Baaghi TV

Tag: وائی فائی

  • اسلام آباد میں 30 مختلف مقامات پرمفت وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد میں 30 مختلف مقامات پرمفت وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے 30 مختلف مقامات پرمفت وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

    یہ منصوبہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) کے تعاون سے عملی شکل اختیارکررہا ہے اورشہر کے مختلف اسٹیشنز، پارکس اور سیکٹرزمیں انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کرے گامنصوبے کے تحت میٹرو کے 84 اسٹیشنزکو شامل کیا گیا ہے جبکہ پارکس اوراہم مقامات جیسے پاک سیکریٹریٹ سے یو پی روڈ تک 14 اسٹیشنز اور فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ تک 70 اسٹیشنز میں وائی فائی سروس فراہم کی جائیگی، سی اے اے اسپتال، جاپان پارک، لیک ویو پارک، دامن کوہ اور فاطمہ جناح پارک میں بھی مفت وائی فائی دستیاب ہوگا،شہری ہفتہ وار بازاروں جیسا کہ جی سکس اور ایچ نائن کے بازاروں میں بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، اور اسلام آباد کے پوش سیکٹرز ایف سکس اور ایف سیون میں بھی وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔

    سی ڈی اے کے حکام کے مطابق یہ سہولت رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی، جس سے شہر کے شہریوں اور وزیٹرز کو جدید اور تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو گی منصوبے کا مقصد نہ صرف شہریوں کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت کو فروغ دینا ہے بلکہ شہرکے اہم عوامی مقامات پر ڈیجیٹل رابطے کو بھی مضبوط بنانا ہے تاکہ شہری اور سیاح دونوں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپورفائدہ اٹھا سکیں۔

  • وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرار

    کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو وائرلیس نیٹ ورکس کے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں وائی فائی نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ وائرلیس راؤٹرز کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت کی جا سکتی ہے، جس سے حساس معلومات غیر محفوظ ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں، راؤٹرز کو اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ ذرائع کی طرف موڑنے کا بھی امکان ہے، جو سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جا سکتا ہے، جو معلومات کے افشا ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر، صارفین کو اپنے وائی فائی پاس ورڈز کو پیچیدہ اور محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مزید برآں، ایڈوائزری میں وائی فائی نیٹ ورک کے نام (SSID) کو خفیہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد نیٹ ورک کی موجودگی سے آگاہ نہ ہو سکیں۔ اس کے ساتھ ہی، اہم معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گیسٹ نیٹ ورک کو بند رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، جدید دور میں وائی فائی نیٹ ورکس کو محفوظ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ ہیکرز اور سائبر کرمنلز نت نئے طریقوں سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو اپنی وائرلیس نیٹ ورک سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

    کراچی: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، گلشن اور کارساز کے کئی مقامات پر انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہےکوئٹہ میں انٹرنیٹ صارفین نے حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے، پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں،کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔

  • پشاور حکومت کا پبلک پارکس میں اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصٌلہ

    پشاور حکومت کا پبلک پارکس میں اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصٌلہ

    پشاور : خیرپختونخوا حکومت نے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکی زیرصدارت اجلاس میں پشاور میں پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلے مرحلے میں وائی فائی سہولت دیگر شہروں میں دی جائے گی، اجلاس میں ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں، اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24 گھنٹےد ستیا بی یقینی بنائی جائے، جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔

    وزیر اعلیٰ علی امین نے پشاور کی خوبصورتی کیلئے پی ڈی اے کو پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے اطراف کھمبوں پر گملے نصب کر کے مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں اور ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں، پشاور میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے، اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کو ریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی پر کام کیا جائے۔

    ہندی شاعرہ، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم،مہا دیوی ورما

    دوسری جانب پشاور میں پتنگ بازی پر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکر دی گئی، پتنگ کی خریدوفروخت اورتیاری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

    گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں،چئیرمین اوگرا