Baaghi TV

Tag: نیوزی لینڈ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

    سڈنی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

    اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ آئر لینڈ کو باآسانی 9 وکٹ سے ہرایا لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    سابق کیوی آل راؤنڈرگرانٹ ایلیٹ نے پاک بھارت میں ایمپائر کے متنازع فیصلے پر تبصرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کیوی آل راؤنڈر نے لکھا کہ’ مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟سب یہ سوچنے پرمجبور کیوں ہیں نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہیے۔

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی


    ا س سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔ ’ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا‘۔

    خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی جس پر امپائرنگ مشکوک قرار دی جارہی ہے-

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق کرکٹر بھی بول اٹھے

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو 201 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو 201 رنز کا ہدف

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ افتتاحی میچ ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کریں۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے –

    جبکہ آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ موسم کے باعث ہم بھی فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میزبان آسٹریلیا کو بڑا ٹارگٹ دیں۔

    آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں-

    نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں-

    سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے جب کہ دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔

    پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیموں کو مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 1میں جگہ بنانی تھی۔

    اس طرح کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم اور گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 2 میں شامل ہونا تھا۔

    تاہم پہلے مرحلے کے اختتام پر سری لنکا اور آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں جگہ بنالی ہے جبکہ زمبابوے اور نیدرلینڈز گروپ 2 میں شامل ہوگئے ہیں۔

    کوالیفائنگ مرحلے کے بعد سپر 12 مرحلے کی واضح صورتحال:

    گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا
    بنگلادیش، زمبابوے اور نیدرلینڈز شامل ہیں-

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا، محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی : سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی-

    کپتان بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی ،محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا، مقررہ 20 اوورز میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم 7 وکٹوں پر محض 160 رنز بناسکی۔

    باغی ٹی وی : سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔

    ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے مارٹن گپٹل نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

    چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین فلپس نے بنگلا دیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ففٹی اسکور کی، فلپس 20 ویں اوور میں 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ٹیم کے اوپنر نجم الحسن شنٹو 11، لٹن داس 23، سومیا سرکار 23، عفیف حسین 4، نور الحسن 2 رنز بناسکے۔ کپتان شکیب الحسن نے مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3، ٹم ساؤتھی اور مچل بریسول نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے،،13 اکتوبر کوسہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    نیوزی لینڈ ٹیم 2 ٹیسٹ، 8ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں ،27دسمبر سے 15 جنوری تک پہلے مرحلے میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے کھیلے جانے والے 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی ،دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا

    دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے ،نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائٹ بال میچز کھیلے گی نیوزی لینڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے

    روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ

    یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید

    روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

    یوکرین سے زندہ لوگوں کو لانا مشکل،لاش تو ویسے بھی جہاز میں زیادہ جگہ گھیرتی ہے،رکن اسمبلی کا بیان

    یوکرین پرحملے کے بعد روس کیخلاف احتجاج ،خواتین برہنہ سڑکوں پر نکل آئیں

  • نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،نیوزی لینڈ نے138رنزکا ہدف2وکٹوں کے نقصان پر18ویں اوور میں پور ا کرلیا-

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا-

    کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جب کہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔

    بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 137 رنز ہی بناسکی جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نجم الحسین نے بنائے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے مہدی حسن 5، لٹن داس 15، یاسر علی 7 ، شکیب الحسن 16،عفیف حسین 24 ، مصدق حسین 2، تسکین احمد 3 اور حسن محمود نے 1 رن اسکور کیا۔

    نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    138 رنز کے ہدف میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے70رنز بنا کر نمایاں رہے،کین ولیمسن30 اورگلین فلپ نے23رنز بنائے،نیوز ی لینڈ کے فن ایلن نے16 رنز بنائے-

    آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش اپنے دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی گزشتہ روزپاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی چھ وکٹس سے شکست دی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو21 رنز سے مات دی تھی۔

    دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ آج آرام کرے گا- اسکواڈ کل دوپہر 1 بجے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا- سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا-

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کےمطابق، صبح 11 بجے کرائسٹ چرچ کے میدان میں کھیلا جائے گا اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی نمبر ون پوزیشن یا رینکنگ کا سوچا نہیں، ٹیم کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نمبر ون اور مین آف دی میچ سے متعلق سوچنا انسان کو منفی سمت کی طرف لے جاتا ہے سوریا کمار یادیو ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ہمارا موازانہ نہیں بنتا وہ مڈل آرڈر اور میں اوپنر بیٹر ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں 40 گیندوں پر 60 رنز بنانے پڑتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش جیسی کنڈیشنز میں جہاں 125 رنز کا ہدف مشکل ہو جاتا ہے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دباو ہوتا ہے، ہم نے پچھلے ایک سال میں بھارت سے اچھا مقابلہ کیا ہے، ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم، کیوی کپتان کین ویلم سن نے ٹرافی کی رونمائی کی، بنگلہ دیشی نائب کپتان نور الحسن بھی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا حصہ تھے ، سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آئی سی سی نے میچز کےآفیشلز کا اعلان کر دیا


    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سہہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پہنچی تھی سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی