Baaghi TV

Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    واٹس ایپ بچوں کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق یہ نیا سسٹم خاص طور پر 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہےاس میں بچوں کا اکاؤنٹ والدین کے اکاؤنٹ سے منسلک ہوگا تاکہ والدین یہ طے کر سکیں کہ ان کا بچہ کن افراد سے چیٹ کر سکتا ہے، کن گروپس میں شامل ہو سکتا ہے اور کن سیٹنگز کو استعمال کر سکتا ہےاس کے علاوہ بچوں کی پرائیویسی سیٹنگز اور چیٹ سے متعلق کئی آپشنز بھی والدین کے کنٹرول میں ہوں گے۔

    اس فیچر کے تحت ان خصوصی اکاؤنٹس میں بچوں کو صرف پیغامات بھیجنے اور کال کرنے کی سہولت دی جائے گی جبکہ اشتہارات بھی نہیں دکھائے جائیں گےاگرچہ ایپ اسٹورز پر اس ایپ کی عمر کی حد 13 سال یا اس سے زیادہ رکھی گئی ہے، تاہم بہت سے کم عمر بچے اپنے والدین سے رابطے کے لیے پہلے ہی اس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

    5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ

    میٹا کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام میں بچے کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے والدین یا سرپرست کو اپنے فون اور بچے کے فون دونوں کی ضرورت ہوگی سیٹ اپ کے دوران اکاؤنٹ کو کیو آرکوڈ کے ذریعے تصدیق کیا جائے گا اور والدین کو اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں مختلف الرٹس بھی موصول ہوں گے، مثال کے طور پر اگر بچہ کسی نئے کانٹیکٹ کو شامل کرے، بلاک کرے یا رپورٹ کرے تو والدین کو فوری اطلاع ملے گی۔

    اگر کسی نامعلوم یا مشکوک شخص کی طرف سے پیغام آئے تو اسے الگ فولڈر میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں والدین اسے دیکھ کر بلاک یا اجازت دینے کا فیصلہ کر سکیں گے اس کے علاوہ والدین چاہیں تو اضافی نوٹیفکیشنز بھی فعال کر سکتے ہیں، جیسے کہ بچے کی پروفائل تصویر یا نام تبدیل کرنا، کسی نئے چیٹ ریکوئسٹ کا آنا، کسی گروپ میں شامل ہونا یا اسے چھوڑنا۔ یہ تمام سیٹنگز والدین کے مقرر کردہ چھ ہندسوں کے پن کے ذریعے محفوظ ہوں گی۔

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

    کمپنی کے مطابق ان اکاؤنٹس میں کئی فیچرز دستیاب نہیں ہوں گےمثال کے طور پر میٹا کی میٹا اے ائی، چینلز اور اسٹیٹس جیسی سہولیات بچوں کے لیے بند رہیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ چیٹس میں ڈزاپیئرنگ کا آپشن بھی دستیاب نہیں ہوگا، اگر کسی نامعلوم نمبر سے بچے کو پیغام موصول ہو تو ایپ اس کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرے گی، جیسے کہ وہ شخص کس ملک سے ہے یا کیا وہ کسی مشترکہ گروپ میں موجود ہے، نامعلوم افراد کی تصاویر بھی خودکار طور پر دھندلی دکھائی جائیں گی تاکہ بچے محفوظ رہیں۔

    کمپنی کے مطابق جب بچے کی عمر بڑھ جائے گی تو انہیں اطلاع دی جائے گی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو عام اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم والدین چاہیں تو اس تبدیلی کو مزید 12 ماہ تک مؤخر بھی کر سکیں گے اس فیچر کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آئندہ مہینوں میں اسے مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی پھیلا دیا جائے گا۔

    
ایران کی دھمکی، بندرگاہوں پر حملہ ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں نشانے پر ہوں گی

    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین اور حفاظتی اقدامات پر بحث جاری ہے۔

  • واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک “اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز” نامی نیا فیچر متعارف کروایا ہے-

    کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر خاص طور پر سائبر اٹیکس، اسپائی ویئر یا دیگر ڈیجیٹل خطرات کے زیادہ حساس ہیں جیسے صحافی، عوامی شخصیات اور آن لائن انفلو ئنسرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے نئی سیٹنگ فعال کرنے پر واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ میں سخت پرائیویسی کنٹرولز خودکار طور پر نافذ کردیتا ہے، اس کےتحت نامعلوم رابطوں سےبھیجی جانے والی میڈیا فائلز اور اٹیچمنٹس بلاک ہو جاتے ہیں، جس سے ممکنہ نقصان یا خطرناک مواد پہنتے ہوئے کم ہو جاتا ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل ہو جاتا ہے، جس سے کچھ فنکشنز محدود ہو جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر صارفین کو زیادہ محفوظ تجربہ فراہم ہوتا ہے صارفین اسے واٹس ایپ Settings → Privacy → Advanced میں جا کر آسانی سے فعال کر سکتے ہیں،کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار رول آؤٹ ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

    بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج
    اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اپنے سیکیورٹی انفراسٹرکچر میں بھی بہتری کی ہے، جس میں ایپ کے اندر موجود کچھ اہم کوڈ کو رسٹ (Rust) پروگرامنگ لینگویج میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ مواد جیسے تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو بہتر طور پر محفوظ اور مستحکم طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔

  • ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کی ملکیت معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے-

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے، حتیٰ کہ سگنل بھی مشکوک ہے، اور صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

    ان کے اس بیان کا تعلق ایک بین الاقوامی مدعی گروپ کے ذریعہ میٹا کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے سے ہے، جس میں واٹس ایپ کی پرائیویسی اور سیکیورٹی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی صارفین کی نجی گفتگو تک رسائی رکھتی ہے اور ذاتی معلومات کو ذخیرہ، تجزیہ اور استعمال کرتی ہے۔

    واٹس ایپ کے خلاف دائر اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کی مبینہ طور پر نجی مواصلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعووں کے برعکس ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    میٹا کے ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے لوگوں کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہ ہونے کے دعوے بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں واٹس ایپ نے ایک دہائی سے سگنل پروٹوکول کے ذریعے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کی ہے، اور یہ مقدمہ غیر معقول اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

    بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی،طلال چوہدری

  • سائبر کرائم ایجنسی کی واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچاؤ کی ہدایات جاری

    سائبر کرائم ایجنسی کی واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچاؤ کی ہدایات جاری

    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کر دیا-

    این سی سی آئی اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہ اگر اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا شبہ ہو کہ کوئی اور واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے تو فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کریں،ہیکنگ کی صورت میں سب سے پہلے واٹس ایپ کو ان انسٹال کریں اور دوبارہ انسٹال کر کے اپنا فون نمبر درج کریں اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں والا کوڈ فوری طور پر درج کریں،کوڈ درج کرتے ہی واٹس ایپ ہیکر کے موبائل سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا، کیونکہ ایک وقت میں واٹس ایپ صرف ایک موبائل پر فعال رہ سکتا ہے۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    ایجسنی کے مطابق اگر ہیکر نے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کر رکھی ہو اور پن معلوم نہ ہو تو واٹس ایپ 7 دن انتظار کا کہہ سکتا ہے تاہم اس دوران صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،انتظار کے دوران کوئی بھی اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے اس لیے صارفین محفوظ رہیں گے این سی سی آئی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری ہدایات پر عمل کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

    سڈنی فائرنگ:پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش؟

  • واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ

    واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ

    واٹس ایپ نے 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران دنیا بھر میں فراڈ اور اسکیم سے منسلک 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹس منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے مختلف ممالک میں لوگوں کو دھوکا دینے میں استعمال ہو رہے تھے۔میٹا کے مطابق یہ جعلی اکاؤنٹس زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں سرگرم اسکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔کمپنی نے اس اعلان کے ساتھ واٹس ایپ میں نئی حفاظتی خصوصیات بھی شامل کی ہیں، جن میں نامعلوم شخص کی جانب سے کسی گروپ چیٹ میں شامل کرنے پر فوری الرٹ کا فیچر بھی شامل ہے۔

    میٹا کے مطابق کچھ دھوکے باز مصنوعی ذہانت کے ٹولز استعمال کر کے متاثرین کو گمراہ کرنے والے پیغامات تیار کرتے اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کرتے ہیں۔ وہ اکثر متاثرین سے پہلے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطہ کرتے اور پھر انہیں سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر لے آتے ہیں۔حکام نے جنوب مشرقی ایشیا کے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہیں اور واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن جیسے سکیورٹی فیچرز کو لازمی فعال کریں۔

    مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان مقرر

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    وزیراعظم کی نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی حامی

    تھائی لینڈ: کمبوڈیا سرحد پر بارودی سرنگ دھماکا، 3 فوجی زخمی

  • واٹس ایپ پر بھی کمائی کا موقع، جلد مونیٹائزیشن پروگرام متعارف کرائے جانے کا امکان

    واٹس ایپ پر بھی کمائی کا موقع، جلد مونیٹائزیشن پروگرام متعارف کرائے جانے کا امکان

    معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جلد صارفین کو یوٹیوب اور فیس بک کی طرح کمائی کا موقع ملنے والا ہے، میٹا کی جانب سے مونیٹائزیشن پروگرام متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے اور اسی سیکشن میں واٹس ایپ چینلز کے لیے کمائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ میٹا نے حال ہی میں واٹس ایپ میں اشتہارات شامل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اب کمپنی ایپلی کیشن کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر مونیٹائزیشن فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    ابتدائی طور پر یہ فیچر واٹس ایپ بزنس یا بڑے فالوورز رکھنے والے چینلز کو دیا جائے گا، بعد ازاں بتدریج دیگر صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ ممکنہ طور پر چینلز کی مونیٹائزیشن کے لیے فالوورز کی کم از کم تعداد کی شرط بھی رکھی جائے گی۔ذاتی اکاؤنٹس کو فی الحال مونیٹائزیشن پروگرام میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں، تاہم ایسے اکاؤنٹس میں بھی اشتہارات نظر آ سکتے ہیں، خاص طور پر ان صارفین کو جنہوں نے واٹس ایپ چینلز کو فالو کیا ہوگا۔

    خطے کی کشیدگی: قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی

  • پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات  کا سامنا

    پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

    پاکستان سمیت دنیا کے ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے، وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرےصارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس حوالے سے ابھی تک میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    پی ایس ایل کابرا ترین ریکارڈ بابر اعظم کےنام

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،بچ جانیوالے مسافر کی آپ بیتی کی تقریب رونمائی

    کراچی، رواں سال نا تجربہ کار ڈرئیوروں نے 262 خاندان اجاڑ دیے

    اپووا خواتین کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ملا اعزازی ایوارڈ

    وزیرِ اعظم کی بلاول بھٹو کو پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

  • واٹس ایپ کا  چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر  آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ نے صارفین کی چیٹس پرائیویسی کو مندنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

    یہ خصوصیت پرائیویسی کے تحفظات کا ایک سیٹ پیش کرے گی بشمول چیٹ کی پوری تاریخوں کو برآمد کرنے پر پابندیاں، یہ واٹس ایپ کو چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو روکنے کے قابل بھی بنائے گا جس میں ان صارفین کے چیٹس شامل ہوں گے جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا۔اس سے نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

  • جعلسازی ،97  لاکھ  بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک

    جعلسازی ،97 لاکھ بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک

    واٹس ایپ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے رواں برس فروری میں 97 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔

    میڈیا رپورتس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین ماہانہ سیفٹی رپورٹ میں واٹس ایپ پر جعلسازی، فراڈ اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔بتایا گیا کہ بلاک ہونے والے اِن تمام اکاؤنٹس میں سے 14 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس ایسے تھے جو صارفین کی شکایات موصول ہونے سے پہلے ہی بلاک کر دیے گئے۔ بھارت میں واٹس ایپ کے 500 ملین (50 کروڑ) سے زیادہ صارفین ہیں، لہٰذا واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے فعال انداز میں حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    واٹس ایپ کی رپورٹ کے مطابق ’آئی ٹی رولز 2021‘ کے تحت فروری کے دوران بھارت میں کُل 9,967,000 اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی۔’آئی ٹی رولز 2021‘ کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنے صارفین کی شکایات کو دور کرنے اور نقصان دہ سرگرمیوں کو روکنے کے پابند ہوتے ہیں۔واٹس ایپ نے انکشاف کیا کہ اسے فروری کے دوران 17,649 صارفین کی شکایات موصول ہوئیں، جس کے نتیجے میں 427 اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ واٹس ایپ اتنظامیہ اپنے پلیٹ فارم پر مشکوک رویے کی نگرانی اور روک تھام کے لیے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ الگورتھم استعمال کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث اکاؤنٹس کو آئے روز بلاک کرتا رہتا ہے، جنوری 2025 میں واٹس ایپ نے 99 لاکھ سے زیادہ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی، جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے مسلسل رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

    سب سے پہلے امریکہ،ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ٹیرف پیکج، عالمی تجارتی نظام میں زلزلہ

    نوبل انعام،عمران خان کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی کو پھر ملی رسوائی

    کراچی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

    پی ایس ایل10 ،ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

    مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک کو جیل بھیج دیا گیا

  • واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ  جانیے

    واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جانیے

    میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔

    بعد ازاں مذکورہ فیچر تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دی گئی تھی اور اب اس فیچر پر تقریبا تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے۔فیچر کے تحت انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان میں ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے آپشن فراہم کیے جائیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اردو زبان کے وائس نوٹس کو کب تک تحریر میں تبدیل کرنے کا آپشن پیش کیا جائے گا۔مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ میں درج ذیل سیٹنگز کرنی پڑیں گی۔صارفین کو سیٹنگ میں جانے کے بعد چیٹ میں جاکر وائس نوٹس کے آپشن کو اوپن کرنا پڑے گا۔

    چیٹ میں جانے کے بعد وائس نوٹ کے آپشن کو کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پوچھا جائے گا کہ آپ کو زیادہ تر کس زبان میں وائس نوٹ موصول ہوتے ہیں۔صارف کی جانب سے کسی بھی ایک زبان کے انتخاب کے بعد فیچر از خود آن ہوجائے گا اور ہر موصول ہونے والا وائس نوٹ تحریر میں تبدیل ہوجائے گا۔یاد رہے کہ انگریزی، پرتگیزی، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹ ہی تحریر میں تبدیل ہو سکیں گے۔

    کراچی میں لائنوں کا مرمتی کام مکمل ہونے پر پانی کی فراہمی شروع

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے 300بڑے ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی