Baaghi TV

Tag: نیوزی لینڈ

  • سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

    کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، بارش کے باعث میچ بغیر کوئی گیند کرائے منسوخ کردیا گیا۔

    میچ واش آؤٹ ہونے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا مرحلے کا دوسرا میچ سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بالترتیب پالیکیلے اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • مختلف ممالک میں سال 2026کا جشن شروع

    مختلف ممالک میں سال 2026کا جشن شروع

    نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا۔

    سال 2025 اچھی اور تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہوا اور دنیا نئی امیدوں کے ساتھ 2026 کو خوش آمدید کہہ رہی ہے۔ دنیا میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا آغاز ہو چکا ہے اور سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے باشندوں نے سال 2026 کو خوش آمدید کہا ہے۔

    نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہوا آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث آکلینڈ کا آسمان خوبصورت روشنیوں سے جگمگا اٹھا اسکائی ٹاور پر نئے سال کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    جبکہ اس کے نصف گھنٹے بعد آسٹریلیا میں نئے سال 2026 کا آغاز ہوا سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیاسڈنی کے ساحل پر سینکڑوں لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔

    نیا سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک سے ہوتا ہوا ساڑھے 7 گھنٹے بعد پاکستان پہنچے گا دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا سال نو کے موقع پر نیویارک، لندن اور پیرس میں بھی جشن ہوگا بیجنگ میں نیو ائیر ٹی پارٹی پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ سال 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھایا جائےگا۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان سمیت  دیگر ممالک میں ویزا ایپلی کیشن سینٹرکی سروس فیس بڑھا دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ویزا ایپلی کیشن سینٹرکی سروس فیس بڑھا دی

    امیگریشن نیوزی لینڈ (INZ) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے دنیا کے 26 ممالک میں نیو زی لینڈ ویزا ایپلی کیشن سینٹرز (VAC) کی سروس فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق یہ اضافہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور مہنگائی کے باعث کیا جا رہا ہے، تاہم اصل ویزا فیس، جو براہِ راست امیگریشن نیو زی لینڈ کو ادا کی جاتی ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ویزا ایپلی کیشن سینٹرز کی سروس فیس میں یہ ایڈجسٹمنٹ حالیہ سسٹم اپ گریڈز کے بعد ہموار آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھی۔ VAC سروس فیس کے تحت دستاویزات کی وصولی، درخواستوں کی پراسیسنگ میں معاونت اور کسٹمر سپورٹ جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جو عموماً وی ایف ایس گلوبل (VFS Global) جیسے ادارے انجام دیتے ہیں۔

    حکام نے ویزا کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل اپنے ملک کے لیے لاگو نئی سروس فیس ضرور چیک کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

    امیگریشن نیو زی لینڈ کے مطابق یہ اضافہ ایشیا، پیسفک، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں نافذ ہوگا جن نمایاں ممالک میں سروس فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، فلپائن، انڈونیشیا، ایران، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، ہانگ کانگ، ویتنام اور جنوبی افریقہ ،فجی، ساموا، سلیمان آئی لینڈز، پاپوا نیو گنی اور وانواتو بھی فہرست میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب امیگریشن نیو زی لینڈ نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ آن لائن دستاویزات تک رسائی میں وقتی تکنیکی مسائل درپیش ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے متعلقہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں، نیو زی لینڈ ویزا کے خواہشمند مسافر INZ یا VFS گلوبل کی ویب سائٹس سے تازہ فیس معلومات حاصل کریں، اضافی وقت کو مدنظر رکھیں اور پیشگی منصوبہ بندی کے ذریعے ممکنہ تاخیر سے بچنے کی کوشش کریں۔

  • بلاوایو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح

    بلاوایو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح

    نیوزی لینڈ نے بلاوایو ٹیسٹ میں زمبابوے کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے 307 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں صرف 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے تیسرے روز 31 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پوری ٹیم 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔شان ولیمز نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے، تافاڈوا نے 27 اور کپتان کریگ ارون نے 22 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میٹ ہینری اور رکی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 8 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

    مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    ویلنگٹن: ٹی ٹوئٹی میچز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی-

    باغی ٹی وی : ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی، اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث نے 11 رنز بنائے عمیر بن یوسف اور محمد عثمان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان 1، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا نے51 رنز کی اننگز کھیلی-

    نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا، اور پاکستان کو باآسانی شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی-

    قبل ازیں کیوی ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے

  • نیوزی لینڈ  کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز  کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کےاسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    جاری شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے میچ ہفتے کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی نژاد محمد عباس بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔محمد عباس پاکستان میں پیدا ہوئے اور پھر فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، محمد عباس پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن کی بھی نمائندگی کی اور فائر بورڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے اسکواڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی اور مچل ہے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ نک کیلی، ول او رورکے بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

    انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری، انٹرپول سے بھی رابطہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

  • چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ماؤنٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں،اس مو قع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔

    امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

  • ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے، محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا،محمد یوسف نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا،یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

  • انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انجری کے باوجود جنوبی افیرقہ کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو جوہری معاہدے کے لیے خط

    ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

  • چیمپئنزٹرافی :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف

    چیمپئنزٹرافی :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف

    کراچی: چیمپئنزٹرافی کے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ کاٹاس ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : میگاایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکر رہے ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فخرزمان انجری کا شکار ہو گئے،میچ کے دوران چوکا روکنے کی کوشش میں قومی بلے باز فخرزمان انجری کا شکار ہو ئے اور گراؤنڈسے باہر چلے گئے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی جانچ کی جا رہی ہے، ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

    نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری، ڈیون کانوے 10 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے، دوسری وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی انہوں نے کین ولیمسن کو آئوٹ کیا، ولیمسن صرف ایک رنز بنا سکے، ان کا کیچ محمد رضوان نے تھامانیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ڈیرل مچل کی گری، انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر شاہین آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا، اس طرح 73 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125 رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.4 اوورز پر 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان نے 4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنا لیے ہیں،پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے،پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے-

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہاکہ دفاعی چیمپئن ہونے کا پریشر نہیں ،اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں ان کاکہناتھا کہ چیمپئنزٹرافی ایک بڑاٹورنامنٹ ہے،ہم دفاعی چیمپئن ہیں، تھوڑادباؤہوگا۔

    اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

    پاکستانی اسکواڈ:

    قومی ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 118 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، 61 میچز میں قومی ٹیم نے میدان مارا جبکہ 53 میچز نیوزی لینڈ کے نام رہے، ایک میچ ٹائی اور 3 میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

    قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی آصف بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، آخری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

    جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

    جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اس کی بے مثال حربی صلاحیتوں کا ثبوت ہے پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔