں رہا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈویژنل کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی، کمشنر لاہورڈویژن، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات، فورکور کے نمائندے، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر ملک محمد احمد خان اور ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • 2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ” ننھا مجرم” گرفتار

    2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ” ننھا مجرم” گرفتار

    ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ کی پولیس نے 2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ "ننھے مجرم” کو حراست میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ پولیس نے 4 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق بچے نے اپنی والدہ کی کار کی چابی چرائی اور کار اسٹارٹ کردی جو پاس کھڑی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔

    امریکی افواج نے 1945 کی دوسری جنگِ عظیم میں چرایا گیا کیک واپس کر دیا

    رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ میں پڑوسیوں کو گاڑیاں ٹکرانے کی آواز نے چونکا دیا پریشان حال پڑوسی باہر نکلے تو دیکھا ان کی کاروں پر ڈینٹ پڑے ہیں اور پاس ایک کار بھی کھڑی ہے جس میں سے 4 سالہ بچہ ننگے پاؤں نکل کر بھاگتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔

    پڑوسیوں نے ننھے واردتیے کی مخبری پولیس کو کی تو پولیس بچے کو ساتھ لے گئی ایمبولینس کے عملے سے میڈیکل چیک اپ کیا ننھے مجرم کو چاکلیٹ پیش کی گئی اور کھیلنے کو ایک بھالو بھی دیا تاکہ 4 سالہ مجرم کو بہلایا جا سکے-

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    پولیس ماں سمیت بچے کو جائے وقوعہ پر لے کر گئی اور بچے سے کہا کہ وہ کار چلا کر دکھائے جس پر بچے نے چابی سے دروازہ کھولا، ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور چابی سے گاڑی اسٹارٹ کرلی بچے نے یہ بھی کر کے دکھایا کہ کس طرح کلچ اور ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھا جاتا ہے جبکہ والدہ حیران پریشان یہ منظر دیکھتی رہیں۔

    پولیس نے ماں کو ہدایت کی آئندہ کار کی چابیاں سنبھال کر رکھیں اور بچے کو ماں کے حوالے کردیا۔

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم…

  • نیدر لینڈ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

    نیدر لینڈ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

    ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن نافذ‌کر دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ حکومت نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اومی کرون کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا جو 19 دسمبر سے 14 جنوری تک نافذ رہے گا جس کے بعد نیدر لینڈ اومی کرون میں لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔

    نیدرلینڈ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری کاروبار، ہوٹلز، بارز اور عوامی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    بچ جاو:بچا لو:احتیاط اپنالو:اومیکرون 89 ممالک کو متاثرکرچکا،کنٹرول نہیں ہورہا:عالمی ادارہ صحت

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی بھی گھر میں ایک وقت میں صرف 2 مہمانوں کو داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ کرسمس کے موقع پر 24 سے 26 دسمبر کے درمیان ایک وقت میں 4 مہمان گھر بلانے کی اجازت ہو گی اسکول کم سے کم 9 جنوری تک بند رہیں گے –

    نیدرلینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا یہ فیصلہ یورپ میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا گیا۔

    نیدرلینڈ میں 85 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے جبکہ 9 فیصد بوسٹر کی ویکسین بھی لگوا چکے ہیں۔

    برطانیہ:چند گھنٹوں میں‌ اومی کرون کے 93 ہزار سے زائد کیسز:ہرطرف خوف اوربے بسی کے ڈیرے

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ 89 ممالک کو متاثر کرچکا ہے جبکہ امی کرون کے کیسز ہر ڈیڑھ سے تین دن میں دوگنا ہورہے ہیں‌عالمی ادارہ صحت نے آج ہفتے کے دن بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے تبدیل شدہ ویرینغ اومی کرون کی 89 ممالک ميں تصدیق ہو چکی ہے اومی کرون کےکیسزان ممالک ميں بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں‌ جن ميں عوام کی بڑی اکثریت ویکسین لگوا چکی ہے۔

    فی الحال یہ واضح نہيں کہ آیا یہ اس وجہ سے ہے کہ یہ ویرینٹ ویکسینیشن کے باوجود لاحق ہو سکتا ہےیا محض اس ليے کہ یہ زیادہ مہلک ہے یا پھر اِن دونوں وجوہات کی وجہ سے پھیل رہا ہے طبی ماہرین نے اومی کرون وائرس کی ايک نئے ویریئنٹ کے طور پر باقاعدہ تصدیق چھبیس نومبر کو کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ فی الحال اس نئی تبديل شدہ قسم کے بارے ميں زيادہ معلومات دستیاب نہیں عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق جس تیزی سے اومیکرون کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اُس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ دنوں میں برطانیہ اور جنوبی افریقا میں اسپتالوں پر بوجھ کافی بڑھ جائے گا۔

    انڈونیشیا اور نیوزی لینڈ میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ