Baaghi TV

Tag: واردات

  • اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ لیا

    اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ لیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے معروف شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ڈاکو ںے لگام ،دکاندار کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں
    نامعلوم ڈاکوؤں نے الہ آباد شہر کو اپنے شکنجے میں لے لیا جبکہ پولیس تھانہ الہ آباد بے بس ہو چکی ہے جس سے آئے روز شہری لٹ رہے ہیں
    قصور دیپالپور روڑ پر واقع ماسٹر الیکٹرونک سٹور سے نامعلوم ڈاکوؤں نے دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل لوٹے اور فرار ہوگئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس قائم ہو گیا
    شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی چونیاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈاکو ںے لگام ایک ہی دن میں دو وارداتیں

    قصور
    شہر میں ڈاکو بےلگام ، دن دیہاڑے تاجروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے دکیٹی کی دو وارداتیں ، شہر میں دکیٹی جیسی سنگین وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ
    چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے پہلے تھانہ سٹی کی حدود حاجی فرید کے معروف تاجر حاجی محمدآصف انصاری سے قریبا پانچ لاکھ اسلحے لے زور پر لوٹے بعدازاں وہاں سے سبزی منڈی قصور کا رخ کیا اور چئرمین فلاح تاجراتحاد حاجی شیخ عرفان اکرام اور ان کے سیلز مینوں سے بھی قریبا ہاف ملین لوٹ کر فرار ہوگئے
    معروف تاجرراہنما حاجی شیخ عرفان اکرام کےساتھ یہ واقعہ ان کی ہول سیل کریانہ شاپ سبزی منڈی قصور میں پیش آیا
    دونوں وارداتیں دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آئیں
    قصور ۔ ریسکیو 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دیکھتے ہیں کرتے ہیں سب ٹھیک ہوجاۓ گا کا خالی دلاسہ بھی دینا نا بھولی
    قصور ۔ شہر میں روزبروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجربرادری شدید خوف و ہراس کا شکار
    تاجر برادری نے حالیہ وارداتوں کا سلسلہ بندہونے تک کاروبار بندکرنے پر غور شروع کردیا ہے
    جب سے موجودہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات ہوا ہے دکیٹی کی وارداتوں میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ دیکھنے میں آیاہے
    تاجروں اور شہریوں نے ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو فلفور معطل کر کے اس کی جگہ کسی ایماندار اور فرض شاس پولیس آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے

  • تھانہ کے قریب مین روڈ پر واردات

    تھانہ کے قریب مین روڈ پر واردات

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری،تھانہ کے قریب مین روڈ پر دکان پر واردات،ڈاکو باآسانی فرار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ میں ڈکیتیوں کا تسلسل جاری ہے ڈاکو اتنے بے لگام ہو چکے ہیں کہ تھانہ کے قریب سے مین قصور رائیونڈ روڈ اڈا راجہ جنگ پر واقع شفیع کریانہ سٹور پر 5 بجے ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر مبلغ 30000 روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے حالانکہ مین روڈ ہونے کی بدولت ہر وقت رش رہتا ہے مگر ڈاکو بے خوف ہو کر آئے اور واردات کرکے چلتے بنے
    تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی ہی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • تھانہ مصطفیٰ آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا

    تھانہ مصطفیٰ آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا

    قصور
    علاقہ تھانہ مصطفی آباد للیانی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رُک سکا، مین فیروزپورروڈ پر بھلوسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈکیتی کا نا رکنے والا سلسہ شروع ہے جو کہ آئے دن بڑھتا ہی جا رہا ہے ایک اور واردت میں مین فروزپو رروڈ تھانہا مصطفیٰ آباد کے ایریا میں بغیرنمبری 125پر سوار ڈاکو طارق نامی شہری سے مبلغ 33000 روپیہ جبکہ صدیق نامی شہری سے مبلغ 1600 ہزار روپے اور امجد علی سے مبلغ 15000 روپیہ اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں
    تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات

    امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات

    قصور
    امن و مان کی صورتحال مذید ابتر ،اردو بازار میں دن کی روشنی میں شہری سے ڈاکو 6000 نقدی و موبائل فون لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے کل تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کی حدود اردو بازار میں دوپہر کو شہری رکشہ ڈرائیور سلمان عرف کالی سکنہ کھارا جامع مسجد اردو بازار کے ساتھ والی گلی میں پیدل جا رہا تھا کہ 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور نقدی 6000 اور قیمتی اینڈرائڈ موبائل فون چھین لیا
    اردو بازار میں ہر وقت رش رہتا ہے مگر کل ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کی بدولت دکانیں بند تھیں جس سے رش نا تھا اور ڈاکوؤں کو اپنا کام کرنے میں آسانی رہی
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-

    پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-

    تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی شاندارکاروائی۔

    اسٹریٹ کریمنل واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایف بی انڈسٹریل کے حدود شیزان والی گلی میں ملزمان شہری ثاقب ولد سلیم سے موبائیل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے تو موقع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ملزم اسد ولد لیاقت کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی عرفان عرف آپو فرار ہوگیا-

    گرفتار ملزم اسد کے قبضے سے ایک عدد پسٹل ۳ راونڈز، 350 روپے نقد ایک موبائیل فون ذاتی اور شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون کیو موبائیل اور نقد 2200 روپے، اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل تھانہ لیاقت آباد رجسٹریشن نمبر ہنڈا 125 برآمد کرلیا- ملزم متعدد بار مقدمات تھانہ شریف آباد، تھانہ کلاکوٹ اور تھانہ جمشید کوارٹر میں گرفتار ہو چکا ہے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے-

  • وارداتیں نا رک سکیں لوگ لٹنے لگے

    وارداتیں نا رک سکیں لوگ لٹنے لگے

    قصور
    تھانہ اے ڈویژن کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح بغیر نمبری موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر پے درپے وارداتیں سرانجام دیتے ہوئے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم
    تفصیلات کیمطابق تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح بغیر نمبری موٹر سائیکل ہنڈا 125 رات 10.30pm پر بسمہ اللہ الیکٹرونکس سکنہ روڑ کوٹ پر آئے شاپ پر موجود طارق محمود وغیرہ چار افراد سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور چار عدد موبائل فون بمعہ سِمز چھین لیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے افراد کے 15 کال کرنے پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او افتخار جوئیہ صاحب بمعہ ملازمین نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف شواہد اکھٹے کیے اور لُٹنے والے افراد کو جلد ملزمان گرفتار کرنے اور موبائل فونز و نقد رقم برآمد کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارؤائی کرتے ہوئے مصروف کاروائی ہو گئی شہر کے سول سیاسی سماجی تاجر برادری کے حلقوں نے ڈی پی او قصور و دیگر اعلی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کو سر انجام دینے والے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان عناصر قلع قمع کیا جائے

  • سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود پولیس ناکام

    سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود پولیس ناکام

    قصور
    واردات ہوئے 25 دن گزر گئے سی سی ٹی وی فوٹیج دی گئی مگر پولیس بلکل بے بس نظر آ رہی ہے ،درخواست گزار کا موقف
    تفصیلات کے مطابق قصور اٹھیل پور الفضل ملک پروڈکٹس پر تین مسلح افراد نے ڈکیتی کی تھی
    الفضل ملک پروڈکٹس پر ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فٹیج بطور ثبوت دینے کے باوجود بھی پولیس بے بس ہے
    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 25 دن گزر چکے ہیں ابھی تک پولیس نے ایف آئی آر درج تک نہ کی
    قصور پولیس کس چیز کی تنخواہیں لے رہی اس پر سوالیہ نشان ہے درخواست گزار رضوان کا کہنا ہے چکر لگا کر تھک چکا ہوں قصور پولیس سننے کو تیار نہیں

  • پولیس اسٹیشن کے سامنے واردات

    پولیس اسٹیشن کے سامنے واردات

    قصور
    چھانگا مانگا میں چوریوں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر
    تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا پولیس اسٹیشن کے سامنے پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکووں نےعملہ کو یرغمال بناکر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے پوسٹ ماسٹر محمد اسلم بھٹی و دیگر عملہ یوٹیلٹی بلز کےسکرول کی تیاری اور دیگر دفتری امور میں مصروف تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوووں نےپوسٹ آفس داخل ہوتے ہی پورے عملہ کوگن پواٸنٹ پر یرغمال بنا لیا اور آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گٸے ڈی ایس پی چونیاں اطلاع پاتے ہی پوسٹ آفس پہنچ گٸےاور تفتیش شروع کردی علاوہ تین مسلح ڈاکووں نےچونیاں رانا ٹاٶن کے محمد رمضان جو اپنی بیوی اور دوسالہ بیٹی نور فاطمہ کے ساتھ موٹرساٸیکل پر فیکٹری سے گھر چونیاں جا رہا تھا کہ جب وہ جنگل نہر سے آگے پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیااور اس کی دو سالہ کمسن بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور بچی پر اسلحہ تان کر والد کو دھمکی دی کہ موٹر ساٸیکل سے نیچے اتر جاٶ جس پر ڈاکو موٹرساٸیکل چھین کرفرار ہوگٸے ایک اور واردات میں نامعلوم افرادنے ڈاکخنہ بل جمع کرانے جانیوالی ایک غریب عورت سے بل کے 33 سو روپے چھین لئے

  • ڈاکوؤں نے شہری کو رقم سے محروم کر دیا

    ڈاکوؤں نے شہری کو رقم سے محروم کر دیا

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں رات گئے ڈکیتی کی واردات،شہری سے ڈاکو 40 ہزار روپیہ اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں رات گئے ڈکیتی کی واردت میں شہری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا تھانہ کوٹ رادہاکشن کو شہری رانا کامران نے درخواست دی کہ وہ رات 12 سے 1 بجے کے درمیان اپنی کار پر سوار ہو کر موضع مدکے کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر اسلحہ کے زور پر مبلغ 40 ہزار روپیہ نقدی چھینی اور فرار ہو گئے
    پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے درخواست وصول کرکے کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کو پکڑ کر شہری کی چھینی گئی رقم واپس دلوائی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائیگی کیونکہ پولیس کا کام لوگوں کو انصاف دلوانا ہے