Baaghi TV

Tag: واٹس ایپ گروپ

  • تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا ہے کہ حال ہی میں گھر میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت اور ان سے رابطے میں رہنے کے لیے واٹس ایپ پر گروپ بنا لیا گیا۔

    حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں، پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش 9 ماہ تک پرانی تھی حمیرا اصغر کی تدفین 11 جولائی کو آبائی شہر لاہور میں کردی گئی تھی حمیرا اصغر کی موت کے بعد شوبز کی سینئر اداکاراؤں نے کراچی میں تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت، ان سے رابطے میں رہنے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر وا ٹس ایپ گروپ بنا دیا۔

    اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے گھروں سے دور کام کیلئے رہتی ہیں ان سب کو اس گروپ میں شامل کیا جارہا ہے حمیرا کی موت نے انڈسٹری میں ذہنی صحت اور باہمی تعاون کی اہمیت پر توجہ دلوائی ہے،گروپ کے ضوابط کے تحت تنہا یا اہل خانہ کے بغیر کراچی میں رہنے والی اداکاراؤں کی ہفتہ وار اٹینڈ س چیک کی جائے گی جب کہ انہیں ذہنی صحت سمیت مالی مشکلات کے حوالے سے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

    طوبیٰ انور نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے اداکارائیں نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کرتی رہیں گی بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی کوشش بھی کریں گی تاکہ کوئی تنہائی کا شکار نہ ہو کیونکہ ان کی بھی بہت سی ایسی دوستیں ہیں جو کسی اور شہر سے کام کے سلسلے میں آئی ہوئی ہیں اور حمیرا کی موت کا اُن پر گہرا اثر پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ شوبز کی دنیا میں دباؤ، مقابلہ اور تنہائی عام مسائل ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کراچی میں درجنوں اداکارائیں اور اداکار اہل خانہ کے بغیر رہتے ہیں، جس میں سے متعدد اداکار ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، تاہم بہت سارے اداکار تنہا بھی رہتے ہیں،نہ صرف شوبز بلکہ میڈیا انڈسٹری سے لے کر دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیاں، خواتین اور لڑکے بھی کراچی جیسے بڑے شہر میں تنہا رہتے ہیں۔

  • واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ان کو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ گروپس میں اپنے لیے لیبلز استعمال کرسکیں گے۔رپورٹ میں شیئر کیئے گئے اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ممبرز کے لیے بھی لیبلز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی گروپ ممبر کے لیے لیبلز کا استعمال کریں گے تو وہ صرف اسی گروپ میں کام کرے گا، دیگر مشترکہ گروپس میں اس فرد کے لیے الگ سے لیبلز کا استعمال کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب کسی گروپ میں آپ اپنے لیے کسی لیبل کا استعمال کریں گے تو وہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک آپ اسے بدل نہیں دیتے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

  • واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا،شہری عدالت پہنچ گیا

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا،شہری عدالت پہنچ گیا

    یوگنڈا: افریقی ملک یوگنڈا میں شہری واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے بھی سنایا حیران کن فیصلہ

    سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر ہم خیال ممبران شامل کرکے گروپ بنانا اور اس میں اپنے من پسند لوگوں کو شامل کرنا اور برقرار رکھنا گروپ ایڈمن کی مرضی ہوتی ہے کسی انفرادی یا اجتماعی ناپسندیدہ حرکت کی وجہ سے کسی ممبر کو گروپ سے نکالنا یا نئے ممبران کو گروپ میں شامل کرنا بھی ایڈمن کی مرضی پر منحصر ہوتا ہےغیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں حیران کن واقعہ پیش آیا جب شہری نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اور اہلیہ ببشریٰ بی بی سمیت نیب میں طلب،گرفتاری کا امکان

    یوگنڈا کی چیف مجسٹریٹ کورٹس کے سینیئر مجسٹریٹ گریڈ ون نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو متاثرہ شہری کو گروپ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم صادر فرمایاعدالت نے شہری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایڈمن کو نہ صرف متاثرہ شخص کو گروپ میں شامل کرنے کا حکم دیا بلکہ شہری کو گروپ کا ایڈمن بھی بنانے کا حکم صادر کر دیاعدالتی حکم پر واٹس ایپ گروپ ایڈمن نے ریموو کیے گئے بیتوا بابو ہربرٹ نامی شہری کو گروپ میں دوبارہ شامل کر لیا۔

    سیالکوٹ: ڈسکہ مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیں المعروف …

    متاثرہ شخص کو گروپ میں دوبارہ شامل کرنے اور گروپ ایڈمن بنانے پر تمام ہی افراد گروپ چھوڑ گئے اور مذکورہ شہری اس گروپ کو واحد ممبر رہ گیا تمام ممبران کے گروپ چھوڑنے پر شہری ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہا ہے۔