Baaghi TV

Tag: نیلامی

  • ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا

    ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا

    لاہور:ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کےلیے آکشن جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ٹیلی کام کے بڑے ادارے ورلڈ کال کی طرف سے نیلامی کے حوالے سے آکشن یعنی شرائط جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گروی رکھی ہوئی جائیداد، جس کا ذیل میں ذکر کیا گیا ہے، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ ("ورلڈ کال”) کے ذریعہ 22 مارچ 2011 کو سب رجسٹرار کے پاس رجسٹرڈ مارگیج ڈیڈ کی شق 6 کے مطابق عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اس آکشن میں یہ بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ نشتر ٹاؤن، لاہور بذریعہ دستاویز نمبر 6010، کتاب نمبر 1، والیم نمبر 3556، مورخہ 18-04-2011، رہن رکھنے والے سے بقایا رہن کی رقم کے علاوہ سود کی وصولی کے لیے جس نے میسرز ورلڈ کال کے فنانس کو محفوظ بنانے کے لیے جائیداد گروی رکھی تھی۔ ٹیلی کام لمیٹڈ جس کا دفتر پلاٹ نمبر پر ہے۔ 112 اور 113، بلاک-ایس، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت، لاہور۔ رہن رکھنے والے کا نام اور پتہ درج ذیل ہے:

    اس آکشن میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ بولی دینے والے یہ بات یاد رکھیں‌ کہ مخصوص قیمت سے کم کوئی بولی وصول نہیں کی جائے گی۔ عام عوام کا ہر رکن نیلامی میں بولی کا حقدار ہو گا جس کے تحت روپے جمع کرائے جائیں گے۔ 200,000/- نقد یا ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کو پے آرڈر کے ذریعے، یہ ناکام بولی دہندگان کو واپس کر دیے جائیں گے۔

    اس آکشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ بولی ختم ہوتے ہی سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو نیلامی کی جائیداد کا خریدار قرار دیا جائے گا۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والا بولی کی قیمت کا 10% نقد یا پیمنٹ آرڈر کے ذریعے نیلامی کے 3 دن کے اندر ادا کرے گا۔ 90% کی باقی رقم کامیاب بولی دہندہ کے نام رہن جائیداد کی منتقلی کے وقت ادا کی جائے گی۔ اگر سب سے زیادہ بولی لگانے والا 10% نیچے ادائیگی کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کی بیانیہ رقم ضبط کر لی جائے گی اور جائیداد اگلے سب سے زیادہ بولی دینے والے کو پیش کی جا سکتی ہے یا اسے ورلڈ کال کے طور پر اپنی صوابدید کے مطابق دوبارہ نیلام کیا جا سکتا ہے۔ نیلامی کے دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان فروخت کے وقت کیا جائے گا۔ خریدار صوبائی اور وفاقی ٹیکس کے ساتھ منتقلی کی لاگت کا ذمہ دار ہوگا۔

  • اسحاق ڈار کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا، گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا، گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی

    عدالت نے اسحاق ڈار کوگلبرگ تھری لاہور میں گھر حکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کردیا ،احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا ،تبسم اسحاق ڈار نے اسلام آباد کی عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے ،

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا تھا، حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے تھے ، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگائے گئے تھے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگا دیا گیا،اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں اس گھر میں پنا ہ گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا تھا، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے تھے ،

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایا ہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کے باعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

  • مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
    بھارت میں مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے پولیس اب حرکت میں آئی ہے

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن نیلامی میں مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والی ایپ بلی بائی کے اکاؤنٹ چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک خاتون ہے ور بنگلورو سے گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ایک ملزم کو اترا کھنڈ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمر 21 برس ہے اور وہ سول انجینئر ہے، اس سے جب تحقیقات کی گئیں تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ایک خاتون ملزم بھی اس سارے معاملے میں اس کے ساتھ ہے،

    بنگلورو سے گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت وشال کمار کے طور پر ہوئی، ممبئی پولیس سائبر سیل کے ڈی سی رشمی کرندیکر نے تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ایپ کے تین اکاونٹس کو ہینڈل کر رہا تھا

    خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ وشال کمار نے ایک سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنایا بعد میں ملتے جلتے ناموں سے تین اور اکاؤنٹ بنایا، سکھ ناموں کے اکاؤنٹ بنائے گئے تھے اور خالصہ تحریک کی بھی ان اکاونٹ سے حمایت کی جا رہی تھی ، ان اکاؤنٹ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا لگے کہ اس ایپ کے پیچھے سکھ ہیں ،تا ہم ایسا نہیں ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،

    مہاراشٹر کے وزیر اور کانگریس کے رہنما ستیج پٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی پولیس نے اس ضمن میں اہم پیشرفت کی ہے تا ہم اس کی تفصیلات نہیں بتا سکتے ، تحقیقات ہوں گی اور یقین دہانی کرواتا ہوں کہ مجرموں کا پیچھا کریں گے اور انہیں سزا ملے گی

    دوسری جئانب دہلی پولیس نے بھی یکم جنوری کو اس حوالہ سے مقدمہ درج کیا ہے، ممبئی سائبر پولیس تھانہ نے بھی ایپ کو ڈیولپ کرنے والوں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والے ٹویٹر ہینڈل کے خلاف بھی مقدمے درج کر رکھے ہیں ، گزشتہ سال جولائی میں بھی دہلی پولیس کے سائبر سیل نے ایسا ایک مقدمہ درج کیا تھا

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کی وجہ سے بھارتی خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک عورت کو ٹرول کرنا یعنی اس کا مذاق اڑانا بہت سے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ آسان کام ہوتا ہے اور یہ ٹرولِنگ زیادہ تر ذاتی حملوں پر مبنی ہوتی ہے۔لیکن انڈیا میں مسلمان خواتین کی ہراسانی کے لیے کم ظرفی کی تمام حدیں پار ہوتی نظر آتی ہیں۔

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں۔ ایپ کو آن لائن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی سہولت کار کمپنی Github پر ڈیزائن کیا گیا ہے ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی اس ایپ کا نام ’بُلی بائی‘ ہے،

    ایپ کھولنے والے صارفین کو’آج کے دن آپ کی بلی بائی‘ کی ٹیگ لائن کے ساتھ خواتین کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں، جن میں زیادہ تر ایڈٹ شدہ ہیں بھارت میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر ممتاز شخصیات سمیت سینکڑوں خواتین کو نئے سال کے موقع پر ایپ پر اپنی تصاویر ملی ہیں اس کے بعد بہت سی خواتین نے ٹوئٹر پر اس ہراسانی کے بارے میں احتجاج کیا، جس کا خصوصاً مسلمان خواتین کو بھارت میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے کافی گھنٹوں کے بعد بھارتی حکومت نے کارروائی کا وعدہ کیا۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ سال میں دوسری بار ہوا ہے کہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں Sulli Deal نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےBulli Bai کی طرح ہی سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر آئن لائن نیلامی کیلئے پوسٹ کی تھیں 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ’گٹ ہب‘ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں جس کے ساتھ لکھا گیا تھا ’آج کی سلی ڈیل‘۔ سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم

    فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

    تب بھی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن اورخاتون کمیشن نے نوٹس لیا تھا اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک نوٹس بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی بیہودہ مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کنال شرما اور کچھ دیگر ملزمان نے مسلم خواتین کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ ایسے لوگ ہندو مت کو بدنام کر ہے ہیں بھارت میں جو لوگ دیویوں کی پوجا کرتے ہیں ان کے احساسات کو بھی انہوں نے مجروح کیا ہے۔ دہلی پولیس کو ان تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے-

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے سترہ کروڑ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔
    گائے کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے سخت گیر ہندوؤں کے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات نے مسلمان کمیونٹی کو خوف و مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

     

  • پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف

    پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف

    پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی :کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹمز کے کوئٹہ کلیکٹریٹ کے خلاف کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے کی تحقیقات ہوئیں کوئٹہ کسٹمز کلیکٹریٹ کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    کسٹم ذرائع کے مطابق گھپلوں کی تحقیقات پاکستان کسٹمز کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یعقوب کے حوالے کی گئی ہے ابتدائی تحقیقات میں من پسند افراد سے ملی بھگت کر کے گاڑیاں سستے داموں نیلام کروانے کا انکشاف ہوا ہے گاڑیوں کی نیلامی میں گھپلوں سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا کوئٹہ کلیکٹریٹ میں گھپلے سامنے آنے کے بعد ملک کے دیگر کسٹمز دفاتر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا امکان ہے۔

    گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

    ادھر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین نیب نے دعویٰ سے کہا کہ نیب پہلی بار ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا، جنہیں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے…

    انہوں نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے، 94 میگا کرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں گزشتہ 4 سالوں میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے سزا سنائی نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے، متعلقہ افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں کوششیں دوگنا کریں۔

    پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

    دوسری جانب ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نےاسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافر عطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔

  • لیڈی پارک کی نیلامی پر عدالت ان ایکشن

    لیڈی پارک کی نیلامی پر عدالت ان ایکشن

    قصور ریلوے لیڈی پارک کی نیلامی روک دی گئی
    تفصیلات کے مطابق انگریز دور سے ریلوے اسٹیشن قصور کے سامنے ریلوے لیڈی پارک کو ریلوے حکام نے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ریلوے کے خسارے کو کم کیا جا سکے جس پر شہریوں نے سخت احتجاج کیا اور پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی مذید قصور کے وکلاء، تاجر برادری ،صحافیوں اور دیگر تنظیموں و لوگوں نے نیلامی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے عدالت نے تا حکم ثانی نیلامی کو روک دیا ہے

  • قصور کی سب سے بڑی شوگر مل کی نیلامی کی تیاریاں

    قصور کی سب سے بڑی شوگر مل کی نیلامی کی تیاریاں

    پتو کی:-
    پتوکی شوگرمل کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کی قدیم اور سب سے پرانی پتوکی شوگر مل کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔ معتبر اور باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پتوکی شوگر مل کے مالکان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے انہوں نے پتوکی شوگر مل کو فروخت کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کر دیاجائیگا پتوکی شوگر مل کی فروخت کے فیصلہ کے بعد شوگر مل کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم شوگر مل مالکان اس فیصلہ کو ابھی تک خفیہ رکھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ چند روز میں شوگر مل کی فروخت کا باضابطہ اعلان کر کے انہیں نئے مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔