Baaghi TV

Tag: ’نیٹ فلیکس‘ کو متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ ریلیز کرنے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجداری مقدمے کا سامنا

  • لطیف کھوسہ کی  پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل

    لطیف کھوسہ کی پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل

    سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

    سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ،سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا

    شوکاز نوٹس نیئربخاری کی طرف سے جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینیئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کر رہے ہیں اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسزمیں معاونت کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    بشری بی بی کومسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے،لطیف کھوسہ

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جو کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا تو کوئی سیکریسی باقی نہیں رہتی

  • ’نیٹ فلیکس‘ کو متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ ریلیز کرنے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجداری مقدمے کا سامنا

    ’نیٹ فلیکس‘ کو متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ ریلیز کرنے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجداری مقدمے کا سامنا

    اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کو متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ ریلیز کرنے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجداری مقدمے کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیٹ فلیکس نے فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے فلم کوگذشتہ ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز دیکھنے کے بعد دنیا بھر کے افراد نے نیٹ فلیکس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔

    11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیے اور مذکورہ فلم کے خلاف چینج آرگنائزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے آن لائن پٹیشن بنائی گئی جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا دنیا بھر میں نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کو ختم کرنے کی مہم شروع ہوگئی تھی جس میں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اس مہم میں حصہ لیا تھا-

    جبکہ ترکی نے کیوٹیز کی ملک میں ریلیز پر پابندی بھی لگا دی تھی تاہم کیوٹیز‘ کو ریلیز کیے جانے پر امریکا سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے نیٹ فلیکس کے خلاف احتجاج کے طور پر سبسکرپشن بھی ختم کرنا شروع کی تھی اور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سبسکرپشن ختم کر دی تھی اور انہوں نے مداحوں کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سبسکرپشن ختم کرنے کی اپیل کی تھی تاہم اس کے باوجود اسٹریمنگ ویب سائٹ فلم کی حمایت جاری تھی۔

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم کو ریلیز کیے جانے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجداری مقدمے کا سامنا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیٹ فلیکس پر ریاست ٹیکساس کی حکومت نے فلم میں کم عمر بچوں کو نیم عریاں اور جنسی رجحانات کی طرح راغب دکھائے جانے پر عدالت میں کرمنل مقدمہ دائر کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کی جانب سے گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو ٹیلر کاؤنٹی کی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جس میں عریانیت اور نابالغ لڑکیوں کو جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھائے جانے پر اسٹریمنگ ویب سائٹ کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست کی گئی تھی۔


    عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات کو ریاست ٹیکساس کے امریکی سیاستدان میٹ شیفر نے بھی ٹوئٹ کیا دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلیکس نے انتہائی کم لباس میں نابالغ لڑکیوں کی جنسی نمائش کی اور انہیں جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھایا۔

    عدالت میں مقدمہ دائر ہونے پر نیٹ فلیکس اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور اپنے بیان میں ایک بار پھر متنازع فلم کیوٹیز کی حمایت کی اور کہا کہ مذکورہ فلم سماجی مسئلے پر مبنی ہے اور اس کے ذریعے جنسی رجحانات کو پھیلانے کے الزامات غلط ہیں۔

    واضح رہے کہ ’کیوٹیز‘ کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین مسلمان خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 11 سالہ بچی اپنے آبائی مذہب اور انٹرنیٹ دور کے ٹرینڈز کے درمیان الجھ کر بے راہ روی کا شکار بن جاتی ہے اور اپنی عمر دیگر فرانسیسی بچیوں کے آزاد ماحول، تنگ لباس اور ان کی جانب سے بولڈ ڈانس کرنے سے متاثر ہوکر ان کے راستے پر چل پڑتی ہے اور پھر انتہائی کم عمری میں ہی وہ اپنی ہم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگتی ہے اور مسلمان بچی کی بولڈ اور فحش حرکتوں کو ان سے عمر میں بڑے لڑکے موبائل پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔