Baaghi TV

Tag: ن

  • ن لیگ کا  کشمیر میں  حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ

    ن لیگ کا کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیگی ایم ایل ایز کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حکومت سازی کے لیے پارٹی پالیسی واضح کردی،لیگی رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا کہ مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے سے ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ بڑھتا ہے۔

    وزارت عظمی کے لیے سینئر لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کشمیر کے سینئررہنماؤں سے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی واضح کردی گئی، مسلم لیگ ن کشمیر کے سینئر رہنماؤں نے بھی وزرات عظمیٰ کی نشست کے لیے لابنگ شروع کردی۔

    ذرائع نے کہا کہ کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مختصر کابینہ رکھی جائے گی، پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

  • وزیراعظم کی ن لیگ کو  کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد

    وزیراعظم کی ن لیگ کو کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں برتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے-

    انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہیں ،آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہےآزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہو گا ۔

  • آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ  کو واضح برتری

    آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ کو واضح برتری

    آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشتوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں اب تک 5 سیٹیں آئی ہیں۔

    اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی،مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کُل 53 نشستوں پر مشتمل ہے ان میں سے 33 نشستوں پر آزاد کشمیر کے اندر مقیم تقریباً ساڑھے 44 لاکھ مقامی شہری ووٹ ڈالتے ہیں، 8 نشستیں خواتین، ٹیکنوکریٹس اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں، جبکہ 12 نشستیں پاکستان کے مختلف شہروں جیسے کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی وغیرہ میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے ہیں جہاں وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

    2 جولائی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئےنتائج کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے بتایا کہ ان نشستوں پر مسلم لیگ (ن) 13 سیٹوں پر کامیاب رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے حصے میں 5 سیٹیں آئی ہیں۔

    غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 25 سے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ ایل اے 30 سے (ن) لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی اور ایل اے 32 سے سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما راجہ محمد فاروق حیدر نے فتح حاصل کی ہے،ایل اے 34 سے (ن) لیگ کے ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے 36 سے محمد احسن رضا اور ایل اے 37 سے مریم جاوید کامیاب ہوئیں،ایل اے 38 سے ذیشان علی، ایل اے 39 سے راجہ محمد صدیق، ایل اے 41 سے محمد عامر شاہ، ایل اے 42 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 سے محمد یاسین لون اور ایل اے 44 سے محمد احمد رضا قادری نے بھی غیر حتمی نتائج کے مطابق اپنی نشستیں جیت لی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی 5 اہم حلقوں پرکامیابی حاصل کی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 26 سے پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید اور ایل اے 29 سے سردار مختار خان کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایل اے 33 سے پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان، ایل اے 40 سے عامر غفار لون اور ایل اے 45 سے عبدالماجد خان نے شاندار کامیابی اپنے نام کی ہے۔

  • آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ

    آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ

    رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ،میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس میں 20 نشستوں پر پولنگ ہوئی اور مسلم لیگ (ن) نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    مظفرآباد ڈویژن کی 9 میں سے 7 نشستوں پر پولنگ مکمل ہوئی، جبکہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی ہونے کے باعث اب یہ عمل منگل کو مکمل ہوگا جبکہ مظفرآباد کی 7 نشستوں میں سے 4 پر مسلم لیگ (ن) جبکہ 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، باقی 2 نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کا مکمل موقع ملا، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، جسے عوام نے مسترد کر دیا میاں نواز شریف کے وعدے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں اپنے تمام وعدے پورے کرے گی اور خطے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں میں سے 10 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر پارٹی 45 رکنی قانون ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری عمل کے ذریعے نئی حکومت تشکیل پائے گی، جو عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جن نشستوں پر کامیابی ملی ہے، اسے بھی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی کا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی، لیکن جب الزامات کے ثبوت طلب کیے گئے تو یہ دعوے محدود ہوتے گئے انتخابی نتائج پر کسی بھی قسم کے اعتراض کا آئینی اور قانونی فورم الیکشن کمیشن ہے اگر کسی حلقے میں بے ضابطگی کی شکایت ہو تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق دوبارہ گنتی یا ری پولنگ کا حکم دے سکتا ہے، اس لیے سیاسی بیانات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بیشتر حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا اور کئی نشستوں پر کامیابی کا مارجن انتہائی کم رہا، تاہم اس کے باوجود مجموعی انتخابی عمل شفاف رہا اور ووٹروں نے بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا مظفرآباد سٹی کی نشست پر مبینہ بے ضابطگیوں اور ہنگامہ آرائی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو ری پولنگ کی درخواست دی جائے گی، جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا، جس میں حکومت سازی، قائد ایوان کے انتخاب اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حاصل ہونے والی کامیابی صرف مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ جمہوریت کی کامیابی ہے آزاد کشمیر میں حکومت کی رِٹ قائم ہوئی اور الیکشن کمیشن نے اپنی بھرپور کوششوں اور محنت سے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد کرائےانتخابات سے قبل مسلسل یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پولنگ نہیں ہو سکے گی، تاہم تمام خدشات غلط ثابت ہوئے اور انتخابی عمل پرامن انداز میں مکمل ہوا۔

    امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے میرپور اور مظفرآباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا، جس کا مثبت اثر عوامی حمایت کی صورت میں سامنے آیا،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شفاف اور کامیاب انتخابات کے انعقاد میں مؤثر کردار ادا کیا، جبکہ پارٹی نے ہر انتخابی حلقے پر بھرپور توجہ دی اور کارکنوں نے بھرپور محنت سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا،جس یں خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے ایک مؤثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں، اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے کوشاں ہیں کہ معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو، مشکل وقت میں اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے وزیرِ اعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت کے عوام کو ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں، اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طلحہ برکی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔