Baaghi TV

Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    ہرزلیا: میٹا کی زیرملکیت ایپلیکشن واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : جہاں نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں پیدا ہوئے ، پرانی نسلوں کو یہ سیکھنا پڑا کہ اس کے مطابق کیسے ڈھالنا ہے۔ ایسی ہی عمر کا ایک گروہ جنریشن X (جو 1965-1980 کے درمیان پیدا ہوا) ہے،جو زندگی میں نسبتاً دیر سے ڈیجیٹل دنیا سے ہم آہنگ ہوا اور اسے "ڈیجیٹل تارکین وطن” کہا جاتا ہے۔

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    ریچ مین یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں ڈاکٹر گیلی ایناو، ایڈلسن سکول آف انٹرپرینیورشپ کے محقق اور فیکلٹی ممبر، اور سیمی اوفر سکول آف کمیونیکیشنز کے تال نادیل ہارونی اور پروفیسر یائر گیلی نے اس بات کا جائزہ لیا کہ ہم اپنے تعلقات کو واٹس ایپ کے ذریعے کیسے چلاتے ہیں اور چاہے یہ اس سے ملتا جلتا ہو یا اس سے مختلف جس طرح سے ہم انہیں حقیقی زندگی میں ہینڈل کرتے ہیں۔

    اسکالر جان گوٹ مین، ایک طبی ماہر نفسیات اور ریاضی دان، نے رشتے میں لڑائی کی اہمیت کو تسلیم کیا، اور دعویٰ کیا کہ تنازعات سے نمٹنے کی صلاحیت ہی ایک مستحکم رشتے کی بنیاد ہے۔ اس نے رشتے میں تنازعات کے انتظام کے تین نمونوں کی بھی نشاندہی کی جو اس کے استحکام کی پیش گوئی کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

    جرنل نیو میڈیا اینڈ سوسائٹی میں شائع تحقیق میں ماہرین نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ جوڑوں کے لیے لڑائی اور صلح کا بہترین مقام ثابت ہوسکتی ہے محققین کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ سے لوگوں کو اپنے شریک حیات کا نکتہ نظر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

    محققین نے کہا کہ ایموجیز سے جذبات اور غصے کا اظہار زیادہ بہتر طریقے سے کرنا ممکن ہوتا ہے واٹس ایپ چیٹ رشتے کو بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہےاس تحقیق میں 35 سے 50 سال کی عمرکے ایسے 18 جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی شادی کو 5 سال کا عرصہ ہوچکا تھا۔

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

    اس کے بعد دیکھا گیا کہ جھگڑے کی صورت میں ان جوڑوں کی جانب سے کس طرح کے رویے کا اظہار کیا جاتا ہے جیسے سرد مہری، جذباتی انداز یا دیگر،پھر یہ دیکھا گیا کہ یہی جھگڑا میسجنگ ایپ میں کرنے سے تعلق پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ حقیقی زندگی میں جوڑے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے بات کرنا چھوڑ سکتے ہیں مگر میسجنگ ایپ پر ایک دوسرے کے پیغامات کو کئی بار پڑھتے ہیں تاکہ نکتہ نظر کو سمجھ سکیں۔

    محققین نے کہا کہ 1960 یا 1970 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد ڈیجیٹل طریقوں کی بجائے براہ راست بات کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں، مگر ہم نے دریافت کیا کہ ضروری نہیں یہ خیال واقعی درست ہو۔

    انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ سے زندگی بھر کے اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اضافی پلیٹ فارم مل جاتا ہے۔

    واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

  • واٹس ایپ کی  ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش

    کیلیفورنیا: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ کے لیے جاری کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان


    بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہی جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کرسکتےہیں یہ فیچر چند ایسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو بیٹا ٹیسٹرز ہیں، اس فیچر پر فی الحال تجربہ کیا جارہا ہے اور اسی وجہ سے اب تک دیگر صارفین کی رسائی ممکن نہیں-

    فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    اب اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کردیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں آپ چند سیکنڈوں کی مہلت پر ’اَن ڈُو‘ کا ٹیب استعمال کرتے ہوئے میسج واپس لا سکیں گے اور آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘ کر سکیں گے۔

    اس فیچر کے حصول کیلئے پلے اسٹور میں جاکر واٹس ایپ بیٹا ورژن اپ ڈیٹ کریں، اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ پر نہ آئے تو پریشان نہ ہوں واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آنے والے چند ہفتوں میں عالمی سطح پر متعارف کرادیا جائے گا۔

    ٹک ٹاک میں نئے فیچر کا اضافہ

  • واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

    میٹا کی زیرملکیت دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ میں ان فیچرز کا اعلان سی ای او مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں کیا انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ میں پرائیویسی کے نئے فیچرز آ رہے ہیںزکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے پیغامات کی حفاظت اور گفتگو کو نجی رکھنے کے لیے نئے طریقےمتعارف کراتے رہیں گے۔

    میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے مطابق ان تین نئے پرائیویسی آلات کو پیغامات بھیجتے وقت بطور اضافی حفاظتی جہتوں کے متعارف کرایا جارہا ہے۔

    زکربرگ کا کہنا تھا کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا،اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔

    فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ کا فیچر اس ماہ متعارف کرائے گا جس کےبعد صارفین اپنے منتخب شدہ لوگوں کے سامنے ہی آن لائن ظاہر ہوں گے۔

    مارک زکر برگ نے کہا کہ ہم آپ کے پیغامات کی حفاظت کے لیے نئے طریقے بناتے رہیں گے اور انہیں آمنے سامنے گفتگو کی طرح نجی اور محفوظ رکھیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ان فیچرز کی تفصیلات بتائی گئیں۔

    ایک فیچر واٹس ایپ گروپس کو خاموشی سے چھوڑ دینے کا ہے ایسا کرنے پر گروپ ایڈمن کو تو ایک الرٹ سے علم ہوجائے گا مگر باقی اراکین کو اس کا علم نہیں ہوگا یہ فیچر واٹس ایپس کے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگا جن کے میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

    اسنیپ چیٹ نے اپنا ویب ورژن جاری کردیا

    دوسرا فیچر بھی صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس سے آپ دیگر کو یہ جاننے سے روک سکتے ہیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں اس حوالے سے آپ کو 4 آپشن ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور My contacts except دستیاب ہوں گے۔

    ابھی جب آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہوتے ہیں تو اس کا علم ان سب کو ہوجاتا ہے جو آپ کی پروفائل کو دیکھ سکتے ہیں یہ دونوں فیچرز اسی مہینے کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

    تیسرے فیچر میں ایسے میسج کو بھیجا جاتا ہے جو ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے، مگر ان میسجز کا اسکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے تو اب نئے فیچر سے اسکرین شاٹ کو بلاک کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

  • واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

    واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

    میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ پر اب ’Voice Notes‘ اسٹیٹس پر لگانے کی اجازت بھی ہو گی۔

    اس سے قبل صارفین ویڈیوز اور تصاویر اسٹیٹس پر لگایا کرتے تھے لیکن اب واٹس ایپ ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے جس سے وائس نوٹس بھی اسٹیٹس پر لگانا ممکن ہوگا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر شیئر کیے گئے وائس نوٹ کو ’وائس اسٹیٹس‘ کہا جا سکتا ہے۔


    ویب بیٹا انفو نے اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں اسٹیٹس پر وائس نوٹ سپورٹ کی فعالیت واضح کی گئی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق اسٹیٹس ٹیب کے نیچے موجود نئے آئیکن کے ذریعے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر فوری طور پر وائس نوٹ بھیجا جا سکے گا تاہم وائس نوٹ کے اسٹیٹس پر بھی پرائیویسی ہوگی یعنی اسے صرف وہی لوگ سن سکیں گے جنہیں آپ سنانا چاہیں گے۔

    واٹس ایپ نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا کہ صارفین اس فیچر کو باقاعدہ طور پر کب استعمال کر سکیں گے تاہم اس فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا

    دنیا بھر میں مقبول تریں میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہےکہ واٹس ایپ اپنےصارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئےاور فرمائشوں پر آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے اور اب اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

    واٹس ایپ نے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی میسج کو ‘رپورٹ’ کرسکیں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ برس رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں۔

    تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر کام کررہی ہے۔

    اپنے موبائل کو سائبر حملوں سے کیسے بچا سکتے ہیں؟

    اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون (Delete for everyone)’ کے فیچر میں بڑی تبدیلی کی ہے جس کے تحت چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے یعنی اب میسجز ڈیلیٹ کرنے کی وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی، یعنی دو دن بعد بھی آپ بھیجے گئے میسجز ڈیلیٹ کرسکیں گے جبکہ اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ کے میسجز میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی –

    یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، جب کہ آہستہ آہستہ اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ممکن ہوگی۔

    ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنیوالے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ

  • واٹس ایپ نے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

    واٹس ایپ نے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے مزید نئے فیچر پر کام شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی : میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہلوت اور فرمائشوں پر آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے اور اب اس بار ایپلیکیشن نے اپنے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون (Delete for everyone)’ کے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔


    واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اب چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے یعنی اب میسجز ڈیلیٹ کرنے کی وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی، یعنی دو دن بعد بھی آپ بھیجے گئے میسجز ڈیلیٹ کرسکیں گے جبکہ اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ کے میسجز میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی –

    رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، جب کہ آہستہ آہستہ اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ممکن ہوگی۔


    اس کے علاوہ واٹس ایپ ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کی مزید بہتری کے لیے بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کے اہل ہوں گے۔

    قبل ازیں واٹس ایپ میں گروپس چیٹ کے حوالے سے چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے ان فیچرز سے واٹس ایپ میں کسی گروپ کال کے حوالے سے صارف کو زیادہ اختیار دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے ان فیچرز کی تفصیلات ایک ٹوئٹ میں شیئر کیں انہوں نے بتایا تھا کہ اب گروپ کال کے دوران اگر کوئی فرد اپنا مائیک میوٹ کرنا بھول جائے تو ہوسٹ یا کال میں شامل کوئی بھی فرد اسے میوٹ کرسکے گا تاکہ بات چیت متاثر نہ ہو۔


    اسی طرح گروپ کال میں اگر کوئی نیا فرد شامل ہوگا تو واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ بھیجا جائے گا تاکہ ہر ایک کو اس کا علم ہوسکے ایک گروپ کال میں 32 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اسی طرح کال کے دوران مخصوص افراد کو میسجز بھیجنا بھی اب ممکن ہوگا۔

    ان نئے فیچرز سے واٹس ایپ زوم، گوگل میٹ اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کا ایک اچھا متبادل ثابت ہوگا جبکہ قبل ازیں واٹس ایپ نے گروپ اراکین کی تعداد کو 256 سے بڑھا کر 512 کر دیا تھا۔

  • واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں  نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

    واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

    کیلیفورنیا: دنیا بھر کی معروف ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنی گروپ وائس کال میں متعدد نئے فیچرز اپ ڈیٹ کردیئے۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سےآئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹامنتقلی کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی تھی اب ایپ کی جانب سے گروپ وائس کال میں نئی تبدیلیاں سامنے لائی گئیں ہیں گروپ کال فیچر میں نئے ٹولز شامل کرنے کا مقصد گفتگو کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنا ہے۔

    واٹس ایپ پر دوستوں کیساتھ ماضی کے بہترین گیمزکھیلیے

    تبدیلیوں کے بعد اب جب کوئی شخص گروپ وائس کال میں شامل ہوگا تو ایک بینر نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا جو یہ بتائے گا کہ کوئی شخص کال میں شامل ہوا ہے یہ بڑی چیٹس میں بھی ہوگا اور تب بھی ہوگا اگر کسی کا نام اسکرین پر ظاہر ہونے والی لسٹ میں موجود نہ ہو۔

    قبل ازیں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی پرائیویسی کنٹرول سیٹنگز متعارف کرا ئی جس کو استعمال کرتے ہوئے اب صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ جس کو چاہیں گے اس کو اپنی پروفائل پکچر، اپنے متعلق معلومات، لاسٹ سین اور واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھائیں گے-

    حالیہ ٹویٹ میں واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرول سیٹنگز جاری کردیں ہیں۔ اب تک صارفین اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس، لاسٹ سین اور اپنے متعلق معلومات پر تین قسم کی پرائیویسی کا اطلاق کر سکتے ہیں 1) سب کے دیکھنے کے لیے دستیاب، 2) صرف آپ کے کانٹیکٹس دستیاب 3) مکمل طور پر پوشیدہ۔

    واٹس ایپ میں نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی ،لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس نشانے پر

    لیکن اب ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق صارف اپنے کچھ کانٹیکٹس سے اپنی پروفائل پکچر وغیرہ پوشیدہ رکھ سکیں گے جبکہ یہ سب چیزیں باقیوں کے لیے عیاں رہیں گی۔ یہ بلیک لسٹ کرنے کی ہی ایک نئی شکل ہے ان سیٹنگز کے لیے اسکرین پر اوپری حصے میں دائیں جانب تین نقطوں پر ٹیپ کریں، سیٹنگز میں جائیں پھر اکاؤنٹ میں اور پھر پرائیویسی میں جاکر سیٹننگ کر لیں۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر گزشتہ برس بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے یہ فیچر عام صارفین کے لیے جاری دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ جلد ایک اور فیچر بھی متعارف کرائے گا جس میں دیگر لوگوں کی آواز بند کی جاسکے گی اس کا مطلب ہے کہ کال میں شامل افراد کے اطراف سے آنے والے شور کو بھی خاموش کرایا جاسکے گا۔

    واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  • واٹس ایپ کا اکاؤنٹس کی حفاظت کیلئے جی میل طرز کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا اکاؤنٹس کی حفاظت کیلئے جی میل طرز کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    سان فرانسسکو: واٹس ایپ اکاؤنٹ فراڈ اور ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے فون نمبر پر تصدیقی کوڈ کی طرح کا ایک فیچر جلد ہی سامنے آنے والا ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے کہا ہے کہ واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے جلد یا بدیر جی میل کی طرح فون نمبر کا ڈبل ویری فکیشن نظام پیش کیا جائے گا۔

    پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

    بیٹا انفو کےمطابق گزشتہ برس ہیکرز، فشرز اور دیگرمجرموں کی جانب سے لوگوں کےاکاؤنٹس ہیک کرنے کےبعدواٹس ایپ کی مرکزی میٹا کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے اس کے تحت جب بھی آپ روایتی فون چھوڑ کردوسرے فون پر واٹس ایپ کھولیں گےتو آپ کے نمبر پر بھیجا گیا کوڈ درکار ہوگا اس طرح واٹس ایپ اکاؤنٹ پر آپ کا کنٹرول بڑھ جائے گا جس کی حفاظت مزید یقینی ہوسکے گی۔

    ٹوئٹر نے کمیونیٹیز میں انگیجمنٹ کو بڑھانے کیلئے نیا طریقہ متعارف کرا دیا

    دوسری جانب ایک مخصوص وقت میں کوڈ شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ کوڈ ڈالنے کے بعد عین جی میل کی طرح مالک کے اصل فون پر واٹس ایپ سرگرم کیے جانے کی خبر بھی بھیجی جائے گی یہ نظام گوگل اکاؤنٹس کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

  • سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

    سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

    سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت ہوئی

    ایکس سی این ہائے ویز پنجاب ، سی ای او ضلع کونسل ، ریسکیو، ٹی ایم اے نمائندگان پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ ایکس سی این گریسر کو کیسے آپریٹر پر پروموٹ کیا گیا ؟ ایکس سی این ہائی ویز نے کہا کہ رولز کے مطابق 25 سال بعد گریسر کو آپریٹر پر پروموٹ کیا جاتا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ سروس رولز کب کے ہیں پیش کریں ؟ ایکس سی این نے کہا کہ رولز 2020 کے ہیں ڈرافٹ کی شکل میں ہیں منظور نہیں ہوئے ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ مطلب ڈرافٹ منظور ہونے سے قبل ہی آپ نے پروموشن شروع کر دی،آپ اپنی مرضی سے اداروں کو چلاتے ہیں عدالت نیشنل ہائی وے والوں کو بھی بلائے گی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے جس کے پاس سنو بلور چلانے کا تجربہ نہیں اسکو کیسے اتنی بڑی مشین پر چڑھا دیا خاکروب، گریسر اور مالیوں کو خود ساختہ آپریٹر ظاہر کرکے کیسے مشینوں پر چڑھا دیا گیا؟

    سی ای او ضلع کونسل سے عدالت نے سوال کیا کہ مری میں کتنی غیر قانونی عمارات ہیں ؟ سی ای او ضلع کونسل نے کہا کہ 2019میں تعمیرات پر پابندی ہٹی تو تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ پابندی ہٹانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مری کو راجہ بازار بنا دیا،عدالت سانحہ مری کیس اینٹی کرپشن کو بھی بھیجے گی ،مری میں سیوریج کا کیا نظام ہے ؟ سی ای او ضلع کونسل نے کہا کہ مری میں سیوریج سپٹک ٹینکس میں جاتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پورا مری سپٹک ٹینکس پر چلتا ہے کوئی باقاعدہ سیوریج کا نظام نہیں، روسٹر کا مسئلہ نہ ہو تو پٹیشن کو ایک سال تک چلاؤں سارا مری ٹھیک ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کی ایک الرٹ سے کہانی شروع ہوئی، پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے سوئے رہے،میڈیا رپورٹس کے بعد جاگے تو قیمتی جانیں جا چکی تھیں،کسی کے خلاف آرڈر ہوا یا نہیں کوئی ایک انفرادی طور پر بتا دیں عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا

    عدالت نے برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نئی رپورٹ لے آئے ہیں ،عدالت نے ایم او پی سے استفسار کیا کہ ہوٹل کا کیا بنا؟ہوٹل کےحوالے سے آپ چپ کیوں ہو گئے؟ ایم او پی نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ، عدالت نے استفسار کیا کہ ہوٹل کا سن کر تمام انتظامیہ خاموش کیوں ہو جاتی ہے؟ڈی سی اور اے سی نے رپورٹ بھیجی غیر قانونی ہے اسکو گرایا جائے تو کیوں نہیں گرایا گیا ؟عدالت نے وکیل درخواست گزار سےمعاونت مانگ لی سانحہ مری کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے وکیل درخواست گزار سے5نکات پر معاونت مانگ لی

    یاد رہے کہ 9 جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس گئے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

  • واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی فوج میں جاسوسی کی خبریں،تحقیقات کا حکم

    واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی فوج میں جاسوسی کی خبریں،تحقیقات کا حکم

    واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی فوج میں جاسوسی کی خبریں،تحقیقات کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے جاسوسی کی جانے پر بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی فوج کے اعلیٰ حکام اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جاسوسی کی جا رہی تھی، جاسوسی پڑوسی ملک کی جانب سے کی جا رہی تھی تا ہم کسی ملک کا نام سامنے نہیں آیا، جاسوسی کی اطلاع پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی اور رپورٹ پیش کرے گی

    سائبر سیکورٹی کی خلاف ورزیوں پر بھارتی خبررساں ادارے کو بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج حکام کی واٹس ایپ کے ذریعے جاسوسی کی گئی ہے، جس کی رپورٹ حکام کو ملی تو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے،بھارتی فوجی حکام کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں کہ وہ کن کن سے رابطے میں تھے،

    بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق فوجی افسران کی جاسوسی کے کیسز کو سختی سے دیکھا جاتا ہے، اور سخت کاروائی کی جاتی ہے کیونکہ وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے دائرے میں آتے ہیں جب اس معاملے پر مزید تفصیلات پوچھی گئیں تو دفاعی ذرائع نے کہا کہ معاملے کی حساسیت اور تحقیقات کو دیکھتے ہوئے کوئی قیاس نہیں کیا جانا چاہیے اس سے کیس کی تفتیش متاثر ہو سکتی ہے

    بھارتی فوج میں سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر پابندی ہے، اافسران ہی صرف ایپس استعمال کر رہے ہیں، سپاہی رینک کے جوانوں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا ایپس استعمال نہیں کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

    بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی،دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    مودی سرکار صحافیوں سمیت اہم شخصیات سے جاسوسی کرنے لگی

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    جاسوسی اوردہشتگردی کیس کے مزید 2 بھارتی قیدی پاکستان نے رہا کر دیئے