Baaghi TV

Tag: وارڈن

  • ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    لاہور:ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگوں کو سبز نمبرپلیٹ لگا کرگھومنے اور پھر لوگوں پر رعب جمانے کا بڑا شوق ہے ، ایسے ہی ایک نوسرباز کو غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا،

    اطلاعات کے مطابق شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کی طرف سے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال کرنے پر وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کے ترجمان کی طرف سے مزید تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال نامی ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

    ادھر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں،

  • سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل

    سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل

    سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزوالہ یوسف پارک میں سب انسپکٹر دانش بھٹی کے بھائی کی شادی میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ۔

    قانون کے رکھوالوں نے قانون کا ہی تماشا بنا دیا، دانش بھٹی کے بھائی دانیال بھٹی کی شادی میں وارڈن پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی، گلفام کانسٹیبل اور سب انسپکٹر عالمگیر خان کی ہوائی فائرنگ کرتے کی موبائل ویڈیو باغی نیوز نے حاصل کر لی گانوں پر لڑکیوں کے ٹھمکے سب انسپکٹر وارڈن عالمگیر خان نوٹوں کی برسات کرتے رہے ، اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا قانون کی ایسی کی تیسی کر دی ہوائی فائرنگ گولیوں کی تھرتھراہت سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھانہ شاہدرہ پولیس غفلت کی نیند سوتی رہی جبکہ شہری خوف کے مارے جاگتے رہے، شہریوں‌ نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی عام شہری ایسا کرتا تو پولیس کب کی اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال چکی ہوتی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیروز والہ کے علاقے یوسف پارک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کے محافظوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    قبل ازیں ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے حکم پرآپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارا اور شیشہ پینے میں مصروف 12 نوجوان گرفتارکر لئے،گرفتار ملزمان میں محمد علی، عدنان،شجاعت، اعظم،فرحان و دیگر شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مختلف اقسام کے مضر صحت شیشہ فلیورز اور سامان برآمد کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن رانا نعیم اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،

    نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    کالج میں مجرا، لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی ،ویڈیو وائرل،کالج سیل

    ایک اور یونیورسٹی تقریب میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کا لباس پہن کر ڈانس کی ویڈیو وائرل