Baaghi TV

Tag: وائس آف امریکا

  • امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کے ملازمین کی فوری بحالی کا حکم

    امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کے ملازمین کی فوری بحالی کا حکم

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی-

    امریکی فیڈرل جج نے وائس آف امریکا (VOA) اور اس سے منسلک نیوز سروسز کے ملازمین کی فوری بحالی کا حکم جاری کر دیا جج روئس لیمبرتھ نے اپنے فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائس آف امریکا کے ملازمین کام پر واپس آ سکتے ہیں، اور انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ چھٹی پر بھیجے گئے اور برخاست کیے گئے تمام ملازمین اور کنٹریکٹرز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

    عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا اور اس سے منسلک سروسز کو بند کرنے کی کوششوں کو بین الاقوامی نشریاتی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جج نے کہا کہ وائس آف امریکا ایک کانگریس کی فنڈنگ سے چلنے والا ادارہ ہے اور سابقہ انتظامیہ کو اسے بند کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں تھا۔

    اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، جعلی مصالحہ فیکٹری پکڑی گئی

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کارروائی کے باعث ادارے کی نشریات متاثر ہوئیں، اور 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ وائس آف امریکا خبریں نشر نہ کر سکا ادارے کی ویب سائٹ کو 15 مارچ سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیاجبکہ دنیا بھر کے وہ ریڈیو اسٹیشنز جو وائس آف امریکا کی نشریات پر انحصار کرتے ہیں، وہ یا تو بند ہو چکے ہیں یا صرف موسیقی نشر کر رہے ہیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ وائس آف امریکا کی تمام سروسز کو فوری بحال کیا جائے اور معمول کے مطابق نشریات دوبارہ شروع کی جائیں، فیصلے کو صحافتی آزادی اور نشریاتی اداروں کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

  • ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار کے مطابق نیو یارک کی عدالت کے فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملاز مین کی نوکریاں بحال ہو گئی ہیں،جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے تاہم جج نے وائس آف امریکا کی بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 7 وفاقی ادارے ختم کرنے کا حکم دیا تھاجس میں وائس آف امریکا بھی شامل تھا تاہم عدالتی فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا

  • وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

    وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی:حماس کے جنوبی اسرائیل میں دھاوا بولنے کے تین دن بعد، وائس آف امریکہ کے ایک ایڈیٹر نے عملے کی ایک ای میل میں کہا کہ حماس کو "دہشت گرد” کہنے سے گریز کریں اب، ریپبلکن قانون ساز VOA میں لفظ کے انتخاب پر اعتراض کر رہے ہیں۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائس آف امریکا کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کووریج کے دوران حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    https://x.com/washingtonpost/status/1729998944363503937?s=20
    رپورٹ کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہےادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو پابند کیا گیا ہےکہ آئندہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

    غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق