Baaghi TV

Tag: واہگہ بارڈر

  • بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کی تیاریاں

    بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کی تیاریاں

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کی مناسبت سے رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان آنا تھا، تاہم بھارتی حکام نے انہیں اجازت نہیں دی۔سکھ یاتریوں کی عدم آمد کے باعث پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئرمین سردار رمیش سنگھ اروڑا اور دیگر حکام واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے لیے علامتی استقبال کریں گے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ واہگہ بارڈر پر استقبالیہ اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے جہاں سکھ کمیونٹی کے نمائندے یاتریوں کے استقبال کے لیے موجود ہوں گے، اگرچہ ان کی آمد ممکن نہیں ہو سکی۔

    اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب

    سکندر رضا کی حریف کوچ کے خلاف نسلی تعصب کی شکایت، ایسوسی ایشن کو خط

    عید کے دوران ملک بھر میں حادثات، 16 افراد جاں بحق، 62 زخمی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں، مگر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے: میئر کراچی

  • دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

    دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت سے 20 پاکستانی آج بھی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز واضع کیا تھا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو واپسی کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی تھی۔

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • شاہد آفریدی فوجی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہنچ گئے

    شاہد آفریدی فوجی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہنچ گئے

    پہلگام حملے پر بھارتی فوج کو آڑے ہاتھوں لینے کے بعد، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پاک فوج کی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہنچ گئے-

    شاہد آفریدی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی، جس میں وہ نہ صرف جوانوں کے درمیان موجود ہیں بلکہ وطن سے محبت کے جذبے کا عملی مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عزت سے ہمارے گھر آؤ گے تو ہم نہ صرف عزت کریں گے بلکہ چائے بھی پلائیں گے، لیکن اگر بدمعاشی دکھاؤ گے تو ہماری تاریخ، روایات اور کلچر ہی ہمارا جواب ہوں گے۔“

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے،بیرسٹر گوہر

    انہوں نے بھارت کی آبی جارحیت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانی بند کر کے تم اپنا ہی نقصان کرو گے، کیونکہ پھر تمہارے مہمانوں کو چائے بنانے والا بھی کوئی نہیں بچے گا۔

    آفریدی کی واہگہ بارڈر پر فوجی وردی میں موجودگی پر پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر خوب داد دی۔صارفین نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ سچا محب وطن یہی ہوتا ہے، جو صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے بھی اپنا عشقِ وطن دکھائے۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شاہد آفریدی نے کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی فوج کی نااہلی پر سخت الفاظ استعمال کیے تھے ان کے مطابق 8 لاکھ فوج ہونے کے باوجود تم اپنی عوام کو تحفظ نہیں دے سکے، اس کا مطلب ہے کہ تم نالائق ہو، نکمے ہو۔

    بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام دھر دیا جاتا ہے، حالانکہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، پھر بھی حملہ ہو جاتا ہے، تو یہ تمہاری ناکامی ہے نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے کہ اپنی ہی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کے محض ایک گھنٹے بعد ہی بھارتی میڈیا نے صورتحال کو ایک سنجیدہ خبر سے ہٹا کر بالی وڈ کی ڈرامائی کہانی میں بدل دیا۔ آفریدی نے طنزیہ انداز میں کہا،

    ”مجھے حیرت ہوئی کہ میڈیا نے رپورٹنگ چھوڑ کر فلمی مکالمے دہرانا شروع کر دیے۔ خدارا، ہر خبر کو بالی وڈ نہ بنایا کرو۔“

    شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر کچھ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو، ان کے مطابق، ثبوت کے بغیر پاکستان پر حملے کا الزام لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا دو بڑے بھارتی کرکٹرز، جو نہ صرف بھارت کے لیے کھیل چکے بلکہ سرکاری ایمبیسڈر بھی رہے، وہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھائی، کوئی ثبوت تو دکھا دو۔ صرف جذباتی باتوں سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی۔“

    بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی

    آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمہیں ثبوت دیئے، ایک (ابھی نندن) کو چائے پلا کر واپس بھی کر دیا، دوسرا اب بھی ہمارے پاس موجود ہے، ہم نے تو دنیا کے سامنے حقیقت رکھی، تم بھی ثبوت لاؤ، الزام نہ لگاؤ۔

    آفریدی نے بلوچستان میں بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے بھارت پر براہِ راست مداخلت کا الزام بھی لگایا ان کا دعویٰ تھا کہ ہم سب جانتے ہیں بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے، اور اس کے پیچھے کون ہے ہم نے صرف بات نہیں کی بلکہ ثبوت بھی دیے، جبکہ بھارت صرف الزامات پر چل رہا ہے۔

    بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

  • واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون منشیات سمیت گر گیا

    واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون منشیات سمیت گر گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈرون منشیات کے لئے استعمال ہونے لگے،واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون منشیات سمیت گر گیا جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرون کو تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ باٹا پور کی حدود میں پیش آیا ، گرنے والا ڈرون اور منشیات کا پیکٹ تحویل میں لے لیا گیا،ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا ، تفتیش جاری ہے ، ڈرون مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ،سرحدی علاقے میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے متعدد واقعات ہوچکے۔

    قبل ازیں ہیئر پولیس ٹیم نےخفیہ اطلاع پر ڈرون کیمروں سے منشیات کی سپلاٸی دینے والے 02 منشیات فروش گرفتار کرلیے،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن، 02 ڈرون اور بیٹریاں برآمد کر لی گئیں،ملزمان نےا لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈرون سے ہیروئن کی سپلائی کا اعتراف کیا.

    گزشتہ کچھ عرصے میں ڈرون سے منشیات کی سپلائی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،چند ماہ قبل کاہنہ میں منشیات لے کر جانیوالا ڈرون گر گیا تھا پولیس حکام کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤن میں پیش آیا، ڈرون کے ساتھ چھ کلو ہیروئن بندھی ہوئی تھی جو پولیس نے قبضے میں لے لی تھی.

    ڈرون کے ذریعے بھارت منشیات کی سمگلنگ،پولیس کا ڈی ایس پی معطل

    اے این ایف کو ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی ملی ہے

    ڈرون کے ذریعے منشیات بھارت سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کو جدید اسلحہ ،آلات گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کا فیصلہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے 10 نسخے پاکستان لائےگئے

    سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے 10 نسخے پاکستان لائےگئے

    لاہور: سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے دس نسخے (سروپ صاحب) بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پالکی صاحب کے ذریعے پاکستان لائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سکھوں کی مقدس کتاب گوروگرنتھ صاحب کی پرنٹنگ صرف بھارت میں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی ہی کرتی ہے، پاکستان میں سکھ گوردواروں میں موجود گورو گرنتھ صاحب کے کئی سروپ صاحب خستہ ہوچکے ہیں لیکن پاکستان میں گوروگرنتھ صاحب کی پرنٹنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔

    پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی ) جو پاکستانی سکھوں کی نمائندہ اور گورودوارں کے مذہبی معاملات کی نگران کمیٹی ہے اس نے بھارت کی شرومنی کمیٹی سے گوروگرنتھ صاحب کے 39 سروپ صاحب (نسخے) پاکستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

    ہفتہ کے روز شرومنی کمیٹی کی طرف سے 20 سروپ صاحب پاکستان بھیجے گئے لیکن پی ایس جی پی سی نےسروپ صاحب کے لیےجس پالکی صاحب کا انتظام کیا تھا اس میں صرف 10 سروپ صاحب ہی رکھے جاسکتے ہیں پی ایس جی پی سی کےمطابق گوروگرنتھ صاحب کے احترام میں انہیں ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کی بجائے الگ الگ رکھا جاتا ہے اس وجہ سے صرف 10 سروپ صاحب ہی لیے جاسکے ہیں جبکہ باقی سروپ صاحب شرومنی کمیٹی واپس امرتسر لے گئی ہے۔

    منتظمین کے مطابق گوروگرنتھ صاحب کے یہ سروپ کرتارپورصاحب،کوئٹہ،پشاور،سیالکوٹ سمیت ملک کے دیگر گورواروں میں رکھے جائیں گے پاکستان کے مختلف گوردواروں میں گوروگرنتھ صاحب کے جو بوسیدہ نسخے موجود ہیں ان کے انتم سنسکار کے لیے انہیں انڈیا بھیجا جائے گا۔

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

    آئرلینڈ، ناروے اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

  • واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

    واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی بندوق گرگئی۔

    باغی ٹی وی:یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار اور روایتی تقریب منعقد ہوئی پاکستان رینجرزکے چاق وچوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی –

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ، اس موقع پر رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھےاس دوران بھارتی فوجی کی رائفل نیچے گرگئی تاہم فوری طور پر دوسرے جوان نے اسے نیچے گری رائفل اٹھا کر پکڑائی۔

    واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب روزانہ شام کو منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کیلئے دونوں طرف تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جبکہ دونوں ممالک کی افواج شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔

    برطانیہ:ٹریفک سے بھری معروف شاہراہ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے ہمسایہ ملک بھارت سے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈرسردار امرجیت سنگھ نے کہا کہ وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے۔

    سردار میر سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری گوردوارہ ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات کی بھی یاترا کریں گے رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کو بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ بھارت نے اس سال بھی یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ پاکستان نے 2956 یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں،بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو یہاں اپنے آباءو اجداد کے گھر دیکھنے آئے ہیں۔

  • بھارت نے واہگہ بارڈر سے پاکستان جانیوالوں کیلئے اسپیشل اجازت نامہ کی پابندی ختم کردی

    بھارت نے واہگہ بارڈر سے پاکستان جانیوالوں کیلئے اسپیشل اجازت نامہ کی پابندی ختم کردی

    لاہور: بھارت نے واہگہ بارڈر کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھارتی وزارت داخلہ سے اسپیشل اجازت لینے کی پابندی ختم کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مارچ 2020ء میں پاکستان اور بھارت نے کورونا وبا کی وجہ سے واہگہ یعنی اٹاری بارڈ مسافروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان نے 17 اگست 2021ء کو اپنی طرف سے بارڈر کھول دیا تھا لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک بارڈربند تھا جسے پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

    بھارتی وزیرخارجہ کی درخواست، پاکستان نے واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھول دیا، 41 پاکستانی بھارت روانہ

    بھارت کی طرف سے واہگہ ، اٹاری بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے لیے اسپیشل اجازت کی پابندی ختم ہونے کے بعد پیر کے روز بھارتی شہریوں کا 50 رکنی وفد لاہور پہنچا ہے۔

    سردار دیپک منموہن سنگھ کی سربراہی میں آنے والے بھارتی وفد میں پنجابی ادیب، دانشور، شاعر اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں وفد لاہور میں ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام پانچ روزہ انٹرنیشنل پیس اینڈ لٹریچر کانفرنس میں شریک ہوگا۔

    کرتارپورراہداری نے تقسیم ہند میں بچھڑے بھائیوں کوملادیا

    بھارت کی طرف سے اسپیشل اجازت کی پابندی ختم ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے 75 سال بعد اپنے بڑے بھائی سے ملنے والے حبیب عرف سکا خان بھی اب واہگہ کے راستے پاکستان آسکیں گے۔

    حبیب عرف سکا خان کو پاکستانی ہائی کمیشن نے گزشتہ ماہ ویزا جاری کیا تھا تاہم اسے پاکستان اپنے بڑے بھائی محمد صدیق اور خاندان کے پاس آنے کے لیے بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے اسپیشل اجازت کا انتظار تھا۔

    یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب: فضا میں ‘اللہ اکبر’ کی گونج

  • پاکستانی جوڑے نے پاک بھارت بارڈر پرپیدا پونے والےبچے کانام کیا رکھا؟

    پاکستانی جوڑے نے پاک بھارت بارڈر پرپیدا پونے والےبچے کانام کیا رکھا؟

    پاک بھارت واہگہ اٹارری بارڈر پر پھنسے پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ہی ‘بارڈر’ رکھ دیا-

    باغی ٹی وی : بالم رام نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لا ک ڈاؤن سے قبل 98 دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے علاوہ یاترا پر ہندوستان آئے تھے، نیمبو بائی اور بالم رام کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے-

    ناگالینڈ، بھارتی فوجی اہلکاروں پر مقدمہ درج،شہریوں کا بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

    بالم رام کا کہنا تھا کہ اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے با لم رام کے مطابق ان کے گھر 2 دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی ’بارڈر‘ رکھ دیا۔

    سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020ء میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔

    بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ،پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے…

  • یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب: فضا میں ‘اللہ اکبر’ کی گونج

    یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب: فضا میں ‘اللہ اکبر’ کی گونج

    لاہور: آج لاہور کے معروف واہگہ بارڈر پر ایمان افروز مناظر ، یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واہگہ میں پاک-بھارت سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش مناظر دکھائی دیے جہاں شرکاء نے ’اللہ اکبر‘، ’پاکستان زندہ باد‘ اور کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے لہو گرما دیا۔

    https://youtu.be/vhcDweMdsik
    ذرائع کے مطابق آج پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔

    ویسے تو واہگہ پر روزانہ ہی پرچم اتارنے یہ تقریب منعقد ہوتی ہے تاہم یوم پاکستان، یوم دفاع اور یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکاء اور رینجرز دونوں ہی حب الوطنی کے الگ رنگ میں رنگے دکھائی دیتے ہیں۔رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔