Baaghi TV

Tag: وائس چیٹ

  • بڑے واٹس ایپ گروپس کے لئے نیا فیچر متعارف

    بڑے واٹس ایپ گروپس کے لئے نیا فیچر متعارف

    میٹا کی زیر ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے،یہ فیچر کمپنی نے بڑے واٹس ایپ گروپس کے لئے متعارف کرایا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ آنے والے ہفتوں میں ایک نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، اگرچہ یہ فیچر ابتدائی طور پر بیٹا میں دیکھا گیا تھا، لیکن اب واٹس ایپ نے اس کے اجراء کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ کالز کو صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنا دے گا،اس فیچر کے تحت 33 یا اس سے زائد افراد پر مشمل واٹس ایپ گروپس میں وائس چیٹ کی جاسکے گی اور کال کرنے پر کسی فرد کے فون میں رنگ ٹون بھی نہیں بجے گی بلکہ گروپ میں ایک چیٹ ببل نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔

    وائس چیٹ کے دوران گروپ کے ایسے افراد کو ٹیکسٹ میسج بھی بھیج سکیں گے جو کال کا حصہ نہیں ب

    واٹس ایپ میں سیکرٹ کوڈ نامی ایک نیا فیچر متعارف

    نیں گے اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم آئیکون بنا نظر آئے گا اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گی جس کے لیے ایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا،اگر وائس چیٹ میں کوئی فرد شامل نہیں ہوتا تو اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہو جائے گا،یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور کمپنی کے مطابق وائس چیٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا، اس فیچر کے تحت کسی گروپ میں 128 افراد کسی کال کا حصہ بن سکتے ہیں،یہ فیچر موبائل ایپ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق صرف پرائمری ڈیوائس پر ہی دستیاب ہوگا،چھوٹے گروپوں کے لیے واٹس ایپ کے موجودہ گروپ وائس کال فیچر کی دستیابی کے پیش نظر، 33 سے کم صارفین والے گروپس کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

    ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

  • واٹس ایپ میں وائس چیٹس کا اضافہ

    واٹس ایپ میں وائس چیٹس کا اضافہ

    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔

    باغی ٹی وی: ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر وائس چیٹس کا اضافہ کیا جا رہا ہے یہ نیا فیچر ہے اس وقت بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے،وائس چیٹس بنیادی طور پر گروپ میں آڈیو چیٹ کا نیا آپشن ہے۔

    رپورٹ میں فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم (waveform) آئیکون بنانظر آئےگا،اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائےگی جس کےلیےایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا گروپ میں شامل افراد اس وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔

    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ

    voice feature
    اگر وائس چیٹ کو استعمال نہیں کیا گیا تو کسی فرد کے حصہ نہ بننے پر اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہوجائے گا، اس فیچر کو استعمال کرنے پر گروپ میں شامل افراد کے فونز کی رنگ ٹون نہیں بجےگی بلکہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں وائس چیٹ کے آغاز کا بتایا جائے گا ایک وائس چیٹ میں 32 افراد ہی شامل ہو سکیں گے چونکہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان