Baaghi TV

Tag: واسا

  • پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) ایجنسیاں قائم کی جائیں گی-

    سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ٹیموں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد 10 نئی واسا کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،مری، گجرات اور شیخوپورہ میں بھی واسا ایجنسیاں قائم کی جائیں گی،ان تینوں اضلاع میں ضلعی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    گجرات اور شیخوپورہ کےموجودہ پی سی ون کی اسکروٹنی اور نظر ثانی کی جائے گی، مری کی خصوصی ضلعی ٹیم کو نیا پی سی ون بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، خصوصی ضلعی ٹیمیں 10 دن میں کام مکمل کرنے کی پابند ہونگی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کریں گے۔

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    پانی اور صفائی کا ادارہ واسا ایک سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان میں پانی کی فراہمی اور سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، ترقی اور دیکھ بھال، مرمت اور آپریشنز کا ذمہ دار ہے اس مینڈیٹ کا ایک لازمی عنصر تمام سرکاری اور عوامی شعبوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک محفوظ، قابل بھروسا اور موثر پانی کی فراہمی ہے،ی واسا کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرتے ہیں، اس کی مزید مدد تین ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز (DMDs) کرتے ہیں جو ڈی ایم ڈی فنانس، ڈی ایم ڈی ایڈمنسٹریشن اینڈ ریونیو، ڈی ایم ڈی آپریشن اینڈ مینٹیننس اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ہیں۔

    اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

  • لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

    لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

    واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) لاہور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق عید کے دنوں میں ٹیوب ویلز تین مختلف دورانیوں میں چلائے جائیں گے تاکہ صارفین کو بھرپور پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے عید کے پہلے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، دوسرا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک، جبکہ تیسرا اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، عید کے دوسرے روز پانی کی فراہمی صبح 4 بجے سے 10:30 بجے تک، پھر دوپہر 2 سے 4 بجے تک اور شام 5 سے رات 9 بجے تک کی جائے گی۔

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    ایم ڈی واسا کے مطابق تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عیدگاہوں اور مساجد کا مکمل سروے کروائیں اور پانی کے اوور فلو سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کریں، تمام فیلڈ دفاتر مکمل طور پر فعال رہیں گے اور عملہ مکمل طور پر متحرک ہوگا ٹیوب ویلز یا مشینر ی میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، تمام آپریشنل اسٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا، جبکہ عملے کی تمام عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

  • راولپنڈی میں پھر واٹر ایمرجنسی نافذ

    راولپنڈی میں پھر واٹر ایمرجنسی نافذ

    راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی،خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔

    ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے،کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی، زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 6 سو فٹ تک چلی گئی ہے بارشیں نہ ہوئی تو جڑواں شہروں میں پانی کا مسلہ سنگیں ہوسکتا ہے، اس وقت راولپنڈی میں پانی کی طلب 5 کروڈ گیلن یومیہ سے زائد ہے جبکہ راولپنڈی کو دستیاب پانی 3 کروڈ گیلن یومیہ ہے۔

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کو ٹیوب ویلز اور دیگر ذرائع سے پوری کرتے ہیں،آبادی میں مسلسل اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کی ذخائر کم ہورہے ہیں کم بارشوں کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہے اس لیے پانی کے غیر ضروری استعمال پر اب مقدمات کا اندراج کریں گےایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل ہے پانی کی بچت کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

    واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

  • واٹر ایمرجنسی کی خلاف ورزی،واسا نے 2 شہریوں کا چالان کر دیا

    واٹر ایمرجنسی کی خلاف ورزی،واسا نے 2 شہریوں کا چالان کر دیا

    راولپنڈی: واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کر دیئے-

    باغی ٹی وی : واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا،شہریوں سے اپیل ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں-

    قبل ازیں واسا نے کہا تھا کہ طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی –

    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا تھا کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔

    شہر میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے 51 ملین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی ایم ڈی واسانے بتایا تھا کہ خانپور ڈیم سے سنگ جانی تک 12 کلو میٹر طویل اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی جاری ہے، بھل صفائی 10 فروری سے 20 فروری تک جاری ہے، 23 فروری کو جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی بحال ہوسکے گی۔

    مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل، گرفتارپروفیسر سے طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد

    واسا سی ڈی اےکنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر بھاری مشینوں کےذریعے بھل صفائی کررہے ہیں اوپن واٹر چینل کی سالانہ بھل صفائی کے ذریعے خانپور ڈیم سے نکلنے والی اوپن واٹر چینل کے ذریعے پانی کا اخراج سنگ جانی واٹر فلٹریشن پلانٹ تک بڑھایا جاتا ہے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کو پانی کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    واسا کی جانب سے ہوٹلز اور کمرشل اداروں رہائشی آبادیوں کو سیوریج لائنوں میں کچرا اور فوڈ ویسٹ ڈالنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے،بیرسٹر سیف

  • زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی،واسا نےواٹر ایمرجنسی نافذ کردی

    زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی،واسا نےواٹر ایمرجنسی نافذ کردی

    واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی :طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔

    شہر میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے 51 ملین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی خانپور ڈیم سے سنگ جانی تک 12 کلو میٹر طویل اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی جاری ہے، بھل صفائی 10 فروری سے 20 فروری تک جاری ہے، 23 فروری کو جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی بحال ہوسکے گی۔

    واسا سی ڈی اےکنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر بھاری مشینوں کےذریعے بھل صفائی کررہے ہیں اوپن واٹر چینل کی سالانہ بھل صفائی کے ذریعے خانپور ڈیم سے نکلنے والی اوپن واٹر چینل کے ذریعے پانی کا اخراج سنگ جانی واٹر فلٹریشن پلانٹ تک بڑھایا جاتا ہے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کو پانی کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    واسا کی جانب سے ہوٹلز اور کمرشل اداروں رہائشی آبادیوں کو سیوریج لائنوں میں کچرا اور فوڈ ویسٹ ڈالنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے  2 واسا ملازمین جاں بحق

    گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

    فیصل آباد : گٹر کی صفائی کےدوران زہریلی گیس اور دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : واسا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر خدمات حاصل کی تھیں، آصف نامی اہلکار گلشن کالونی سینٹر اور شان چوہڑ ، ماجرا سینٹر پر تعینات تھے،جاں بحق ہونیوالے واسا ملازمین پرائیویٹ طور پر کام کر ررہے تھے،واسا انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی گئی، کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر صفائی کرنا واسا ملازمین یا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں، ریسکیو ٹیموں نےگہری سیوریج ڈرین سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …

    کرپشن کا الزام،نیب نے اپنے ہی افسر کوگرفتار کر لیا

    سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

  • رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے،واسا

    رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے،واسا

    لاہور: واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے لاہور ہائیکورٹ کا آگاہ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے، صارفین جتنا پانی استعمال کریں گے اتنا ہی بل دیں گے۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،عدالت نےفیصلےمیں لکھا ہے کہ واسا رپورٹ کے مطابق اس ماہ کے آخر تک پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے، صارفین جتنا پانی استعمال کریں گے اتنا پانی کا بل ادا کریں گے ، واسا رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں کیفیز کے خلاف ایکشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • سیوریج کنکشن منقطع کرنے آئے  واسا کے ملازمین کو بااثر شہری کی  قتل کی دھمکیاں

    سیوریج کنکشن منقطع کرنے آئے واسا کے ملازمین کو بااثر شہری کی قتل کی دھمکیاں

    لاہور میں بجلی چوری میں ملوث بااثر شہری نے واسا کے ملازمین کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کلاشنکوف تان دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تاجپورہ سب ڈویژن میں سیوریج کنکشن منقطع کرنے پر مسلح شخص نے ہنگامہ آرائی کی اور اُن پر کلوشنکوف تان کر قتل کی سنگین دھمکیاں بھی دیں بااثر شخص نے واسا کے افسر کو مخاطب کر کے کہا کہ تم شاہ سے زیادہ شاہ کے زیادہ وفادار بن رہے ہو،تمہیں اگر قتل کر دوں تو تمھاری قیمت ایک چونی کے برابر بھی نہیں ہے، تم مجھے جانتے نہیں کہ میں کیا کرسکتا ہوں-

    دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت دی، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن، ملک آصف نے ملزم کیخلاف کارروائی کیلئے ایس ایچ او گڑھی شاہو کو درخواست دے دی۔

    قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ

    ایم ڈی واسا نے تمام ٹاؤنز کو احکامات دے دیئے ہیں کہ کار سرکار میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈیفالٹر پراپرٹی پر ہنگامہ آرائی ،کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہوگا آخری روپے کی ریکوری تک یہ گرینڈ آپریشن جاری رہے گا اور ہم کسی بھی شخص کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

    سیالکوٹ :محمد خرم میر APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

  • واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا

    واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا

    واسا نے پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا ، واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں اضافے کے تناسب کے مطابق سات مرلہ گھر کا بل 500 سے بڑھ کر 1500 روپے ماہوار ہوگیا ہے، دس مرلے کے گھر کا بل 650 سے بڑھ کر 1800 روپے اور ایک کنال گھر کا بل 1300 سے بڑھ کر تین ہزار سے زائد ہوگیا ہے۔

    ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی، پٹرول اور دیگر اخراجات کا بڑھنا ہے لہذا مجبوراً واسا کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    دوسری جانب پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹرکے 20 برانڈز کے مبینہ طور پر غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،پی سی آر ڈبلیو آرکی طرف سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 20 شہروں سے منرل واٹر کے 169برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے۔

    وزیراعظم کا توشہ خانےکے تحفے نیلام کر کے رقم یتیم بچوں کو دینے کا اعلان

    ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا،تجزیے کے مطابق 169میں سے 20 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے ان 20 برانڈز میں سے 11 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، دو برانڈز کے نمونوں میں نمکیات مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ،ایک برانڈ میں پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا، 6برانڈز جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لئے مضرِ صحت ہیں، چار برانڈز کے نمونے میں آرسینک مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے۔

    امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے مساجد سے سیوریج چارجز وصول کرنے سے روک دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مساجد سے سیوریج چارجز وصول کرنے سے روک دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور کے شہریوں کو بہترین بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ایل ڈی اے کی سکیموں میں شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے واسا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے واسا کو روایتی انداز ترک کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔واسا کو صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بنائیں گے۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔صاف پانی اور سیوریج سسٹم کی بہتری عوام کا بنیادی حق ہے۔ صاف پانی کی فراہمی او رسیوریج پائپ لائن کی تنصیب میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے واسا کو مساجد سے سیوریج چارجز وصول کرنے سے روک دیا۔اجلاس میں نئے سکولوں کی تعمیر کیلئے قواعد و ضوابط میں ضروری رد و بدل کی منظوری دی گئی۔ نئے سکولوں کے لئے ورٹیکل ہائیٹ 48 فٹ مقرر کی گئی اور سکول 30 فٹ سے کم روڈ پر نہیں بنائے جا سکیں گے۔ اجلاس میں واسا کے لئے لیگل ایڈوائزر ،کنسلٹنٹ او رلاء فرم کے لئے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کے انجینئرزکے الاؤنس سے متعلقہ ایشو طے کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے ٹیوب ویل آپریٹرز کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ گریڈ 2 سے گریڈ 7 میں کام کرنے والے ٹیوب ویل آپریٹرز کو گریڈ5 سے گریڈ 8ملے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لیگل، ریکوری، ریونیو، فنانس او راسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی پروموشن کا طریقہ کار طے کرنے اور ایل ڈی اے کے ڈاکٹرز کو پروفیشنل او رنان پریکٹسنگ الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں سے نئی شرح سے سیوریج چارجز لئے جائیں گے۔ اپارٹمنٹس میں پارکنگ اور روف گارڈننگ کے قوانین پر عملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔ ایل ڈی اے ایونیوون کے ترمیم شدہ لے آؤٹ پلان کی منظوری دی گئی اور ایل ڈی اے سکیموں میں متنازع امور طے کرنے کیلئے سیٹلمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔

    گورننگ باڈی کے اجلاس میں صوبائی مشیر عامر سعید راں،ایم پی اے ملک مختار احمد،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اراکین عامرریاض قریشی،طارق ثناء باجوہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار