Baaghi TV

Tag: نیسلے

  • فارمولا ملک سے فوڈ پوائزننگ کا خدشہ،کمپنی نے پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھالیں

    فارمولا ملک سے فوڈ پوائزننگ کا خدشہ،کمپنی نے پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھالیں

    بین الاقوامی کمپنی نیسلے نے اپنا مخصوص بیبی فارمولا ممکنہ طور پر زہریلے مواد سے آلودہ ہونے کے خدشے کی وجہ سے واپس منگوالیا۔

    بی بی سی کے مطابق صحت کے حکام اور کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ فارمولے میں شامل ہونے والا مواد بچوں میں ہیضے کا سبب بن سکتا ہےکمپنی کی جانب سے بیبی فارمولا کے وہ مخصوص بیچز اور فالو-آن فارمولا واپس منگوائے گئے جو متعدد ممالک بالخصوص یورپ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سوئیڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں فروخت کیے گئے تھے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ان کی پروڈکٹس میں ممکنہ طور پر سیرولائڈ شامل ہو سکتا ہے۔ تپش کو مستحکم رکھنے والا یہ ٹاکسن بیکیلس سیریس بیکٹیریم کے اسٹرین سے بنتا ہے جو اگر نگل لیا جائے تو متلی، قے اور پیٹ میں مروڑ کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہےآفیشل نوٹسز میں کمپنی اور غذا سے متعلقہ اداروں نے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو فارمولا نہیں دیں اور جاری کیے گئے بیچ کوڈز کو چیک کریں۔

  • نیسلے کے چیئرمین پال بُلکے مستعفی، پابلو اِسلہ نئے چیئرمین مقرر

    نیسلے کے چیئرمین پال بُلکے مستعفی، پابلو اِسلہ نئے چیئرمین مقرر

    نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پال بُلکے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل کمپنی نے اپنے سی ای او لوراں فریکس کو ماتحت ملازمہ سے تعلقات چھپانے پر برطرف کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پال بُلکے کی جگہ یکم اکتوبر سے پابلو اِسلہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے، جو اس وقت نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق بُلکے اپریل 2026 میں عہدہ چھوڑنے والے تھے۔سرمایہ کاروں کے دباؤ کے باعث بُلکے کو ہٹایا گیا، جنہیں کمپنی میں افراتفری کے دور کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا تھا۔ بُلکے بیلجیئن نژاد ہیں اور ایک دہائی تک نیسلے کے سی ای او رہے، 2017 میں چیئرمین بنے۔

    پال بُلکے نے کہا کہ انہیں نئی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ وقت درست ہے کہ میں عہدے سے الگ ہو جاؤں تاکہ پابلو اِسلہ اور فِلِپ نیسلے کی حکمتِ عملی آگے بڑھ سکے۔پابلو اِسلہ نے بُلکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے کمپنی کو نئی بنیاد فراہم کی ہے۔

    واضح رہے کہ سی ای او فریکس کی برطرفی ایک تحقیق کے بعد عمل میں لائی گئی تھی، جس میں ان کے ایک ماتحت کے ساتھ تعلقات سامنے آئے تھے۔ کمپنی کے مطابق فریکس، جنہوں نے نیسلے کے ساتھ 39 سال گزارے، کسی بھی قسم کے ایگزٹ پیکیج کے حقدار نہیں ہوں گے۔

    ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی

    لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس