Baaghi TV

Tag: نیشنل ایکشن پلان

  • ملک بھر میں  نیشنل ایکشن پلان کے تحت  کارروائیاں ہو رہی ہیں،طلال چوہدری

    ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں،طلال چوہدری

    وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری سیکیورٹی کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی حکومتوں کی مکمل معاونت اور مشاورت سے کی جا رہی ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں جو بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہیں، جو ابتدا میں 2014-15 میں بنایا گیا تھا بعد ازاں پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان ٹو تشکیل دیا گیا، جس پر تمام صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں متفق ہوئیں، اس متفقہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد آج بھی صوبائی حکومتوں کی معاونت اور باہمی مشاورت کے ساتھ جاری ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر درجنوں کی تعداد میں کیے جاتے ہیں، جو صوبائی حکومتوں کی مشاورت اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے ہوتے ہیں، جن کارروائیوں کا ذکر حال ہی میں کیا گیا، وہ اس وقت خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے علاقوں میں جاری ہیں، جن میں صوبا ئی حکومت مکمل طور پر آن بورڈ ہے۔

    وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ جن علاقوں میں آپریشنز ہو رہے ہیں وہاں کے عوام کے لیے ریلیف اور بحالی پیکج کے تحت صوبائی حکومت نے صوبائی کابینہ سے منظوری لے کر 5 ارب روپے مختص کیے ہیں،انہوں نے این ایف سی ایوارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک خیبرپختو نخوا کو مجموعی طور پر 5867 ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔

  • ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق

    ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق

    گوجرانوالہ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،اس معاملے پر پرائم منسٹر صاحب نے پرسوں تمام پارلیمنٹینٹر کی میٹنگ طلب کر لی ہے، جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو ہوا دے رہے ہیں، اس پر افسوس ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس طرح کی شازشیں کرتے ہیں وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہے، مجھے امید ہے نیشنل ایکشن پلان جیسے پہلے بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہےنواز شریف کے 2013 سے 2017 تک معشیت کہاں تک پہنچ گئی تھی، ہمارے ریزورز 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہیں۔

    گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، 3 زخمی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہ اکہ جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں، پچھلے سال انہوں نے 35 ارب ڈالر پاکستان میں بھیجے، پاکستانیوں پر امریکی سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، یہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے ہیں جو پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپگنڈہ کر تا ہے، امریکا کے اس فیصلے پر پاکستانی حکومت ہینڈل کر ے گی، مولانا فضل الرحمن ایک بڑے زیرک سیاست دان ہیں، جس طرح کی غلیظ زبان استعمال کی گئی، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

    چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

  • صوبوں اور نیکٹاکے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

    صوبوں اور نیکٹاکے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی اور صوبوں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں جبکہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا، غیر قانونی سمز کی روک تھام کیلئے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے،آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو مؤثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موثر کوآرڈی نیشن کے لئے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کر دیا گیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مضبوط کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے جبکہ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے،وفاقی وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ 7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے،ان کا کہنا تھا کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیڈنگ کردار ادا کرے گی، نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے جس کا اصل رول بحال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹل ایریاز میں نارکوٹکس سمگلنگ کو روکنے کیلئے کوسٹل گارڈز کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا جبکہ اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا خالد خٹک نے دوسرے جائزہ اجلاس پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، تمام آئی جی، آئی جی ریلویز پولیس، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، آئی جی اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

    منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

  • نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل سے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے، اسفند یارولی خان

    نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل سے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے، اسفند یارولی خان

    نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل سے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے، اسفند یارولی خان

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان نے کوئٹہ بلیلی میں پولیس پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور پختونخوا میں پولیس اور عوام کو نشانہ بنانا خطرناک حالات کی عکاسی کررہا ہے۔ پرسوں دہشتگردوں نے حملوں کا اعلان کیا، آج پولیس اور عوام کو نشانہ بنایا گیا۔آخر کب تک اس جنگ میں معصوم جانیں قربان ہوتی رہے گی، اس جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ آج بھی کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تو دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے۔سوالات اٹھیں گے کہ اگر سیکیورٹی تھریٹ تھا تو بارود سے بھرا رکشہ کوئٹہ کیسے پہنچا؟ خودکش حملہ آور کہاں سے پہنچا اور کس نے پہنچایا؟ کیا عوام کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے تھے؟ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے تو معصوم جانوں کا ضیاع اسی طرح جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    لڑکا ایک لڑکیاں پانچ،سب بنانا چاہتی تھیں ایک ہی لڑکے کوبوائے فرینڈ،ہوئی لڑائی،پھٹے کپڑے

     

  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو افغان شہری گرفتار

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو افغان شہری گرفتار

    راولپنڈی :‏تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتےہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جوکہ افغانستان کے شہری ہیں اور غیرقانونی طورپر پاکستان مییں رہائش پزیر تھے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزمان رحیم اللہ اورمحمد جان کےخلاف فارنر ایکٹ Foreigner Act کے تحت مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔