Baaghi TV

Tag: واٹر سپلائی

  • گندہ اور بدبو دار واٹر سپلائی کا پانی آئے نا آئے بل تو آئے گا

    قصور
    سرکاری پانی آئے نا آئے بل ٹائم پر آتا ہے،واٹر سپلائی کا گندہ اور بدبودار پانی لوگ استعمال کرنے پر مجبور،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ غلام محمد کے لوگ واٹر سپلائی کے گندے پانی سے سخت پریشان ہیں
    سرکاری واٹر سپلائی سے آنے والے پانی سے بدبو آتی ہے جو کہ پینے کہ قابل نہیں اور اس کے آنے کے ٹائم لوگوں کو بعض مرتبہ انتظار کرنا پڑتا ہے پانی لیٹ آتا ہے یا پھر آتا ہی نہیں تاہم واٹر سپلائی کا بل ہر مہینے بروقت پہنچتا ہے جو کہ ادا کرنا ہی پڑتا ہے
    گندے بدبودار پانی کو لوگ استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں
    شہریوں نے بیشتر بار انتظامیہ کے لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ واٹر سپلائی کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جو کہ اہلیان علاقہ کا اولین حق اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاہم اس بابت کوئی شنوائی نہیں ہوئی
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر اپنی مشکل کے حل کی استدعا کی ہے تاکہ لوگ بروقت صاف اور صحت بخش پانی حاصل کرکے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

  • میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی،لوگوں کی جانوں کو خطرہ

    میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی،لوگوں کی جانوں کو خطرہ

    قصور
    میونسپل کارپوریشن کی روایتی لاپرواہی، غفلت اور افسران کی عدم دلچسپی سے بلدیہ چوک کے ملحقہ علاقوں خاص کر اندرون موری گیٹ کے شہری غلاظت ملا سرکاری پانی پینے سےمختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،لوگوں کی املاک کو بھی نقصان

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن قصور کی روایتی لاپرواہی ،عملہ کی غفلت اور افسران کی عدم دلچسپی سے بلدیہ چوک کے ملحقہ علاقوں خاص کر اندرون موری گیٹ کے شہری غلاظت ملا سرکاری پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں خاص کر مدینہ سٹریٹ ،کوچہ ڈاکٹر بشیر، اندرون موریگیٹ میں بوسیدہ پائپ لائنیں پھٹ جانے سے واٹر سپلائی پانی میں نالیوں کی غلاظت شامل ہو رہی ہے جس سے عوام میں متعدد موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے
    نیز عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے زمین بوس ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں
    نیز میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ نے عوام کی شکایات پر کوئی شنوائی نہیں کی
    جبکہ متاثرین عوام، سول سوسائٹی، مقامی شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئرز وکلاء ایم یاسین فرخ ، یونس کیانی ، چوہدری انورہنجرا ، ملک شفیق ، ملک عمیر شوکت ، میجر حبیب الرحمان ، حافظ رضوان مشتاق ، حافظ شاہد بشیر ، ملک بلال خاں ، میاں شہباز ، ملک عبدالرشید ، عامر جاوید ، چوہدری انور برکت ، ملک یسین وسیم ، حافظ عدنان حمید ، شیخ روحیل ، و دیگر ممبران نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور کے دیہات واٹر سپلائی سے محروم

    قصور کے دیہات واٹر سپلائی سے محروم

    قصور
    شہر بھر کے قریبی دیہات میں واٹر سپلائی نا ہونے سے لوگ آبادیوں سے دور لگے نلکوں سے پینے کا پانی بھر کر لانے پر مجبور،زیادہ تر دیہات میں عرصہ دراز سے واٹر سپلائی ہے ہی نہیں جن میں تھی انتظامیہ کی غفلت سے وہاں ٹرانسفارمر تک اکھاڑ لئے گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے قریب ترین دیہات میں واٹر سپلائی کی سہولت سرے سے میسر ہی نہیں اور جن میں تھی وہاں انتظامیہ کی عدم توجہی سے ٹرانسفارمر تک اکھاڑ لئے گئے ہیں دیہاتی لوگ آبادیوں سے دور اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے نلکوں سے پینے کا پانی بھرنے پر مجبور ہیں
    لوگوں سے واٹر سپلائی کی سہولت کیلئے ڈی سی قصور سے استدعا کی ہے کہ ان کو بھی دیہات کے اندر صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگا کر دیئے جائیں

  • ٹربائنیں  و افسران ناکارہ لوگ پریشان

    ٹربائنیں و افسران ناکارہ لوگ پریشان

    قصور
    میونسپل کارپوریشن کی روائیتی لاپرواہی، غفلت اور افسران و عملہ کی عدم دلچسپی سے شہر بھر کی متعدد واٹر ٹربائینں خراب گھروں میں کھانا بنانے اور مسجدوں میں نمازیوں کو سرکاری پانی نایاب ہو گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام چلنی والی اکثر واٹر ٹربائینں افسران اور متعلقہ عملہ کی روائیتی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے عوام کو واٹر سپلائی کرنے سے محروم ہیں خاصکر اندرون موریگیٹ ، کوٹ بدر دین خاں، کوٹ مراد خاں، کوٹ پیراں ، کوٹ حلیم خان بستی شاھدرہ، کوٹ علی گڑھ سلامت پورہ سمیت درجنوں دیگر علاقے صاف پانی سے محروم چلے آرہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن کے سی او سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو موصوف آفس میں ہی موجود نہ تھے جن کی غیر حاضری کیوجہ سے ملاقات نہ ہو سکی جبکہ ماتحت عملہ نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بالمقابل تھانہ اے ڈویژن ریت آنے کے بعد بور بند اور اب کوٹ پیراں کی ٹربائن خراب ہوگئی ہے میونسپل کارپوریشن کے افسران موقع پر جاکر حالات کا جائزہ نہیں لیتے وہ ٹھکیداروں سے ملے ہوئے ہیں مزید لیسکو واپڈا کی ضرورت سے زیادہ بغیر اطلاع کے لوڈشیڈنگ بھی واٹر سپلائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے جان بوجھ کر عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے واضع رہے کہ قبل ازیں میونسپل کارپوریشن عدم ادائیگی بل بجل سے مختلف کنکشن کاٹ دئیے گئے تھے ویسے بھی ایک عرصہ سے آئے دن اکثر و بیشتر ٹربائینں خراب چلی آرہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے پانی کی عدم دستیابی پر متعدد بار احتجاج بھی کیا مگر میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ نے عوام کی کوئی شنوائی نہیں کی متاثرین عوام اور سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا سے ایکشن اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • واٹر سپلائی اور سیوریج ایک ساتھ انتظامیہ بے جان

    واٹر سپلائی اور سیوریج ایک ساتھ انتظامیہ بے جان

    قصور
    مالم کلاں گاؤں میں واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آنے لگا کئی دیہاتی بیمار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم میں گزشتہ 5 ماہ سےطواٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آ رہا ہے جس کی کئی بار مقامی لوگوں کی طرف سے ڈی سی قصور اور یونین کونسل کو دی گئی ہے مگر افسوس کے کسی کے کان پر جو تک نہیں رینگی اس سیوریج ملے پانی کی بدولت اب تک کئی شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں مگر کسی کو پرواہ ہی نہیں مالم کے لوگوں نے بتایا کہ 5 ماہ سے ہم اعلی حکام تک اپنی پریشانی پہنچا رہے ہیں مگر ہر بار ہماری بات نہیں سنی جاتی لہذہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ہماری مشکل حل کریں

  • واٹر سپلائی بند

    واٹر سپلائی بند

    قصور واٹر سپلائی کی موٹر ایک ماہ سے بند
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں میں واٹر سپلائی کے ٹھیکیدار نے واٹر سپلائی کا بل ادا نہیں کیا جس کی بدولت لیسکو اہلکار میٹر اتار کے لے گئے تقریبا ایک ماہ ہو گیا ہے لوگ واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہیں جبکہ یونین کونسل کے سیکریٹری اور ٹھیکیدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹھیکدار سے پیسے لے کر بل بجلی ادا کیا جائے تاکہ لوگوں کو واٹر سپلائی سے پانی میسر ہو سکے