Baaghi TV

Tag: واپڈا کے خلاف احتجاج

  • واپڈا سے تنگ لوگوں نے قصور رائیونڈ روڈ بند رکھا،بڑے احتجاج کا خطرہ

    واپڈا سے تنگ لوگوں نے قصور رائیونڈ روڈ بند رکھا،بڑے احتجاج کا خطرہ

    قصور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج، قصور رائیونڈ روڈ بند رہا

    تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور کی مبینہ غفلت اور بجلی کی طویل بندش کے باعث قصور میں شہریوں کے مسائل میں شدید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے باعث امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہونے لگی ہے

    ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بجلی کی طویل بندش سے تنگ مقامی افراد نے بطور احتجاج قصور رائیونڈ روڈ کو کل شام موضع نول اور موضع اٹھیل پور کے مقامات پر بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی فراہمی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا

    دوسری جانب بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور میں بھی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے شدید مسائل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور کے مختلف علاقوں، خصوصاً دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔ بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں بھی شہریوں کو مبینہ طور پر مرمت اور تبدیلی کے لیے اضافی رقم ادا کرنا پڑتی ہے، جبکہ دوسری جانب بھاری بجلی کے بل بھی وصول کیے جا رہے ہیں

    مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو حکام قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں، ٹرانسفارمرز کی خرابی اور بجلی کی فراہمی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صارفین کو مبینہ اضافی ادائیگیوں سے نجات دلائی جائے

    شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی کی صورتحال فوری طور پر بہتر نہ کی گئی تو عوام بڑے احتجاج پر مجبور ہوسکتے ہیں، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے

    عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو واپڈا قصور کی کارکردگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں

  • 8 دنوں سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نا کرنے پر احتجاج

    8 دنوں سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نا کرنے پر احتجاج

    قصور
    8 دن سے ٹرانسفارمر خراب،سخت گرمی،جینا عذاب،لوگوں کا سخت احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں نظام پورہ کے لوگوں نے قصور دیپال پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے
    واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج میں شرکاء نے بتایا کہ پچھلے اٹھ دن سے ان کا ٹرانسفارمر خراب ہے جس کا واپڈا کی جانب سے کوئی حل نہیں نکالا جا رہا
    شدید گرمی کے باعث بچے بوڑھے لوگ سخت متاثر ہوئے ہیں اور بیشتر لوگ بیمار ہو چکے ہیں
    گرمی اور بجلی نا ہونے کے باعث اہل محلہ نے واپڈا کی غفلت پر پریشانی کی حالت میں دیپال پور روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا

  • محکمہ واپڈا کے خلاف لوگوں کا سخت احتجاج

    محکمہ واپڈا کے خلاف لوگوں کا سخت احتجاج

    قصور

    محکمہ واپڈا کے ستائے لوگوں نے سخت احتجاج کیا،لوگ پچھلے چھ ماہ سے سخت پریشان ہیں

    تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈویژن پھولنگر سب ڈویژن سرائے مغل فیڈر ہلہ کے علاقہ سرائے مغل کی مین مارکیٹ والا ٹرانسفارمر پچھلے چھ ماہ سے لوگوں کیلئے عذاب بنا ہوا ہے اور آئے روز جل جاتا ہے
    اب ایک بار پھر شدید گرمی میں گزشتہ چار دن سے جلا ہوا جس کی اطلاع محکمہ کو دی گئی تو واپڈا والے دیکھ کر چلے گئے اور کوئی جواب نہیں دیا گیا لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ایسا ہی ہو رہا ہے
    لوگوں نے تنگ آکر گزشتہ دن واپڈا کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی کی
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور ایس ای لیسکو قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے اور راشی کرپٹ واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے