Baaghi TV

Tag: نیوزی لینڈ

  • کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے،ہیڈ کوچ

    کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے،ہیڈ کوچ

    بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ نیازی لینڈ کے انجرڈ کپتان کین ولیمسن کو فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے،کین ولیمسن تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہیں فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے،کین ولیمسن تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

    گیری نے بتایا کہ لوکی فرگوسن دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بولنگ اور فیلڈنگ کی ، میچ سے پہلے ٹم ساؤتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائےگا، رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا ہم حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا امکان

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کل حیدرآباد میں کھیلا جائے گا،دوسری جانب آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی،بھارت کے شہر چنئی میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گیدوسری جانب آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے، چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

    احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

  • نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے-

    نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 41 رنز پر گری ڈیوڈ ملان 14 رنز پر کیوی گیند باز ہینری کی چوتھی بال پر وکٹ گنوا بیٹھے،ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز ہیں-

    نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوائے، ول یونگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشم اور میٹ ہینری ٹیم کا حصہ ہیں۔

    دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کی طرف سے کپتان جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ اور لائم لوونگسٹن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے میچ بھارت کے 10 شہروں میں شیڈول ہیں، جن میں شمال میں دھرم شالا سے لے کر جنوب میں بنگلورو اور چنئی تک شامل ہیں –

    کرکٹ مصنف، تجزیہ کار اور کمنٹیٹر سی وینکتیش نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان وارم اپ میچ کے دوران حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے سیٹوں کی خراب حالت دکھاتی تصاویر شیئر کیں جن میں پلاسٹک کی فیروزی نشستوں کو گندگی اور پرندوں کے فضلے سے اٹا دیکھا جاسکتا ہے۔
    https://x.com/C4CRICVENKATESH/status/1709124411045912876?s=20
    وینکتیش نے لکھا کہ اُپل سٹیڈیم میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، تھوڑی سی ظاہری چمک دمک کے علاوہ شائقین کے آرام کا مکمل خیال نہیں رکھا گیا،بھارتی کرکٹ مصنف، تجزیہ کار اور کمنٹیٹر کی جانب سے اسٹیڈیم کی ایسی حالت زار دکھائے جانے پرصارفین نے شدید تنقید کی-

    ایک صارف نے ایکس پر کہا کہ اُپل اسٹیڈیم(نریندر مودی اسٹیڈیم) حیدرآباد کی یہ حالت ہے، امیر ترین بورڈ ورلڈ کپ ایونٹ میں ملک کی عوام کو یہ سہولت پیشکش کررہا ہے۔ کیا راجر بنی اور جے شاہ ان نشستوں پر بیٹھیں گے؟ بی سی سی آئی کیلئے یہ شرم کا مقام ہے‘۔

  • نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کریں گے نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹم ساؤتھی کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گےٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

    اعلان کردہ اسکواڈ میںلوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی شامل ہیں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونووے اور گلین فلپس کے نام بھی شامل ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے-

    آئی سی سی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

  • پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ سے اضافی ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلے گی

    پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ سے اضافی ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلے گی

    پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،تاکہ سال 2024 میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع فراہم ہو سکے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے 10 میچز کے انعقاد پر راضی ہوئے ان 10 میں سے 5 میچز جنوری میں نیوزی لینڈ اور 5 میچز اپریل میں پاکستان میں ہوں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کے بعد براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے گی نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 12 سے 21 جنوری کے درمیان ہوں گے 12 جون کو آکلینڈ، 14 جون کو ہملٹن ،17 جون کو ڈیونیڈن جبکہ 19 اور 21 جون کو کرائسٹ چرچ میں میچز ہوں گے، اپریل میں پاکستان میں ہونے والے 5 میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    سابق کپتان شاہد افریدی کا شاہین آفریدی کے لئے پیار بھرا پیغام


    پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے اضافی میچز کے انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اب ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19 میچز کھیلے گی جس میں انگلینڈ سے 4، آئرلینڈ سے 2 اور نیدرلینڈز سے 3 میچز شامل ہیں ان اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فیوچر ٹور پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فروری 2024 میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ طے دو ٹیسٹ اب جنوری 2025 میں ہوں گے جبکہ 2025 میں شیڈولڈ پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے جبکہ جنوری 2025 کے پاک نیوزی لینڈ میچز اب اپریل 2025 میں ہوں گے ۔ پاکستان نے 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں۔

    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟

  • پی سی بی نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند

    پی سی بی نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی –

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی، بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا …

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا جس کے بعد نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے کیوی بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ میں کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس میں پانچ ٹی20 انٹرنیشنل یا پھر 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنےکی تجویز زیر غور ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ پاکستان نے دسمبر 2023 سے جنوری 2024 تک آسٹریلیا کادورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان سپرلیگ فروری مارچ میں شیڈول ہے ، پی سی بی نےمصروف شیڈول کےباعث ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان بھی ملتوی کردیا ہے۔

    دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کو حتمی شکل دینے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجویز پر غور کرے گا جبکہ دورے کے بارے میں آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

    انجری کا شکار راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے …

  • نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مثبت بات چیت جاری ہےپاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی براہ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کر رہے ہیں ممکنہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی 20 سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔

    بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اور اگلے چند روز میں سیریز کوحتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا۔

  • فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

    چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے شاندار 180 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلے اور اِیش سودی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی اس میچ میں پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے ڈیبیو کیا، انہیں پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کندھے کی انجری کا شکار ہونیوالے حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل پہلے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھےحارث سہیل کی شاداب خان کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران ٹکر ہوئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کو بقیہ 3 ون ڈے میچز کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو …

    پی سی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، افتخار احمد کراچی میں شیڈول ون ڈے میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے قومی ٹیم اتوار کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ ون ڈے سریز کے باقی 3 میچز کھیلے گی۔

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    حارث سہیل کے کندھے کے اسکینز کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا خیال رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے آخری تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے-

    پاکستان، نیوزی لینڈ ،ون ڈے میچز کی سیریز ،نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود ایک جبکہ آغا سلمان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    قبل ازیں ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کرلیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    پاکستان نے اب تک سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے جیتے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلا اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 میچز جیتے ہیں۔

    پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔

  • پاکستان، نیوزی لینڈ ،ون ڈے میچز کی سیریز ،نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    پاکستان، نیوزی لینڈ ،ون ڈے میچز کی سیریز ،نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے

    سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گےدوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کررہے ہیں، جبکہ پلیئنگ الیون امام الحق،فخرزمان،شان مسعود،محمد رضوان ، آغا سلمان،محمد نواز ، شاداب خان ، شاہین آفریدی،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی شامل ہیں، ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جا نب نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ ،ڈیرل مچل،ٹام لیتھم،مارک چیپمین اور ہینری نیکولس شامل ہیں ،