Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

    سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

    اسلام آباد: نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نقصانات کم نہ کرنے، ریکوری میں بہتری نہ لانے، پولزکی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات پر عمل نہ کرنے پر سندھ میں بجلی کے تقسیم کار دونوں سرکاری اداروں سکھر الیکٹرک کمپنی (سیپکو) اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف بڑاایکشن لیتے ہوئے دونوں کمپنیوں پرمجموعی طور پرساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائدکردیے۔

    نیپرا کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، نیپرا قوانین پر سیپکو عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا،نیپرا نے سیپکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیپکو کو پی سی سی پولز کی ارتھنگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    سیپکوپر 3 مختلف فیصلوں کے تحت 7 کروڑ روپے اور حیسکو پر ایک فیصلے کے تحت ڈھائی کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا ہے،حکم ناموں کے مطابق حیسکوپر مالی سال 23-2022 کے مقابلے مالی سال 24-2023 میں نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری لانےمیں ناکامی پر ڈھائی کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا گیاجبکہ سیپکوپر مالی سال 23-2022 کے مقابلے مالی سال 24-2023 میں نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری لانے میں ناکامی پر 5 کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح حفاظتی معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیپکو کو ایک کروڑ روپےکاجرمانہ کیا گیا جبکہ کھمبوں کی ارتھنگ میں ناکامی پر بھی ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا،نیپرا نے سیپکو اور حیسکو کو 15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے-

    ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

    اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ 780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم ہو کر 1600 ارب روپے رہ گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے 200 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کم ہوا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بند ہونے سے 18 ارب روپے کا فرق آیا ہے، ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز میں بھی کمی ہوئی ہے، تمام ڈسکوز کی بجلی کی کھپت میں اوسطا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی فروخت کم ہوئی ہے۔

    پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    اتھارٹی نے بجلی کی صنعتی گروتھ میں اضافے کے سوال اٹھائے، ڈسکوز کا کوئی بھی سی ای او اتھارٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا،حکام نے کہا کہ حکومت ڈائریکٹ سبسڈی اور کراس سبسڈی میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، بنکوں سے 1275 ارب روپے کا قرضہ لے کر واپسی کیلئے کوئی الگ سرچارج نہیں لگے گا، اوور بلنگ کے معاملہ پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف انکوائری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے،لیسکو کے متعدد افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ صوبوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، دو صوبوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

  • بجلی سستی ہونے کا امکان

    بجلی سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔

    نیپرا کی جانب سےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینےکے لیےدرخواست پر کل سماعت کی جائےگی،وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کےنتیجے میں کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی کاریلیف ایک بار پھربجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اپریل تاجون 2025 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہےبجلی تقسیم کار کمپنیوں نےکیپیسٹی چارجزکی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی مانگی ہے تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں صارفین سے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پربھی ہوگا،نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، جبکہ دیگر سرکاری ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کے صارفین کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اپریل 2025 کے لیے کی گئی ہے۔دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کے لیے لاگو ہوگی۔قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو آئندہ بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا، تاہم سبسڈی یا سبسڈی سے مستثنیٰ صارفین پر اس کا اطلاق حکومت کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔

    یہ فیصلہ صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے جزوی ریلیف دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ سمیت بڑی جامعات پر دباؤ، غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ طلب

    روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ

  • ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز

    ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز

    مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی۔

    ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ نیپرا یکم جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

    گھریلو صارفین کے مجوزہ نرخ:
    50 یونٹ تک لائف لائن صارفین: 3.95 روپے فی یونٹ (برقرار)

    51 تا 100 یونٹ: 7.74 روپے فی یونٹ (برقرار)

    1 تا 100 یونٹ (پروٹیکٹڈ): 10.54 روپے فی یونٹ (1.15 روپے کمی)

    101 تا 200 یونٹ (پروٹیکٹڈ): 13.01 روپے فی یونٹ

    1 تا 100 یونٹ (نان پروٹیکٹڈ): 22.44 روپے فی یونٹ

    101 تا 200 یونٹ (نان پروٹیکٹڈ): 28.91 روپے فی یونٹ (1.16 روپے کمی)

    201 تا 300 یونٹ: 33.10 روپے فی یونٹ

    301 تا 400 یونٹ: 37.99 روپے فی یونٹ

    401 تا 500 یونٹ: 40.22 روپے فی یونٹ

    501 تا 600 یونٹ: 41.62 روپے فی یونٹ

    601 تا 700 یونٹ: 42.76 روپے فی یونٹ

    700 یونٹ سے زائد: 47.69 روپے فی یونٹ

    نیپرا پہلے ہی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے چکا ہے، اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو فیصلہ بھجوایا جا چکا ہے۔یہ مجوزہ کمی اگر منظور ہو جاتی ہے تو ملک بھر میں بجلی صارفین کو مہنگائی کے اس دور میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    چین کا پاکستان پر ایک اور اعتماد، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور

    امت مسلمہ کا اتحاد،حقیقت کا چیلنج ،تحریر؛ اقصیٰ جبار

  • نیپرا نے بجلی  کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے بنیادی نرخ میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخ میں حتمی کمی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، اور اس کی منظوری کے بعد نیا یکساں ٹیرف پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ نیپرا نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پچھلے نرخ کے مقابلے میں اوسط 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز مالی سال 2025-26 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ بھی جاری کیا تھا، جس کے تحت نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں 1 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق اگر وفاقی کابینہ نے نیپرا کی سفارشات منظور کر لیں تو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی، پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی، الزامات کی بوچھاڑ

    پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل

    ابھینندن کو گرفتار کرنے والے ہیرو میجر معیز عباس جنوبی وزیرستان میں شہید

    کشن گنگا اور رتلے منصوبے: پاکستان نے کارروائی روکنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی

  • وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

    وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بجلی نرخوں پر نظرثانی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرا دی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ کسی بھی ادارے، خواہ وہ نجی ہو یا سرکاری، کی نااہلی کو ٹیرف میں فراخدلانہ اضافے کے ذریعے برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ نظرثانی کی درخواست ایک ذمہ دارانہ اقدام ہے، جس کا مقصد ملک کے بجلی تقسیم نظام میں پائیدار اور صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔اویس لغاری نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیپرا میں نظرثانی کا عمل شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

    ادھر نیپرا میں جمع کرائی گئی وفاقی حکومت کی درخواست کے اہم نکات بھی سامنے آ گئے ہیں۔ نیپرا کے فیصلوں سے کے-الیکٹرک پر 350 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جسے یا تو صارفین برداشت کریں گے یا حکومت۔پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کو غیر ضروری خصوصی مراعات، منافع اور زائد اخراجات کی اجازت دی ہے۔

    درخواست کے مطابق فیول کاسٹ کی مد میں 41 ارب روپے کی منظوری دی گئی، بجلی کے نقصانات کے لیے 71 ارب روپے کی اجازت دی گئی، لا اینڈ آرڈر مارجن کی مد میں 2 فیصد کے حساب سے 99 ارب روپے کی اجازت ملی، ناکارہ پاور پلانٹس کی ادائیگی کے لیے 62.5 ارب روپے کی اجازت دی گئی جبکہ ڈسٹری بیوشن نقصانات کے مد میں 21 ارب روپے کی منظوری دی گئی

    قصور: اپووا کا تاریخی دورہ، ادبی و فلاحی مرکز کا قیام اور گنڈا سنگھ بارڈر کا وزٹ

    جلالپور پولیس کا مبینہ دھاوا، چادر و چار دیواری کی پامالی، متاثرین ہائیکورٹ پہنچ گئے

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا سربراہی میں ہوئی، درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

    دورانِ سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94پیسے جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی ا سی طرح درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد، مقامی گیس سے 8.01 اور درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 30 کروڑ یونٹ اضافہ ہوا۔

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

    سماعت کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بجلی کے اعدادوشمار ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہ ہو نے کا شکوہ کیا گیا، نمائندے نے کہا کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا ابھی فیصلہ نہ کرے پہلے ہمیں اعدادو شمار دیئے جائیں، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے حکومت نے ساڑھے 7 روپے ریلیف کا کہا تھا اگر سی پی پی اے کی درخواست منظور ہو گئی تو ریلیف صرف 3 روپے رہ جائے گا سستی گیس کی فیلڈز بند کرکے مہنگی آر ایل این جی استعمال کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ایف سی اے بڑھا ہے یہاں انتظامی نااہلی صاف نظر آرہی ہے۔

    بعد ازاں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ،اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

    سری لنکا : دو سابق وزیروں کوکرپشن پر 25 سال قید کی سزا

  • نیپرا نے کراچی کے لیے  سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر وزارت توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کے مطابق نیپرا نے 270 میگاواٹ کے دو سولر پروجیکٹس کی منظوری دی ہے، جن میں سے ایک 120 میگاواٹ کا منصوبہ دیہہ ہلکانی میں جبکہ دوسرا 150 میگاواٹ کا منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں قائم کیا جائے گا۔

    سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 270 میگاواٹ کے سولر منصوبوں سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

  • بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، نیپرا درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    ہم بھارت کےبزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، سرفراز بگٹی

    اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد اور کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے نے کہا کہ درآمدی کوئلے سے 10.02 اور فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔