Baaghi TV

Tag: نینسی پلوسی

  • حملہ آورامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو اغواکرنا چاہتا تھا،پراسیکیوٹر

    حملہ آورامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو اغواکرنا چاہتا تھا،پراسیکیوٹر

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنے والا ملزم نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر پر پچھلے ہفتے حملہ ہوا تھا اور ان کے شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

    پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پلوسی کو اغوا کر کے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا اور تہیہ کیا ہوا تھا کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔

    رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سان فرانسسکو پولیس کا کہنا تھا کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے ان کے شوہر پال پر حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت پال پلوسی نے پولیس کو کال کر دی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تا کہ سامنے والا گھر میں گھسنے والے حملہ آور کے ساتھ ان کی گفتگو سن سکے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ حملہ آور اسپیکر نینسی پلوسی پر حملے کی غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ پال پلوسی کے سر میں فریکچر کی سرجری کی گئی ہے اور ان کے بائیں بازو میں بھی گہرے زخم آئے اسپیکر نینسی پلوسی کی اپنے شوہر سے آپریشن سے قبل بات کروائی گئی تھی۔

    سوئزرلینڈ میں دو کلومیٹر لمبی دنیا کی طویل ترین ٹرین کے سفر کا آغاز

  • نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا

    نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا

    تائی پے: نینسی پلوسی کے متنازع دورے کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد دو روزہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا جو جزیرے کے بڑے پڑوسی چین کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کے درمیان آنے والا دوسرا اعلیٰ سطحی گروپ ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی کانگریس کے 5 رکنی وفد نے پیر کے روز تائیوان کی صدر سائی ان وین سے تائی پے میں ملاقات کی امریکا کی جانب سے حالیہ دورے کو تائیوان کے لیے اپنی حمایت کی مزید توثیق قرار دیا گیا ہے جبکہ تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وفد کا دورہ تائی پے اور واشنگٹن کے مابین گرم جوش تعلقات کی نئی علامت ہے۔

    امریکی انخلا کے فیصلے نے قومی سلامتی کو مضبوط کیا،وائٹ ہاؤس

    تائیوان کی صدر سائی انگ وین اور وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکی ایوان کانگریس کے وفد کو دورے کی دعوت دی تھی، تاہم ان رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    تاہم تائی پے میں واقع امریکی سفارت خانے نے اتوار کے روز کہا کہ وفد کی قیادت سینیٹر ایڈ مارکی کر رہے ہیں، جن کے ساتھ چار دیگر قانون ساز بھی ہیں جسے اس نے ایشیا پیسیفک خطے کے بڑے دورے کے ایک حصے کے طور پر بیان کیا ہے۔

    تائیوان میں امریکن انسٹی ٹیوٹ جو کہ امریکہ کی نمائندگی کرتا ہے، نے کہا، "یہ وفد تائیوان کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا جس میں امریکہ-تائیوان تعلقات، علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، عالمی سپلائی چین، موسمیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جزیرے پر حکومت کیونکہ ان کے درمیان سرکاری تعلقات نہیں ہیں۔

    تائیوان کے صدارتی دفتر نے کہا تھا کہ گروپ پیر کی صبح تسائی سے ملاقات کرے گا خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب چین آبنائے تائیوان اور خطے میں فوجی مشقوں سے کشیدگی بڑھا رہا ہے، مارکی تائیوان کا دورہ کرنے والے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایک بار پھر تائیوان کے لیے امریکی کانگریس کی مضبوط حمایت کا ثبوت دیتے ہیں،-

    افغانستان سے امریکی انخلا کو ایک سال مکمل،ری پبلکن پارٹی کی جوبائیڈن انتظامیہ کیخلاف رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ جس پر بیجنگ، جو تائیوان پر جمہوری طور پر حکومت کرنے کا دعویٰ کرتا ہے کہ اس کا اپنا علاقہ ہے کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جب کہ تائیوان کے گرد وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں بھی چینی ردعمل ہی کا حصہ تھا، جو تاحال جاری ہیں۔

    چین نے نینسی پلوسی کے دورے سے قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردے گا۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا سمجھا جائے گا اور ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

    تائیوان نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے دورے کو فوجی مشقیں شروع کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے جس سے وہ حملے کی مشق کر سکے گا۔

    امریکہ کی تائیوان میں مداخلت:متعدد ایشیائی ممالک چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    اس نے اپنے مرکزی جزیرے پر چینی حملے کے خلاف دفاع کی نقل کرتے ہوئے اپنی مشقیں کیں۔ چین نے اپنی مشقیں ختم کر دیں لیکن کہا کہ وہ آبنائے تائیوان میں گشت جاری رکھے گا۔

    اپنی روزانہ کی تازہ کاری میں، تائیوان کی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ اس نے آبنائے تائیوان کے ارد گرد کام کرنے والے 22 چینی طیاروں اور چھ جہازوں کا پتہ لگایا ہےان میں سے، 11 طیاروں نےمقررہ حد کو عبورکیا، یہ تائیوان اور چین کے درمیان ایک غیر سرکاری حد بندی ہے جسے بیجنگ تسلیم نہیں کرتا ہے۔

    چین کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک وائٹ پیپر میں کہا کہ ہم پرامن دوبارہ اتحاد کے لیے وسیع جگہ بنانے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم کسی بھی شکل میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑیں گے،چین طاقت کے استعمال کو ترک نہیں کرے گا اور ہم تمام ضروری اقدامات کرنے کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں۔

    تاہم، اس نے مزید کہا کہ ہم صرف علیحدگی پسند عناصر یا بیرونی قوتوں کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے، اگر انہوں نے کبھی ہماری مقرر کردہ حد کو عبور کرنے کی کوشش کی-

    تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ پائے…

  • نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچیں اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔

    چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔

    بعد ازاں امریکی حکومت نے چین کو خبردار کیا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے متوقع دورہ تائیوان کے دوران کسی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہے۔

    امریکا کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین کی دھمکیوں کا امریکا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکا نے اب تک نینسی پیلوسی کے دورہ امریکا کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے مگر میڈیا کے مطابق وہ منگل کے روز تائیوان جائیں گی۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے نینسی پیلوسی کو تائیوان جانے کا مشورہ دیا ہے اور وائٹ ہائوس کے مطابق یہ سپیکر کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ تائیوان جاتی ہیں یا نہیں۔

    وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ پیلوسی کو تائیوان جانے کا حق حاصل ہے۔چین کی حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ اگر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا رخ کیا تو ان کے جہاز کے خلاف فوجی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

    امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ متوقع دورے کو وجہ بنا کر کسی بحران یا تنازعے کو کھڑا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    تاہم اب نینسی پلوسی کے تائیون پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتباہ کے باوجود نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کرلیا۔

    چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے پلوسی کے دورے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ امریکی اقدام جارحانہ نوعیت کا ہےجس کےانتہائی سنجیدہ نتائج ہوں گےامریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا۔

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

  • نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    بیجنگ: چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہں بیٹھیں گی-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کےمطابق چینی دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائند گان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے۔

    روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

    ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔

    امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں بیجنگ کے اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے ان کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    واضح رہے کے امریکی اسپیکر برائے ایوان نمائندگان نینی پلوسی اس وقت چار ایشیا ئی ممالک کے دورے پر ہیں اور تائیوان جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں تائیوانی حکام کے مطابق نینسی پلوسی ایک روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں گی تاہم اس حوالے سے وقت اور دن کا تعین حتمی نہیں۔

    جنگی قیدیوں کی ہلاکت کا الزام ، روس کی اقوام متحدہ کو تحقیقات کی دعوت