Baaghi TV

Tag: وارنٹ گرفتاری

  • آئرلینڈ ،کینیڈا:اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا  اعلان

    آئرلینڈ ،کینیڈا:اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا اعلان

    آئرلینڈ اور کینیڈا نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے.

    آئرلینڈ نے جرائم کی عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سمون ہیرس نے کہا ہے کہ بینجمن نتن یاہو آئرلینڈ آئے تو جرائم کی عالمی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں ان کی گرفتاری کو ترجیح دی جائے گی۔قومی نشریاتی ادارے آر ٹی ای سے گفتگو کے دوران آئرش وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ اگر نیتن یاہو کسی بھی وجہ سے آئرلینڈ آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا؟ جس پر سمون ہیرس نے جواب دیا کہ ’جی ہاں بالکل، ہم عالمی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہیں‘۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کینیڈا عالمی عدالتوں کی جانب سے جاری کیے گئے تمام فیصلوں کی تعمیل کرے گا، جس میں آئی سی سی کی جانب سے سینئر اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پیغام میں کہاکہ’یہ انتہائی اہم ہے کہ ہر کوئی بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے’۔’ہم بین الاقوامی قانون کے لیے کھڑے ہیں اور ہم بین الاقوامی عدالتوں کے تمام قواعد و ضوابط اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے‘۔

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

  • احتجاج سے قبل علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    احتجاج سے قبل علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل ے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے سماعت کے دوران تھانہ مناواں لاہور کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی تھی-

    تھانہ مناواں لاہور میں علی امین گنڈا پور کے خلاف رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اورمقدمہ نمبر 4499/24 کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں ۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے، وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، تھانہ آر اے بازار نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان بکرا منڈی کے مقام پر احتجاج کے سلسلے میں مہم چلا رہے تھے، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی،تحریک انصاف کے گرفتار ہونے والے کارکنوں میں راجہ شاہد، راجہ ابرار، حسن خالد، ناصرقریشی اور نعمان انصر شامل ہیں، انہیں متعلقہ تھانے میں رکھا گیا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس:  مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے دوران سماعت ایف آئی اے نے موقف اختیار کہا کہ مونس الہٰی کے طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کیے گئے، مونس الہٰی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے ایف آئی اے نے استدعا کی کہ عدالت مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

    عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    سرکاری ملازمین ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو کمائی

    واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی،عدالت نے وزارت خارجہ کو مونس الہٰی کی سمن نوٹس پر پراسس کرنے کا حکم دیا تھا۔

    انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890ء کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

    وزرات خارجہ نے عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس کے مطابق مونس الہٰی کی طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے اسپین قونصلیٹ جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے، ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی تھی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے منی لانڈرنگ مقدمے پر مزید کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف ایئر پورٹ پہنچیں گے یا ناصر باغ رکے رہیں …

  • زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیرنے جاری کیے ہیں تھانہ گولڑہ میں زلفی بخاری کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پرمقدمہ درج ہے۔
    pti
    علاوہ ازیں زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، …

  • اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: عدالت متنازع ٹویٹ کیس میں عدم حاضری پر اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی مقامی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی اعظم سواتی کےوکیل نےآج حاضری سےاستثنی کی درخواست دائر کی جسے دالت نےمسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    ڈاونچی گلو ،چاند کا دلچسپ نظارہ جو آئندہ چند دنوں میں نظرآئے گا

    عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 30 مئی کو طلب کرلیا۔

    قبل ازیں گزشتہ سماعت میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کی تھی وکیل درخواست گزار نے کہا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 3 دن کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب

    عدالت نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی تھی-

  • مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مالاکنڈ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کیے گئے-

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا وارنٹ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

    واضح رہے کہ اچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا، مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے نہیں اسی آدمی سے خطرہ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول کا بھارت روانگی سے قبل ویڈیو پیغام

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ،اپیل پر فیصلہ آ گیا

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ،اپیل پر فیصلہ آ گیا

    خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے،

    ایڈیشنل سیشن جج سکندر نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی، وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی آرڈر کے چند نکات کو نظرانداز کیا وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خدشات پر تحریری فیصلہ پڑھا،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ایڈیشنل سیشن جج کا ناقابل ضمانت کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ روزخاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا

  • توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا  تفصیلی فیصلہ جاری

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکےعمران خان کو7 مارچ کو طلب کیا تھاسیشن عدالت نے 6 مارچ کوعمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست مسترد کی تھی، عمران خان کی وارنٹ گرفتاری پر اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی تھی۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    تحریری فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکے مطابق عمران خان کوسیشن عدالت میں پیش ہونےکا موقع دینا چاہیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکے مطابق 13 مارچ تک عمران خان کے وارنٹ منسوخ کیےگئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو سیشن عدالت میں 13 مارچ کو پیش ہونےکا حکم دیا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سیشن عدالت کے ماضی کے فیصلوں پر ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو صاف الفاظ میں13 مارچ کو سیشن عدالت پیش ہونے کا حکم دیا، عمران خان 13 مارچ کو عدالت پیش نہیں ہوئے-

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سیشن عدالت کے پاس عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، عمران خان کی 13 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں، عمران خان18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے عدالت نے عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے پیشی کا حکم دیا تھا۔

    عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  • عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    خاتون جج کو دھمکانے کاکیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے.عدالت نےعمران خان کو 29 مارچ کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ آج اگر عمران خان عدالت نہیں آتے تو ان کے وارنٹ جاری کر دوں گا۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی دورانِ سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے جنہوں نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔جج نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کروں گا۔اس کے بعد عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔سول جج رانا مجاہد رحیم نے اس موقع پر عمران خان کے پیش ہونے کے لیے وقت ایک بار پھر بڑھا دیا اور کہا کہ عمران خان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہے، عدالتی وقت ختم ہونے تک انتظار کر لیتے ہیں، اگر عمران خان نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیں گے۔

    سول جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کررہا ہوں۔عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔جج نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو فردِ جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے آج طلب کیا ہے، فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب نہیں کیا، ابھی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔وکیلِ صفائی انتظار پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف کیس کی کاپیاں وصول کرنا چاہتے ہیں جج نے ریمارکس میں کہا کہ کاپیاں تو دے دیں گے لیکن عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔وکیل انتظار پنجوتھا نے دلائل میں کہا کہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک وہ مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، وزیر آباد قاتلانہ حملے کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، سابق وزیرِ اعظم کے کچھ سیکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں-وکیل نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے، مگر عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، اس وقت ان کی کوئی سیکیورٹی نہیں، عمران خان کی سیکیورٹی کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے، وہ عدالتوں سے نہیں بھاگ رہے، کوئی بہانہ بھی نہیں کر رہے، وہ عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں-

    واضح رہے کہ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے۔

  • کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم عدالت نے دے دیا

    ضلع کچہری میں کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی عدالت نے کیس پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ جاری کئے ہیں

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو نیب نے طلب کیا تھا، مریم نواز نیب میں پیش ہونے کے لئے گئی تھیں، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے، مریم نیب پیشی کے بغیر واپس روانہ ہو گئی تھیں، اس واقعہ کے بعد کیپٹن ر صفدر نے گفتگو کی تھی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،کیپٹن ر صفدر پر لاہور کے تھانوں کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،کیٹن ر صفدر پر پشاور میں بھی مقدمہ درج ہے وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، مریم نواز کے شوہر نہ صرف اپنے مقدمات بلکہ مریم کے ساتھ بھی عدالتوں میں باقاعدگی کے ساتھ پیش پوتے رہے ہیں

    ایک موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،جمہوریت کے لئے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کو جب ڈاکٹر کہیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے، بغاوت ہے، دہشت گردی ہے یا کچھ اور، اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں،