Baaghi TV

Tag: نیپال

  • صدر اور وزیراعظم  کی نیپال کی نئی قیادت کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

    صدر اور وزیراعظم کی نیپال کی نئی قیادت کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد

    صدر آصف علی زرداری نے نیپال کی راستریہ سوتنترا پارٹی اور اس کے لیڈر بلندر شاہ کو 2026 کے تاریخی انتخابی نتائج پر مبارکباد دی۔

    صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی فعال شمولیت الیکشن میں نہایت حوصلہ افزا ہے اور یہ خطے میں شفاف اور جوابدہ حکومت کے لیے وسیع امنگ کی عکاسی کرتی ہے،صدر نے اس موقع پر پاکستان کی سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت کا ابھار جنوب ایشیا اور عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام دیتا ہے۔

    صدر زرداری نے پاکستان اور نیپال کے درمیان 1960 سے قائم گرمجوش اور دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام، نیک نیتی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں انہوں نے نئی قیادت کی اصلاحاتی ایجنڈے کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں بھی دیں۔

    ایران کا خطے میں اسرائیل اور امریکا کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ربی لامچھانے اور بلندر شاہ کو انتخابی فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر اپنی تاریخی دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے،یہ مضبوط مینڈیٹ نئی اور متحرک قیادت میں نیپالی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے پاکستان ہماری تاریخی دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نیپال کی نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

    دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہونے کی تصدیق

  • نیپال  کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز  جیت لی

    نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی

    نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں صرف 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اکیِم نے 17 اور عامر نے 16 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ نیپال کے بالر عادل عامر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    تاریخی کامیابی کے بعد نیپالی شائقین نے اسٹیڈیم اور ملک بھر میں جشن منایا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کو مبارکبادوں کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2018 میں نیپال کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا تھا۔ ٹیم نے 2014 اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی، جہاں 2024 کے ورلڈ کپ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار مقابلہ کیا تھا۔

    ٹرمپ پُراعتماد: نیتن یاہو کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توقع

    بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، وطن واپس روانہ

    نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پرمعذرت

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

  • نیپال میں عام انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ

    نیپال میں عام انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ

    نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 مارچ 2026 کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

    صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہےاسی دوران صدر پوڈیل نے سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا،ان کی تقرری 2 روزہ مذاکرات کے بعد عمل میں آئی جن میں صدر، آرمی چیف اشوک راج سگڈیل اور احتجاجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    یہ ملک گیر احتجاج اُس وقت بھڑکا جب حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی، تاہم وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد ہی صورتحال قدرے پرسکون ہوئی، نیپال پولیس کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں اب تک 51 افراد ہلاک اور 1700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    بھارت نے بھی نیپال کی تازہ سیاسی پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات امن و استحکام کو فروغ دیں گے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشیلا کارکی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نیپالی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ جسٹس سشیلا کارکی نیپال کی سپریم کورٹ کی واحد خاتون چیف جسٹس رہ چکی ہیں اور بدعنوانی کے خلاف سخت موقف کے لیے مشہور ہیں، منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی تھی۔

    ایک سال سے بھی کم عرصے میں ان کے خلاف مواخذے کی تجویز آئی تھی مگر عوامی دباؤ کی وجہ سے اسے مسترد کرنا پڑا، اس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    یاد رہے کہ نیپال میں گزشتہ دنوں ملک گیر مظاہروں اور ہنگاموں کے باعث کٹھمنڈو سمیت دیگر شہروں میں حالات کشیدہ رہے، مظاہروں میں 51 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئےمظاہرین نے پارلیمنٹ، صدارتی محل اور مرکزی سیکریٹریٹ پر حملے کیے اور سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود احتجاج جاری رہا، کئی مقامات پر درجنوں گاڑیاں جلائی گئیں اور عمارتیں تباہ ہوئیں، جن کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں احتجاج بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر گیا تھا،فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے جب کہ سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

    دوسری طرف وزیرداخلہ رمیش لیکھک اور وزیر زراعت رامناتھ ادھیکاری سمیت کئی وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعظم کھگندر پرساد اولی نے بھی استعفیٰ دے کر نگراں حکومت کی قیادت قبول کر لی ہے، فوج نے وزراء کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھاصدر رام چندر پاؤڈل نے عوام سے پرامن رہنے اور مزید خون خرابہ روکنے کی اپیل کی ہے۔

  • نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار ہو گئے۔

    نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ، فوجی گشت پر مامور، پارلیمان اور اہم سڑکوں کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ’جنریشن زی احتجاجی مظاہرین‘ کی درخواست پر عبوری حکومت کی قیادت قبول کر لی ہے،یہ پیشرفت 2 روزہ خونریز کرپشن مخالف احتجاج کے بعد سامنے آئی ہے-

    گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ ہونا شروع ہوئے اگرچہ پابندی واپس لے لی گئی، لیکن پیر کو پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے بدھ تک ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی اور 633 افراد زخمی ہوئے۔

    احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں قیدی جیلوں سے فرار ہوگئےنیپالی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کی مختلف جیلوں سے 13 ہزار 500 قیدی بھاگ نکلے ہیں جبکہ جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کٹھمنڈو کی دلی بازار جیل سے سینکڑوں قیدی فرار ہوئے جنہیں فوجی اہلکار روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

    صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس زیادہ تر علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور صرف ہیڈکوارٹرز تک محدود ہے، جب کہ نیپالی فوج نے دارالحکومت میں گشت شروع کر دیا ہے اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

    فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتجاج ختم کریں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،نیپالی فوج نے کہا ہے کہ متعلقہ فریقین حالات کو قابو میں لانے اور بحران حل کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور حکام کے درمیان مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمن کمار کرنا کے مطابق نوجوان مظاہرین نے کرکی کو عبوری وزیراعظم کے طور پر تجویز کیا ہے، جسے کرکی نے بھارتی نیوز چینل سی این این نیوز 18 سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ جب انہوں نے مجھ سے درخواست کی تو میں نے قبول کر لی۔

    کٹھمنڈو کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد بدھ کو دوبارہ کھول دیا گیا،نیپالی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کرفیو جمعرات کی صبح تک نافذ العمل رہے گا فوج نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کے احتجاج، توڑ پھوڑ، لوٹ مار، آتشزدگی اور افراد یا املاک پر حملے کو جرم تصور کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پیر کو سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج نے شدت اختیار کی تھی، جس کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس سے جھڑپوں میں کئی ہلاکتیں ہوئیں،بعدازاں صورتحال مزید خراب ہوئی اور وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم نہیں کیا اور مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر حملے اور توڑ پھوڑ جاری رکھی۔

    نیپال کی معیشت طویل عرصے سے مشکلات کا شکار ہے، روزگار کی کمی کے باعث لاکھوں نیپالی شہری خلیجی ممالک، ملائیشیا اور جنوبی کوریا میں تعمیراتی مقامات پر کام کرنے پر مجبور ہیں تاکہ اپنے گھر والوں کو پیسے بھیج سکیں، یہی معاشی بدحالی اور بدعنوانی نوجوانوں کے شدید احتجاج کا سبب بنی، جسے ’جنریشن زی مظاہرے‘ کہا جا رہا ہے۔

  • نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان

    نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان

    نیپال کی حکومت نے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے لازمی رجسٹریشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،وزارتِ مواصلات کے ترجمان گجیندرا کمار ٹھاکر کے مطابق جن پلیٹ فارمز نے رجسٹریشن نہیں کرائی، ان کی سروسز فوری طور پر بند کر دی جائیں گی،حکومت نے ان کمپنیوں کو مقامی نمائندہ اور شکایات کے ازالے کے لیے رابطہ کار مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

    وزیرِ مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے کہا کہ کمپنیوں کو بار بار موقع دیا گیا مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا، جس کے بعد یہ قدم اٹھانا پڑاابھی صرف چند پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور وائبر نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ باقی کمپنیوں نے حکم نظر انداز کیا،جبکہ،ڈیجیٹل رائٹس نیپال کے صدر بھولا ناتھ دھنگانا نے حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اچانک بندش عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہے۔

    سپریم کورٹ میں انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپال نے آن لائن فراڈ کے باعث ٹیلی گرام اور دیگر ایپس پر پابندیاں لگائی تھیں،دنیا کے کئی ممالک سوشل میڈیا پر سخت قوانین لا رہے ہیں تاکہ غلط معلومات، سائبر کرائم اور سیکیورٹی خدشات پر قابو پایا جا سکے۔

    پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، ڈیرہ غازیخان میں رودکوہیوں پر فلیش فلڈنگ الرٹ

  • نیپال،فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک

    نیپال،فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک

    نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب اور دیگر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    نیپالی حکومت کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں نے ریاستی رجسٹریشن کی شرائط پوری نہیں کیں، جس پر آج سے غیر رجسٹرڈ پلیٹ فارمز کو غیرفعال کر دیا گیا ہے۔وزیر آئی ٹی پرتھوی سبا گروُنگ نے کہا کہ کمپنیوں کو موقع دیا گیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کو نظرانداز کیا۔ رجسٹریشن میں ناکام رہنے والے پلیٹ فارمز میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ریڈٹ اور لنکڈاِن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیپال میں 2023 کی ہدایت کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔عالمی سطح پر بھی سوشل میڈیا پر ریگولیشن سخت کیے جا رہے ہیں۔ امریکا، یورپی یونین، برازیل اور آسٹریلیا نئے قوانین لا رہے ہیں جبکہ چین میں پہلے ہی سخت سینسرشپ اور لائسنسنگ کنٹرول نافذ ہیں۔

    گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر جرمانہ

    ہندوستانی اکانومی دھوکہ، ایک ارب لوگ غریب، اڈانی اور امبانی کی موج

    بلوچستان کے 5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

  • نیپال میں  ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کروڑوں روپے کرایہ دینے کا انکشاف

    نیپال میں ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کروڑوں روپے کرایہ دینے کا انکشاف

    اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نیپال میں 32 کنال پلاٹ پر ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کرائے کی مد میں 18 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پوری دنیا میں ہم بیرون ممالک میں مشنز میں سب سے زیادہ پیسے کرائے کی مد میں لگا رہے ہیں، آڈٹ پیرا کے مطابق سفارتخانے کی عمارت اور رہائشی کمپلیکس کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے ابھی تک کرایہ دیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 1984 میں زمین خریدی گئی تھی اور 2008 میں تعمیر کی منظوری دی گئی تھی، فنڈز کی موجودگی کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،سفارتخانے کو دفتر اور رہائش کے لیے کرایہ ادا کرنا پڑا جس سے کروڑوں کا کرایہ ادا کیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    حنا ربانی کھر نے کہا کہ دنیا کے 60 فیصد سے زائد بیرون مشنز میں یہی طریقہ اپنایا جا رہا ہے، کئی جگہوں پر ہمیں پلاٹس بھی ملے ہوئے ہیں لیکن لاکھوں ڈالرز کا ضیاع ہو رہا ہے، اگر انہیں عمارتوں کو ہم مارٹگیج کرلیں تو کچھ عرصے بعد یہ اپنی ملکیت ہوتیں اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے تجویز دی کہ ایک ذیلی کمیٹی بنا کر اس مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے، جس پر کرائے سے متعلق تمام معاملات کو ذیلی کمیٹی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

  • نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل "وزٹ پوکھارا ایئر 2025” کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں اور اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ان غباروں میں جان بوجھ کر ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی۔ جس پر کمیش کمار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔کمیش کمار کا تعلق بھارت ہے۔ جس پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    بہاولپور: سعید کٹانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

    جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف

  • نیپال میں طیارہ تباہ،18 افراد کی موت

    نیپال میں طیارہ تباہ،18 افراد کی موت

    نیپال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،نیپالی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں تبا ہ ہو گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا ایئر لائن کے طیارے میں کریو ممبر ز سمیت 19 افراد سوار تھے، طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، طیارے میں آگ کو دیکھا جا سکتا ہے، طیارہ حادثے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 18افراد کی موت ہوئی ہے،ریسکیو ٹیم نے پانچوں مسافروں کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ کیپٹن شاکیا کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکومت نے ریسکیو کا کام فوری شروع کر دیا ہے،آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے،طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔

    کھٹمنڈو پوسٹ نے حادثے کے بارے میں کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا،اسی دوران حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی

  • نیپال میں  ایک بار پھر  5.3 شدت کا زلزلہ

    نیپال میں ایک بار پھر 5.3 شدت کا زلزلہ

    کھٹمنڈو: نیپال کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین 5.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی۔

    باغی ٹی وی :امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیپال میں پیر کے روز دوپہر کے وقت زلزلہ آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 4 بج کر 16 منٹ پر آیا جس کا مقام نیپال مرکز اور گہرائی دس کلومیٹر تھی، پیر کے روز آنے والے زلزلے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہےجبکہ میڈیٹیرینین سیسمولو جیکل سینٹر نے چند گھنٹوں کے دوران آنے والے تیسرے زلزلے کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

    جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

    واضح رہے کہ تین روز قبل نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور کئی املاک تباہ ہوئیں جس کے تلے دب کر 150 افراد ہلاک ہوئے تھے، زلزلے سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سڑکیں تباہ ہوگئیں اور بجلی اور موا صلات کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے،قبل ازیں نیپال میں 2015 میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 9 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    واٹس ایپ میں ای میل کے ذریعے لاگ ان ہونے کا فیچر متعارفنیپاک