Baaghi TV

Tag: نیشنل سیکیورٹی

  • وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں،شہباز شریف

    وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں،شہباز شریف

    چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بعد مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت مانگ لی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں انہوں نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں ،امید ہے عدالت آئین کا تحفظ کرے گی۔ بات یہ نہیں کہ ہم جلد اور شفاف الیکشن نہیں چاہتے، ہم جلد اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، لیکن چاہتے ہیں تمام معاملات آئین کے تحت ہوں، اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ آئین کوتوڑا گیا ہے، آئین شکنی پر ہم سپریم کورٹ آئے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر اس کی ریمیڈی نہ ہوئی تو یہ خدانخواستہ بنانا ری پبلک بن جائے گی، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر نے ہمیں آرٹیکل 5 کا حوالہ دے کر غدار قرار دیا تھا، حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی، فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر عمران نیازی نے کہا تھا کہ یورپی یونین ناراض ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صدراوروزیراعظم نےآئین کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بات نہیں کہ ہم شفاف انتخابات نہیں چاہتے، جلداورشفاف الیکشن ہماری ڈیمانڈ تھی مجھے کوئی صدر علوی کا خط ان ٹیرم سیٹ اپ کےلیے نہیں ملا، جب خط ملے گا تو وکلا سے مشاورت کریں گے، مریم اورنگزیب نے کہا آپ کو زبانی دعوت دی گئی، میں نے کہا صرف مجھے بلایا باقی کسی کو نہیں بلایا گیا؟

    اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ :سندھ بار نے ڈپٹی اسپیکراورصدر کیخلاف سپریم کورٹ میں…

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لا لگایاجو شخص کہتا تھا آخری گیند تک لڑوں گا وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والے سے وکٹیں بحال کرائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لا لگایا دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، پاکستانی گورننس کی عالمی سطح پر مذاق اڑایا جا رہا ہے آج پاکستان کی سفارت کاری داؤ پر لگ چکی ہے، عمران خان نے سب سے پہلے چین پر حملہ کیا، سی پیک پر حملہ کرتے ہوئے اسے رول بیک کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں کھڑے ہو کر یورپی یونین پر الزامات لگائے گئے، یورپی یونین کو بھی ایسے ہی بے عزت کیا جیسے مخالفین کو کرتا ہے۔

    دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے

  • مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم
    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس شروع ختم ہو گیا ہے

    اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، عسکری حکام اور وفاقی وزرا شریک تھے، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اجلاس میں شریک تھے ،فواد چودھری، شوکت ترین، شیریں مزاری اور اسد عمر بھی اجلاس میں شریک تھے ،مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف بھی اجلاس میں شریک تھے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں افغانستان اور بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ،مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے. لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام تیزی سے جاری ہے. مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں 9211 سروس بحال کر دی گئی ہے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی جلد بحال کر دی جائے گی. زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی تقریباْ مکمل ہے اور مشینری تقسیم کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا. مشینری کے استعمال سے نہ صرف فی ایکڑ اوسط پیداوا میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی فی ایکڑ مجموعی لاگت میں بھی کمی آئے گی. زرعی معاونت کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا نظام بھی تکمیل کے قریب ہے جس کے تحت کسانوں میں آگاہی پھیلانے میں بھی معاونت ملے گی.زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافے کیلئے تحقیقی اداروں میں مجوزہ اصلاحات کا نفاذ بھی تیزی سے جاری ہے. اس امر کیلئے چین کی ایگریکلچر ریسرچ اکیڈمی سے تعاون سے زرعی جدتیں متعارف کروائی جائیں گی.زرعی تحقیق میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور درآمدی فصلوں کے تعارف و پیداوار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے.جھینگے کی فارمنگ کیلئے پنجاب اور بلوچستان میں ہیچریز قائم کی گئی ہیں جن کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا. یتون کی 20 ہزار ایکڑ پر کاشت کیلئے پودوں کی درآمد شروع کر دی گئی ہے.یوریا اور ڈی اے پی کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم نے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

    اسپیشل اکنامک زون کے حوالہ سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چھوٹے بڑے 21 اکنامک زونز فعال ہیں. علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، رشکئی، دھابے جی اور بوستان چار بڑے کنامک زونز ہیں. سرمایہ کار بورڈ کی طرف سے ون سٹاپ شاپ ماڈل تیار ہے جس کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا. سٹاپ شاپ سرمایہ کاروں کو بجلی، گیس پانی اور تعمیراتی پرمٹ کے حصول میں معاونت کرے گا. وفاقی و صوبائی اداروں سے منظوریوں کیلئے ایک مشترکہ کمپلائنس رجیم بھی بنایا گیا ہے. اجلاس میں این او سی اور کمپلائنس کی منظوری کیلئے مینیجمنٹ کمپنیز کی تجویز بھی پیش کی گئی.وزیرِ اعظم نے اقدامات پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایک جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر نافذ کر رہی ہے۔ زراعت کے شعبے کی میکانائزیشن، معیاری بیج کی فراہمی، پانی کا موثر انتظام اور لائیو سٹاک فارمنگ میں کسانوں کی مدد اس کو زیادہ پیداوار دینے والے معاشی شعبے میں تبدیل کر رہی ہے۔ کسان کارڈ متعارف کرانے، کھاد پر سبسڈی اور مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے ساتھ، حکومت کا مقصد پچھلے سال کی ریکارڈ پیداوار کے مقابلے میں اس سال اور بھی زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔ ہماری حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے قیام کے لیے SEZs میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ دینے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اس اعتماد کا نتیجہ ہے جو حکومت نے اپنے موثر پالیسی اقدامات سے حاصل کیا ہے۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار