قصور
راءو خان والا میں رضوان میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات
راءوخانوالہ میں دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو رضوان میڈیکل سٹور پر دن دیہاڑے آئے اور میڈیکل سٹور کا دروازہ بند کرکے مالک پر پستول تان لیا اور زدوکوب شروع کردیا جبکہ خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی اور جاتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی، قیمتی سامان وغیرہ لوٹ کرفرار ہوگئے جس کی اطلاع میڈیکل سٹور کے مالک نے 15 پر کی لیکن حسب معمول تھانہ راجہ جنگ کی پولیس روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے موقع پر تو پہنچی لیکن اُس وقت تک ڈاکو اپنا کام کرکے جا چکے تھے، علاقہ مکینوں نے تھانہ راجہ جنگ پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس سے شہری خود کوغیر محفوظ سمجھنا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ حکومت نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آئی جی پنجاب تک کو تبدیل کردیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی ابھی تک نظر نہیں آرہی، انہوں نے ڈی آئی جی شیخورہ رینج، ڈی پی او قصور اور دیگراعلیٰ حکام سے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
Tag: واردات

تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں دن دیہاڑے واردات

دن دیہاڑے واردات ڈاکو بے خوف
قصور
کھڈیاں خاص میں دن دیہاڑے واردات ڈاکو بے خوف پولیس مدہوش
تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے ڈاکو گن پوائنٹ پر سپئر پارٹس کی دکان سے نقدی 35 ہزار اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار
ٹھینگ موڑ کا رہائشی محمد عرفان نیا لاری اڈہ نیو پاک مدینہ آٹو کی دکان سے نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 35 ہزار اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے دن دیہاڑے کی اس واردات سے شہریوں میں سخت خوف و عدم اعتماد کی فضاء پائی گئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے
دن دیہاڑے واردات سے لوگوں میں خوف و ہراس
قصور
کوٹ رادہاکشن میں ﮈکیتی کی وارداتتفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن میں 4 مسلح ﮈاکوؤں کی مین رائیونڈ روﮈ پر واقع خان زرعی ادویات کی دکان پر ﮈکیتی کی واردات
مسلح ﮈاکو سہیل نامی دکان کے مالک سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 90 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے
مسلح ﮈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور نقاب کئے ہوئے تھے
کوٹ رادھا کشن پولیس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر معمول کی کاروائی شروع کر دی ہے
واردات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا


