Baaghi TV

Tag: واپڈہ

  • واپڈا فیڈرز،کرونا میں

    واپڈا فیڈرز،کرونا میں

    قصور
    واپڈا قصور کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی گھنٹوں لوڈشیڈنگ بھی ناکافی ہر ہفتے 6 سے 7 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق گرمی آتے ہی واپڈا قصور نے لوگوں سے ان کے نا کردہ گناہوں کی سزا دینا شروع کر دی ہے کہ آپ ہمارے کسٹمر اور مرضی ہماری روزانہ ہر علاقے میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود ہفتے میں ایک دن 6 سے 7 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ فرض عین بن چکا ہے جس سے شہریوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں مسلسل 6 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کے باوجود بھی گھنٹہ وار لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے لوگ پریشان ہیں کہ ہر ہفتے فیڈر کو کونسا کرونا ہو جاتا ہے جس کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر لگانا پڑتا ہے
    لوگوں نے سخت گرمی میں واپڈا کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش کیا ہے اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی شدید بارش، بجلی کے پول ٹوٹ گئے

    اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی شدید بارش، بجلی کے پول ٹوٹ گئے

    اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی اور شدید بارش ہوئی۔ نواحی علاقے نول پلاٹ میں تیز آندھی کیوجہ سے بجلی کے مین پول ٹوٹ گئے جسکے باعث غوث فیڈر کی بجلی معطل ہوگئی۔ بجلی کے مین پول دربار بالا پیر کے قریب گرے ہیں۔ واپڈہ حکام کے مطابق مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بعض علاقوں میں موسم خوشگوار رہا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔