Baaghi TV

Tag: نیرج چوپڑإ

  • ارشد ندیم نے  نیرج چوپڑا کی دعوت  مسترد کردی

    ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

    پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی۔

    نیرج چوپڑا نے بنگلورو میں 24 مئی سے ہونے والی نیرج چوپڑا کلاسک تھروونگ چیمپئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا، ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بنگلورو کلاسک جیولین تھرورر ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتاسال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہےپہلے سے طے شدہ مصروفیات کے سبب بھارت آنا ممکن نہیں، آپ کے ایونٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ یہ ہر لحاظ سے کامیاب ہو۔

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ نیرچ چوپڑا کا بنگلورو کلاسک تھرورر مقابلے 24 مئی کو شیڈول ہے جبکہ ارشد ندیم نے ان ہی دنوں کوریا میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں حصہ لینا ہےجس کے لیے ان کی روانگی مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی،کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی، جس کیلئے ارشد ندیم ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

  • نیرج چوپڑا کی دلہن کون؟تفصیلات سامنے آ گئیں

    نیرج چوپڑا کی دلہن کون؟تفصیلات سامنے آ گئیں

    ممبئی: بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے اتوار کو اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں-

    باغی ٹی وی : نیرج چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری اور اپنی شادی کی تصاویرشیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں-

    جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، نیرج کی جانب سے اچانک شادی کی تصاویر سامنے آنے پر پر مداحوں نے حیران بھری خوشی کی اظہار کرتے ہوئےمبارکباد یں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    2 بار کے اولمپک میڈلسٹ جیولن تھروور نیرج کی دلہن کا نام ہیمانی مور ہے جو کہ ایک سابق ٹینس پلیئر ہیں،ہیمانی کا تعلق ہریانہ سے ہے جو اب اسپورٹس مینیجر کے طور پر ذمہ داریا ں نبھارہی ہیں ہیمانی نے 2015 سے 2018 تک نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    بعد ازاں انہوں نے امریکا سے اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا ہیمانی نے دہلی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حصہ لیا تھا،جب کہ ہیمانی کے بھائی بھی ایک ٹینس پلیئر ہیں۔

    نیرج چوپڑا کے انکل نے بتایا کہ دونوں کی شادی بھارت میں دو دن قبل ہوئی ہے،شادی کے لیے ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

    معروف بالی وڈ گلوکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • ارشد ندیم کے حوالے سے سوال،نیرج چوپڑا کی والدہ کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

    ارشد ندیم کے حوالے سے سوال،نیرج چوپڑا کی والدہ کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے صحافی کے سوال پر کرارا جوب دے کر صحافی کو چُپ کر دیا-

    باغی ٹی وی: انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پاکستانی کو شکست دینے سے متعلق سوال کیا کہ نیرج کے لیے یہ پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟بھارتی کھلاڑی کی والدہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں اور وہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے سلورمیڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں،میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں-

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور تصاویر بنوائیں، نیرج نے گفتگو میں کہا کہ مجھے ارشد ندیم کے لیے خوشی ہوئی، ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں بات چیت کی پہلے یورپین ایتھلیٹس تھے، اب ہم ان کے لیول پر پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے،وطن واپس پہنچنے پر ارشد ندیم کا لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا،اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، حکومت سے درخواست ہے کہ بین الاقوامی سطح کی سہولتیں اور کوچ مہیا کرے، سہولتیں ہوں گی تو بہتر پرفارم کرسکوں گا میری بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سے اچھی دوستی ہے-