Baaghi TV

Tag: نیشنل کمانڈ اتھارٹی

  • نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازدیا گیا

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازدیا گیا

    پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سول ایوارڈز کی پروقار تقریب ہوئی جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا یہ اعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی / ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) نے ایک باوقار تقریب کے دوران چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں تقسیم کیے۔

    https://x.com/zarrar_11PK/status/1934912935542804593

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 47 افسران کو اعزازات دیے گئے، 10 افسران کو ستارہ امتیاز21 افسران کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی عطا کیا گیا، 16 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا یہ اعزازات نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی ان خدمات کا اعتراف ہیں جو انہوں نے قومی دفاع، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انجام دیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں ایوارڈ یافتگان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام اور قومی سلامتی کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا، انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خودانحصاری کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی، تقریب میں اعلیٰ عسکری و سویلین حکام، سائنسدانوں، انجینئرز اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب

    وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب

    وزیراعظم شہباز شریف نے آج نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اجلاس طلب کیا ہے، جو پاکستان کے جوہری اثاثوں اور قومی سلامتی کے فیصلوں کا ذمہ دار اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔

    باغی ٹی وی یہ اجلاس حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد طلب کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت NCA کا اجلاس پاکستان کی جوہری حکمت عملی اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ اجلاس نہ صرف ملک کی داخلی سلامتی بلکہ خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا کردار

    NCA پاکستان کی جوہری حکمت عملی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، اور اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کے فیصلوں کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ اس میں وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔

    اجلاس کے مقاصد
    اس اجلاس میں پاکستان کی جوہری حکمت عملی، دفاعی تیاریوں، اور اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اس میں بھارت کی جانب سے حالیہ حملوں کا جواب دینے کے لیے ممکنہ جوابی کارروائیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، خطے میں اسلحہ کی دوڑ اور اس سے پیدا ہونے والی عدم استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص ،مودی کو منہ توڑ جواب مل گیا،خالد مسعود سندھو

    پاکستان نے 10 اہداف کو نشانہ بنایا،ایک اور رافیل زمین بوس ہونے کی اطلاعات

    پاکستانی سائبر آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان، اہم انفراسٹرکچر تباہ

    پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا

    بھارت باز نہ آیا تو پاکستان کا اگلاہدف،واضح پیغام دے دیا