Baaghi TV

Tag: نیشنل گیمز

  • نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل  کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    35ویں نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    6 سے 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے 36ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پنجاب کے سپرد کی، اس موقع پر نیشنل گیمز کا جھنڈا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر ہم ان کے مشکور ہیں اور 35ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر خوشی ہے سندھ کو نیشنل گیمز کے انعقاد پر فخر ہے، نیشنل گیمز قومی وحدت، اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہیں، مئی 2025 میں پاکستان نے معرکۂ حق میں دشمن کو شکست دی اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی تھی، کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں، اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔

    تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو روایتی سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین کارکردگی پر پاکستان پولیس کو شیلڈ دی جبکہ بلاول بھٹو نے نمایاں کارکردگی پر صوبہ پنجاب کو اسپیشل ٹرافی سے نوازا۔

    قائد اعظم ٹرافی نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کے نام رہی، جسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرافی پیش کی۔ پاکستان آرمی نے 25ویں بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،واپڈا 84 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور اسے رنر اپ ٹرافی دی گئی، جبکہ پاکستان نیوی 36 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، بہترین کارکردگی پر پاکستان نیوی کو ٹرافی عطا کی گئی جو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی،نیشنل ریکارڈ قائم کرنے پر رول آف آنر ٹرافی حمزہ آصف کے نام رہی۔

  • کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز  کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی : 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب،ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی، نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے-

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف سعید نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنا ہر ایتھلیٹ کیلئے فخر کی بات ہوتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز کو مثالی اور یادگار ایونٹ بنائے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل گیمز میں آج حصہ لینے والے ایتھلیٹس کل پاکستان کیلئے اسٹار میڈل ونرز بنیں گے ۔

    مہمانان کے خطاب کے بعد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، سب سے پہلے دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور سب سے آخر میں میزبان سندھ کے ایتھلیٹس سلامی کے چبوتر کے سامنے سے گزرے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل گیمز میں نمایاں پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔

    محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

    نیشنل گیمز کے باضابطہ آغاز کے اعلان سے قبل اولمپیئن قمر ابراہیم گیمز کی ٹارچ لے کر اسٹیڈیم پہنچے جو سمیر حسین، نسیم حمید، سعدی عباس اور اصلاح الدین سے ہوتی ہوئی ارشد ندیم تک پہنچی اور ارشد ندیم نے گراونڈ کا چکر لگاکر نیشنل گیمز کی معشل کو روشن کیا،مشعل روشن کیے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پر گیمز کے آغاز کا اعلان کیا نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے۔

    خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • نیشنل گیمز، دو خواتین  سمیت پانچ قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پوزیٹو ا گئے

    نیشنل گیمز، دو خواتین سمیت پانچ قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پوزیٹو ا گئے

    گزشتہ ماہ کوئٹہ میں ہونے والے قومی کھیلوں میں شریک ایتھلیٹس میں سے 20 قومی ایتھلیٹس کے ڈوک ٹیسٹ لیے گئے تھے
    100 میٹر اتھلیٹکس میں نعیم اختر سپرنٹ سو میٹر ایشاء رحمن اور 800 میٹر سپرنٹ میں رابعہ عاشق کے علاوہ 400 میٹر سپرنٹ میں عزیر رحمان جبکہ ویٹ لفٹر 96 کلوگرام کیٹگری کے محمد طاہر کے ڈوپ ٹیسٹ پوزیٹیو اگئے،پاکستان کے 4 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔
    نیشنل گیمز میں 3 گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، ایشا عمران ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے قومی اسکواڈ میں منتخب ہوئی تھی۔800میٹر گولڈ میڈلسٹ رابعہ عاشق کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا، رابعہ عاشق نے نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
    گولڈ میڈلسٹ نعیم اختر اور عزیر رحمن کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا، ویٹ لفٹنگ میں محمد طاہر بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ والوں میں شامل ہیں۔ مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر ایتھلیٹس کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    یاد رہے کہ سیف گیمز میں بھی تین کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے تھے، ڈوپنگ معاملات کے باعث پی او اے نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔