Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی،نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

    ہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسےفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے ہی نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے نیپرا نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

    پٹرول،ڈیزل،گیس کے بعد اب بجلی کی قیمت میں پھراضافہ کردیا گیا

    ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔

    نیپرا نے کہا تھا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا پاکستان اس وقت سخت مہنگائی کے دباؤمیں ہے-

    تنخواہ دار طبقے کو دیاگیا ریلیف ،پھرملکی معیشت پربوجھ بنے گا:آئی ایم ایف

  • نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : قیمتوں میں اضافہ سرمائی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، صارفین سے 3 ماہ تک 42 پیسے ہر ماہ وصول کیے جائیں گے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔

    آج بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

    بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ روپے، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔

    فوج اور اسکی قیادت نے پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا،شیخ رشید

    چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نےکہا کہ بجلی کمپنیوں نےمکمل اعدادوشمار نہیں دیے، ڈسکوز کا ایک ہی کام ہے وہ ہے بجلی بیچنا اور بجلی کمپنیاں ایک ہی کام کوبھی صحیح طریقےسے نہیں کر سکتیں ہم کوئی ان لمٹیڈ کیش سہولت کےساتھ اے ٹی ایم تو نہیں کھولےبیٹھے، ڈسکوز کی ریکوریز کی شرح 85 فیصد ہیں اور باقی سرکلر ڈیٹ کا حصہ بنتا ہے-

    چئیرمین نیپرا نے کہا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آدھا رہ گیا، ہم نے بجلی گھروں سے جو معاہدے کیے ہیں وہ تو ادا کرنے ہیں، نیپرا نے ہر سطح پر ایشو اٹھایا ہے کہ کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔

  • حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    اسلام آباد: نیپرا نے حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کے ہلاک ہونے پرحیسکو پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے، نیپرا نےہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا لی تھی تاہم اب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    نیپرا نے حیسکو کو معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو سوگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دے۔

    قبل ازیں نیپرا نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ارکان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، جس متاثرین کےبیانات ریکارڈ اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے تھےنیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے، اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے، ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، اورمتاثرہ ٹرانسفارمربنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا-

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ن تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا نیپرا اعلامیے کے مطابق حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

  • پانچ سال میں 36 ارب 87 کروڑ روپے بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول

    پانچ سال میں 36 ارب 87 کروڑ روپے بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی صدارت زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی،پاک فوج کے جوانواں کی شہادت پر دعائے مغفرت کی گئی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے شگفتہ جمانی کو بات کرنے سے منع کیا ،پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ حکومت حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، آپ نے پچھلی حکومت کا طرز حکمرانی اپنا لیا ہے،ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے شگفتہ جمانی کی بات کرنے پر مائیک بند کردیا، شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ جیسے اس وقت مائیک بند کیا جاتا تھا آپ بھی کر رہے ہیں اس طرح کر کے آپ ممبر کی توہین کر رہے ہیں،

    شگفتہ جمانی نے کہا کہ سندھ میں پیپر آؤٹ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے،حیدرآباد میں 20 ،20 گھنٹے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، وزیر نے بیان دیا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا حال بے حال ہو گیا ہے، لوگوں کے ہزاروں روپے میں بجلی کے بل آ رہے ہیں

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے پیمرا ٹیم اچھا کام کررہی ہے ،بد قسمتی سے سرکاری ٹی وی میں سیاسی بنیاد پربھرتیاں ہوتی ہیں ،سیاسی بنیاد پر ہوئی بھرتیوں سے متعلق کارروائی کر کے کچھ لوگوں کو برطرف کیا گیا،اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے،چار سال میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا نیشنل ایکشن پلان کو 4سال نظر انداز کیا گیا،ایک شخص کی انا نے دہشت گردی ،پانی اورپولیو کا مسئلہ نظر انداز کیا پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان ہم سے بات نہیں کرتے تھے، شہباز شریف نے پہلی میٹنگ دہشت گردی سے متعلق کی، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ دوبارہ لیا جا رہا ہے،پانی سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بات کی جائے گی، وزیراعظم مسائل کے حل کے لیے صوبوں اور دیگر سے ملاقاتیں کر چکے ہیں،2015سے2018 کے درمیان دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی تھی،نیکٹا کو فعال کیا جا رہا ہے،

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال ترقیاتی بجٹ کم از کم 700 ارب روپے مختص کیا جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی خسارے میں کمی لائی جائے گی،آئی ایم ایف سے بات چیت چل رہی ہے،نئی حکومت سے 4سال کےمسائل کابوجھ اٹھانے کی توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ ہے، جس حد تک ممکن ہوا آخری سال میں پچھلی حکومت کے اقدامات کی تصحیح کریں گے،یہ نہیں ہو سکتا کہ ہمیں گزشتہ حکومت کے گناہوں کی سزا دی جائے،گزشتہ حکومت کو یہ کہہ کر مظلوم بنانا ٹھیک نہیں کہ نئی کیا کر رہی ہے، گزشتہ حکومت کے گناہوں کا مکمل بوجھ ہم پر نہیں ڈالا جا سکتا پہلے سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام کی زندگی اجیرن نہیں کر سکتے، قومی مفاد مدنظر رکھ کر توازن کے ساتھ آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی،نئے بجٹ میں غیر ضروری منصوبے ختم کرنے کی تجویز ہے 900ارب روپے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال مختص تھے، جس کو کم کرکے 500 ارب روپے کردیا گیا،آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں،این ایچ اے کو اپنے جاری منصوبوں کیلئے 460 ارب روپے چاہیے،پی ایس ڈی پی 480 ارب روپے ہے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور این ایچ اے کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں،پچھلے دور میں صوبائی منصوبوں کو رکھنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے،

    وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست کی بجائے سخت فیصلے لے رہے ہیں یہ کیا طریقہ کار ہے کہ چیف ایگزیکٹو انسپکٹر کا تبادلہ نہ کرسکے چار ہفتے کی حکومت پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے حکومت کے تبادلوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ،کہا جارہا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں،اگر معاملات اسی طرح چلنے ہیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلا کر ایشوز رکھے جائیں آج نوٹس لیے جارہے ہیں جے آئی ٹی کے 5 ہیروں میں سے ایک کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا 5،5آئی جیز بدلے جاتے رہے کوئی نوٹس نہ ہوا،مجھ پر غداری کا مقدمہ کیا گیا کوئی ازخود نوٹس نہیں ہوا،رانا ثنا اللہ پرمنشیات کا مقدمہ درج کیا گیا کوئی اقدام نہیں لیا گیا،اداروں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس نہیں لیا گیا اگر ہم بات کریں تو از خودنوٹس ہوتا ہے عمران خان کہتے ہیں فوجی فیملیز لانگ مارچ میں شرکت کریں گی ازخود نوٹس اس پر ہونا چاہیے،

    بجلی صارفین سے وصول پی ٹی وی فیس کی اعداد شمار ایوان میں پیش کر دی گئی،پانچ سال میں 36 ارب 87 کروڑ روپے بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کیے گئے،2017-18میں بجلی صارفین سے 6 ارب 87 کروڑ پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کی گئی 2019-20میں پی ٹی وی فیس کی مد میں 7ارب 33 کروڑ وصول کیے گئے

    وزارت وفاقی تعلیم نے قومی اسمبلی میں اضلاع کی تفصیل پیش کر دی ملک میں 85 اضلاع سرکاری یونیورسٹی کی سہولت سے محروم ہیں ملک میں 85 اضلاع کو سرکاری یونیورسٹیز کی سہولت میسر نہیں بلوچستان 25،خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع سرکاری یونیورسٹی کی سہولت سے محروم ہیں، پنجاب 19 اورسندھ کے 16 اضلاع میں مکمل سرکاری یونیورسٹی کی سہولت نہیں، آزاد کشمیر کے 5سابقہ فاٹا اور گلگت کے 7،7 اضلاع مکمل سرکاری یونیورسٹیز سے محروم ہیں،

    وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب جمع کروایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی ادارومیں لیکچرز سبجیکٹ اساتذہ کی 922 آسامیاں خالی ہیں،خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے 693 ایف پی ایس سی کو ارسال کر دی گئیں ،229 پرموشن کوٹہ آسامیوں کا کیس تیار کیا جا رہا ہے،

    کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،وزارت آئی ٹی ، پی ٹی اےکی مشاورت سے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی،5جی ٹیکنالوجی کیلئے کوئی مشاورتی خدمات حاصل نہیں کی گئیں،پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد19 کروڑ34 لاکھ ہوگئی،

    جولائی 2019 سے جون 21 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کیس ،نیپرا نے آئیسکوپر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 39 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں،اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی،نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 39میں سے 25 اموات میں آئیسکو قصوروارقرار پایا 25اموات میں 10 آئیسکو کے ملازمین اور 15 عام شہری تھے،اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا، آئیسکو حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا،اتھارٹی نے آئیسکو کو متاثرہ خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی اتھارٹی نے آئیسکوکو سوگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی ،

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • سوا برس قبل ہونیوالے بلیک آؤٹ کی وجہ سے جرمانہ

    سوا برس قبل ہونیوالے بلیک آؤٹ کی وجہ سے جرمانہ

    سوا برس قبل ہونیوالے بلیک آؤٹ کی وجہ سے جرمانہ

    جنوری 2021 میں پاکستان میں ہونے والے بلیک آئوٹ کے معاملے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

    جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیااین ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے نیپراکا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی

    اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔ تاہم، این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا ،اتھارٹی بلیک آئوٹ کے نتیجے میں متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کررہی ہے، انہیں الگ سے نمٹایا جائے گا

    رپورٹ کے مطابق 9 جنوری کو رات 11.41 پر 500 کے وی گڈو شکار پور سرکٹ 1 اور 2 ٹرپ کر گئے جس کے ساتھ ہی 500 کے وی کی گڈو مظفر گڑھ اور گڈو ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ ہو گئیں جس سے پورا بجلی کا نظام بیٹھتا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بلیک آوٹ سے قبل سسٹم کی فریکوئنسی 49.85 تھی اور بلیک آوٹ سے قبل سسٹم مجموعی طور پر 10 ہزار 311 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا جس میں پانی سے 1257 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی تھی جب کہ سرکاری تھرمل بجلی گھروں سے 983 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 8 ہزار 70 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق سسٹم کی بحالی کا عمل تربیلا، منگلا اور وارسک پاور ہاؤسز سے شروع کیا مگر سسٹم فریکوئنسی کی بہت زیادہ اتار چڑھاؤ سے ٹرپنگ جاری رہی، سسٹم کو مستحکم کرنے کے لیے تربیلا اور منگلا کو انٹر لنک کیا گیا جس سے سسٹم کی بحالی شروع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 10 جنوری کو رات 7.40 تک تمام ٹرانسمیشن عمل بحال کر دیا تھا اور 10 جنوری کو ہی شام 6.44 پر این ٹی ڈی سی کا نیٹ ورک کے الیکٹرک کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔

    بجلی کا بریک ڈاون، ن لیگ نے وفاقی وزراء کے استعفیٰ کے مطالبہ کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے –

    بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پیش کر دی۔

    فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی۔ جس میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ریلیف پیکج کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

    نیپرا حکام کے مطابق فروری میں ہائیڈل سے 14 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی اور اس کمی کو فرنس آئل اور ایل این جی پیداوار سے پورا کیا گیا لیکن عالمی سطح ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 37 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے اور بجلی صارفین پر 17 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ آیا۔

    کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے اور فیول کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے کے ٹو ٹرپ ہوا ہے جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا اور گزشتہ روز چشمہ میں سی ون میں بھی کوئی فالٹ آیا ہے –

    انہوں نے کہا کہ حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اگر 5 سات ہزار میگاواٹ کم ہو بھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

    48 گھنٹے اہم،شیخ رشید نے پھر بڑا دعویٰ کر دیا

  • نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق نیپرا نے بجلی پانچ روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    حکومت کی جانب سے بجلی 5 روپے سستی کرنے کے معاملے پر نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔

    نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

  • بجلی  5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی،اپوزیشن کا شدید ردعمل

    بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی،اپوزیشن کا شدید ردعمل

    اسلام آباد: حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

    پرویز خٹک کے بھائی جے یو آئی میں شامل،کہانیا پاکستان کرپشن سے بھرپور ہے

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    واضح رہے کہ نیپرا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں جون تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج 10 روز بعد ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے-

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دے دیا ہے کہا کہ عمران نیازی نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر یوٹرن کی روایت برقرار رکھی ہے عوام کو اس ظلم سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں اور حکومت سے نجات ہی قوم کو مہنگائی کے ظلم سے نجات دلائے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے معاشی مفادات کے ہاتھ کاٹ کر دے دیئے گئے ہیں۔ بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی ریلیف کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔

    سگریٹ پرٹیکس لگائیں ،نسلوں کو بچائیں ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز نیپرا کی عوامی سماعت میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 3.4 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا عوامی سماعت کی صدارت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی-

    بجلی کی قیمت میں فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،حماد اظہر

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فی یونٹ بجلی پر 5 روپے کم کرنے کا اعلان ضرور کیا ہےمگر یہ واضح نہیں ہے کہ اس ریلیف پیکیج کا اطلاق کیسے ہوگا اس سلسلے میں جلد ہی وفاقی وزیر برائے توانائی سے ملاقات کی جائے گی۔

    توصیف ایچ فاروق نے کہا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کے الیکٹرک کی رقم 2.9 ارب روپے بنتی ہے کے الیکٹرک ماہ جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں صارفین سے فی یونٹ 3.4 روپے حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

    عوامی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کے 142 روپے کے واجبات کیوں ادا نہیں کررہی اس پر کے الیکٹرک کے حکام نے کہا کہ یہ واجبات متنازعہ ہیں کیوں کہ ان کا بیشتر حصہ سود کی رقم پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

    جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا نوٹی پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15 روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی –

    جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی۔فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم ہوگیا۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر، فیول لاگت کی ایڈجسٹمنٹ جو بجلی کے بلوں میں (درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے) پچھلے چند مہینوں سے 4-5 روپے فی یونٹ تک کی گئی ہیں پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت کیلئے لیوی کم کر کے کی جائے گی جبکہ قیمت کو لمبے عرصے تک کم رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے گی۔

    میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گئی اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

    وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 18.09 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس میں مہنگائی سے کم آمدنی رکھنے والا پسماندہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور ایسے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 اشیائے ضروریہ سستی جب کہ 12 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں مہنگی ہونے والی اشیائے ضروریہ میں دودھ ، دہی، خشک دودھ، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، چاول، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، لہسن، مٹن، بیف، کھانے پکانے کا گھی، دال چنا، دال مسور، ٹائلٹ سوپ، کپڑا اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں جن میں چکن 2.89 فیصد، گھی 1.08 فیصد، پٹرول 8.12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.52 فیصد، لہسن 10.53 فیصد، ٹماٹر 4.35 فیصد اور ماچس2.17 فیصد مہنگی ہوئی۔

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں